Kallar Syedan; A fine of Rs 50,000 has been imposed on three persons for killing a female deer with stones and axes.
ہرن کی نسل کی مادہ ککڑ کا پتھروں اور کلہاڑیوں سے ہلاک کرنے والے تینوں افراد کو پچاس ہزار روپے کا جرمانہ
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… ہرن کی نسل کی مادہ ککڑ کا پتھروں اور کلہاڑیوں سے ہلاک کرنے والے تینوں افراد کو پچاس ہزار روپے کا جرمانہ،تفصیلات کے مطابق دریائے جہلم کے عربی کنارے پر واقع جنگل میں ہرن کی نسل کے ککڑ پائے جاتے ہیں چند ایام قبل جنگل کو آگ لگا دی گئی جس پر وہاں موجود مادہ ککڑ آگ کی تپش سے نکل کر باہر بکریوں کے ریوڑ میں شامل ہو گئی مگر وہاں موجود چرواہوں نے اسے شناخت کر لیا انہوں نے پہلے اسے پتھر مار مار کر نڈھال کیا اور پھر جب ان کے پاس چھری میسر نہیں تھی تو انہوں نے نہ صرف کلہاڑی کے وار کرکے اسے ذبح کیا بلکہ اس کے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل کی جس پر تحصیل وائلڈ لائف آفیسر چوہدری طلعت حسین نے ان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے صداقت وغیرہ کو پچاس ہزار روپے کا جرمانہ کرتے ہوئے کہا کہ جنگلی حیات کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
Kallar Syedan; A fine of Rs 50,000 has been imposed on Sadaqat and accomplices for killing a female deer with stones and axes in River Jhelum area and then sharing it on social media.
برطانیہ کے شہر لیسٹر میں مقیم اخلاق بھٹی کے فرزند محمد طیب بھٹی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
Wedding of M Teayyab Bhatti of Leicester, UK celebrted in Sahot Baghyal
لیسٹر/کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— برطانیہ کے شہر لیسٹر میں مقیم اخلاق بھٹی کے فرزند محمد طیب بھٹی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے،شادی کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں شرکت کے لیے ڈیڑھ درجن سے زیادہ خواتین و حضرات برطانیہ سے بطور خاص سہوٹ بگیال پہنچے۔ دعوت ولیمہ کی تقریب چوآخالصہ کے قریب گاوں سہوٹ بگیال میں ہوئی جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد،پنجاب بار کونسل کے رکن چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ،سید راحت علی شاہ،پیر محمد افضل نقیبی،نمبردار اسد عزیز، شیخ خورشید احمد،راجہ بشارت صراف، راجہ جبران صفدر کیانی، مسعود بھٹی راجہ اشفاق،راجہ خلیل،اکرام الحق قریشی جبکہ حاجی صغیر بھٹی،حاجی مہربان حسین،منیر حسین بھٹی،رشید بھٹی، رضا بھٹی،عمیس بھٹی،نصیر بھٹی، قدیر بھٹی،تیمور بھٹی، توصیف بھٹی،مصدق بھٹی اور دیگر نے بطور خاص برطانیہ سے تقریب میں شرکت کی۔
سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی کی غیر مشروط حمایت کا اعلان
unconditional support of former PML-N leader UC Bishondot Muhammad Zubair Kayani for the chairmanship of Tehsil Council Kallar Syedan.
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… مسلم لیگ ن کلرسیداں کے رہنماؤں ارسلان قریشی،شیخ حسن سرائیکی اور شیخ توقیر احمد نے تحصیل کونسل کلرسیداں کی چیئرمین شپ کے لیئے مسلم لیگی رہنما سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ زبیر کیانی ہی موجودہ حالات میں سب سے بہتر اور مضبوط امیدوار ہیں جنہوں نے ہمیشہ مسلم لیگ کے لیئے کام کیا کارکنوں کی خواہش ہے کہ مسلم لیگ ن بھی تحصیل چیئرمین کلرسیداں کے لیئے محمد زبیر کیانی کو اپنا امیدوار نامزد کرے۔
حاجی شوکت علی کی دختر کی رخصتی کی تقریب گزشتہ شب دھوک مک کلرسیداں میں ہوئی
Haji Shaukat Ali’s daughter’s wedding ceremony was held last night at Dhok Makk
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… پیپلز پارٹی کے رہنما حاجی شوکت علی کی دختر کی رخصتی کی تقریب گزشتہ شب دھوک مک کلرسیداں میں ہوئی جس میں معروف کاروباری محمد جہانگیر،حافظ سہیل اشرف ملک،نصیر اختر بھٹی،نوید مغل،چوہدری توقیراسلم،عاطف اعجاز بٹ،سیٹھ عبدالرووف،قمر ایاز،حاجی محمد اسحاق اور دیگر نے شرکت کی۔