DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Dadocha dam will not be allowed to be constructed before compensation is paid, Sadaqat Ali Abbassi

ددہوچھہ ڈیم کے متاثرین کو معقول معاوضہ ادا کئے بغیر زبردستی ڈیم تعمیر نہیں ہونے دیا جائے گا۔صداقت علی عباسی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے ددہوچھہ ڈیم کے متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کو معقول معاوضہ ادا کئے بغیر زبردستی ڈیم تعمیر نہیں ہونے دیا جائے گا۔متاثرین ڈیم کے جائز حقوق کا تحفظ میری اولین ذمہ داری ہے۔انہوں نے اس موقع پر 8 رکنی کمیٹی تشکیل دی تا کہ زمین کے بدلے میں زمین یا معقول معاوضہ ادا کرنے کے حوالے سے معاملات کو سلجھایا جا سکے۔انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک متاثرین مطمئن نہیں ہونگے اس وقت ڈیم بھی نہیں بننے دیا جائے گا۔ عوام کا نمائندہ ہونے کے ناطے میری یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ میں اپنے علاقے کے عوام کے حقوق کا تحفظ کروں۔انہوں نے کہا کہ ڈیم کی تعمیر سے اس کا فاہدہ نہ صرف مقامی آبادی بلکہ پورے خطے کو ہوگا مگر اس کے ساتھ ساتھ متاثرین ڈیم کو بھی نقصان سے بچانا ہو گا۔مارکیٹ ریٹ کا فارمولا طے کرتے ہوئے جتنا معاوضہ بنے گا ادا کیا جائے گا کسی سے کوئی زیادتی نہیں ہو گی۔انہوں نے ایک ہفتہ کے اندر تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق مرتضی،تحریک انصاف ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری کرنل اجمل صابر راجہ و دیگر بھی موجود تھے۔

چوہدری محمد اکرم کے چہلم کی تقریب کلرسیداں میں ہوئی

Dua e Chelum observed for late Ch M Akram in Kallar

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…معروف مسلم لیگی رہنما چوہدری محمد اشرف کے بھائی چوہدری محمد اکرم کے چہلم کی تقریب کلرسیداں میں ہوئی جس میں مسلم لیگ ن کے سابق وزیر چوہدری محمد ریاض،راجہ ندیم احمد،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،زین العابدین عباس،چوہدری طارق تاج،شیخ خورشید احمد،اسد عزیز،چوہدری توقیراسلم،الحاج خالد رضا،مولانا غلام مصطفیٰ سیالوی،سبیل چشتی،چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ جاوید اقبال،چوہدری مجید اشرف،عابد حسین چوہدری اور دیگر نے شرکت کی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیر چوہدری محمد ریاض کا دورہ کلرسیداں

PML-N leader and former minister Chaudhry Muhammad Riaz’s visit to Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیر چوہدری محمد ریاض کا دورہ کلرسیداں، انہوں نے اتوار کے روز معروف لیگی رہنما الحاج محمد اسلم بانی کی عیادت کی جبکہ چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ کے گھر جا کر ان کے والد محترم کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا

پولیس کے سب انسپکٹر افضال احمد نے فتح جنگ سے تعلق رکھنے والے اے کیٹگیری کے اشتہاری مجرم مظہر حیات ولد شیر عباس خان سکنہ کھدوال کوگرفتارکر لیا

Kallar police arrest wanted criminal

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر افضال احمد نے فتح جنگ سے تعلق رکھنے والے اے کیٹگیری کے اشتہاری مجرم مظہر حیات ولد شیر عباس خان سکنہ کھدوال کوگرفتارکر لیا ہے مجرم نے 2017میں قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔

Show More

Related Articles

Back to top button