DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; The government has not given any change other than inflation, Lala Shabbir (PPP)

حکومت نے مہنگائی کے علاوہ اور کوئی تبدیلی نہیں دی,پاکستان پیپلز پارٹی بیول کے رہنما لالہ شبیر

بیول( راجہ طارق ایوب)نمائیندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم: چینی نے سینچری مکمل کر لی،ادویات سو گنا مہنگی،سبزی فروٹ بھی 150سے 200روپے کلو سے کم دستیاب نہیں اور اس کے ساتھ ھی بجلی ہر ماہ دو سے تین روپے یونٹ مہنگی کر دی جاتی ہے اس حکومت نے مہنگائی کے علاوہ اور کوئی تبدیلی نہیں دی ہے اور نہ ہی غریب عوام کو کوئی ریلیف دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی بیول کے رہنما لالہ شبیر نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات میں ایک غریب دیہاڑی دار ،مزدور طبقہ کا جینا محال ہو چکا ہے اور مہنگائی نے ان کے چولہے تک بجھا دئیے ہیں غریب کے لئے زندگی کی سانسیں بحال رکھنا ناممکن کر دیا ہے۔دو لاکھ میں وزیراعظم کا گزارہ نہیں ہو رہا ہے تو دو سو دیہاڑی کمانے والا کیا کرے گا۔حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔غریب خودکشیاں کررہے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button