DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Dhuangalli repair road work just publicity stunt as the first rainfall shows low standard work taking place

پہلی بار تحصیل کلرسیداں میں دھانگلی روڈ کی خصوصی مرمت کا کام بڑی دھوم سے شروع کیا گیا مگر کلرسیداں کے پہلے ہی کلومیٹر پر نو تعمیر سڑک پہلی ہی بارش برداشت نہ کرسکی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود سلطان نے نو تعمیر کلرسیداں دھانگلی سڑک کی ٹوٹ پھوٹ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ نئے پاکستان میں پہلی بار تحصیل کلرسیداں میں دھانگلی روڈ کی خصوصی مرمت کا کام بڑی دھوم سے شروع کیا گیا مگر کلرسیداں کے پہلے ہی کلومیٹر پر نو تعمیر سڑک پہلی ہی بارش برداشت نہ کرسکی اور اس کے پرانے گڑھے ایک بار پھر سامنے آ گئے جس نے ناقص اور غیر معیاری میٹریل کا بھی بھانڈا پھوڑ ڈالا ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے دوسال میں کلرسیداں میں یہ پہلا بڑا پراجیکٹ تھا جس میں سوا پانچ کروڑ کی لاگت سے کلر دھانگلی روڈ کی خصوصی مرمت تھی پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمد نے بڑے دعووں کے ساتھ اس کا سنگ بنیاد رکھا اور پہلی بارش ہی پہلے کلومیٹر کی نو تعمیر سڑک کو بہا کر لے گئی اور سڑک کا سارا میک اپ مذاق بن کر رہ گیا انہوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے موقع کا فوری دورہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا تاکہ وہ دیکھ لیں کہ کام کس مہارت سے ہو رہا ہے؟

Kallar Syedan; For the first time, the special repair work of Dhuangli Road was started with great fanfare but the newly constructed road at the first kilometer could not withstand the first rain. Ch Zaheer Mahmood Sultan (PPP) told public go and look for your self. The road work taking place has been criticised for its low standard’s.

پولیس نے چوکپنڈوری کے قریب تاش کے پتوں پر جواء کھیلتے ہوئے گیارہ قماربازوں کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی بھاری رقم بھی برآمد کر لی

Police arrested 11 gamblers while gambling on playing cards near Chowk Pindori and recovered huge amount of money at stake.

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… کلر سیداں پولیس نے چوکپنڈوری کے قریب تاش کے پتوں پر جواء کھیلتے ہوئے گیارہ قماربازوں کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی بھاری رقم بھی برآمد کر لی ایس ایچ او حسن رضا،سب انسپکٹر افضال احمد نے مخبر کی اطلاع پر چوکپنڈوری کے قریب ایک مارکیٹ کی چھت پر جوا کھیلتے دس ملزمان نعمان مظہر،رفاقت علی،خرم شہزاد،محمد اعجاز،یونس،واجد حسین،یاسر محمود،فیصل محمود،توقیر محمود اور بہرام کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے جواء پر لگی رقم 77 ہزار روپے،09 عدد موبائل فونز اور دیگر آلات قماربازی برآمد کر لئے۔گرفتار ملزمان کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے گرفتار تمام ملزمان کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

چوکپنڈوری اور شاہ باغ میں گرانفروشوں کیخلاف کارروائی

Action against shopkeepers in Chowk Pindori and Shah Bagh for selling goods above set rates

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں ناصر ولایت لنگڑیال نے چوکپنڈوری اور شاہ باغ میں گرانفروشوں کیخلاف کارروائی کے دوران سبزی،پھل فروشوں،کریانہ اور یوٹیلٹی سٹورز پر مقررہ نرخ ناموں سے زائد وصول کر نے پر دکانداروں سے 20 ہزار روپے کی رقم بطور جرمانہ وصول کی۔اس موقع پر انہوں نے دکانداروں کو ہدایت جاری کی کہ وہ اشیاء ضروریہ کو متعین کردہ نرخ ناموں کے مطابق فروخت کریں۔انہوں نے واضح کیا کہ مہنگے داموں اشیاء خوردونوش فروخت کر کے عوام پر خودساختہ مہنگائی کا بوجھ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

دربار حسینی چوآ خالصہ کے سجادہ نشین مخدوم سید حسن ناصر نقوی عشرہ کامحرم کا اعلان

Makhdoom Syed Hassan Nasir Naqvi, Sajjada Nasheen of Darbar Hussaini Choa Khalsa announcesdetails of Moharram Al harram activities in Choa Khalsa

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… دربار حسینی چوآ خالصہ کے سجادہ نشین مخدوم سید حسن ناصر نقوی نے کہا ہے کہ محرم کا چاند امام حسینؑ کی عظیم قربانی اور دین کے حقیقی فلسفہ کی یاد دلاتا ہے۔ 10 محرم ہمیں دین کی حقیقی سر بلندی اور زندگی کے تابناک انجام کا سبق دیتا ہے۔اس دن نواسہ رسول ﷺ نے اپنے عمل سے ثابت کیا مقصد کی فتح ہی انسان کو ابد تک زندہ رکھتی ہے امام عالی مقام دین اسلام کے ایسے محسن ہیں جو قیامت تک اس دین کے افق پر مثل آفتاب تابندہ رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار حسینی میں چاند رات کے اجتماع سے خطاب میں کیا۔انہوں نے کہادین کی پاسداری اور بقا کے لیئے امام علیہ اسلام کی قربانی دین کا سب سے بڑا اور بلند اثاثہ ہے جسکی نظیر کائنات میں ناممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ امام حسین ؑنے تمام امت مسلمہ کوصبروتحمل اور بردباری کے فروغ کا پیغام دیا جوہمارے لیئے مشعل راہ اور سرفرازی کی کلید ہے۔اس موقع پر عشرہ محرم کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ذاکر تنویر عباس عشرہ کی مجالس سے خطاب کریں گے۔8محرم کو 8بجے شب شیخ محمد سلیم مرحوم،اور شیخ کلب عباس جعفری کے مکان سے جلوس مہندی شہزادہ علی قاسم ؑ اور حاجی محمد صادق مرحوم کے مکان سے دستار شہزادہ علی اکبر ؑ بر آمد ہوگی۔9 محرم سید قربان حسین اور سید صارم حسین مرحومین کے مکانات سے 10 بجے دن شبیہ علم حضرت عباس علمدار ؑ برآمد ہو ں گے جو دربار حسینی علی لاج میں مکمل ہوں گے۔شب عاشور کو حیدری کالونی سے مرحوم ظہور جعفری،محمد حنیف کے مکان سے جلوس علم حضرت عباس ؑ اور مرحوم بابو محمود الحسن کے گھر سے شبیہ جھولا شہزادہ علی اصغر برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستوں سے بوقت سحر دربار حسینی میں مکمل ہوں گے 10 محرم یوم عاشور کو11 بجے دن مرحوم حاجی محمد صادق کے مکان سے جلوس علم حضرت عباس ؑ اور حویلی سید واصف علی مرحوم سے جلوس شبیہ ذوالجناح برآمد ہو کر حیدری چوک مجلس کے لیئے رکے گا مجلس کے بعد جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا دربار حسینی علی علاج میں مکمل ہو گا جہاں مجلس شام غریباں سے تنویر عباس خطاب کریں گے۔

ملت اسلامیہ کی تقسیم دشمنوں کی بھی چال ہے

The division of the Islamic nation is also a ploy of the enemies

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… خلیفہ دوئم حضرت عمر فاروق ؓکا زمام اقتدار اسلامی سلطنت کا درخشندہ باب ہے جس میں فرمان خدا اور خاتم النبین حضرت محمد مصطفے ﷺکے ارشادات کے عین نظام سلطنت چلاکر رہتی دنیا تک ایک مثال قائم کی گئی۔ان خیالات کا اظہار آئمہ کرام نے نماز جمعہ کو شہادت حضرت عمر فاروق ؓپر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دنیائے عالم میں نبی آخر الزمان ﷺکی موجودگی میں پہلی بار مسلمانوں نے کعبہ میں اعلانیہ عبادت کی تو اس کا سہرا بھی جناب عمر فاروق ؓکو جاتا ہے لاکھوں میل مربعہ پر اسلامی مملکت چلانے والے حضرت عمر ؓکے دور میں نہ صرف فتوحات ہوئیں بلکہ ملت اسلامیہ میں خوشحالی کا دور شروع ہوا۔انہوں نے کہا کہ صحابہ کرام اور اہلبیت اطہار کی اطاعت ملت اسلامیہ پر واجب ہے جو لوگ ان معتبر اور محترم ہستیوں کے نام پر ملت کو تقسیم کرتے ہیں وہ اسلام کے خیر خواہ نہیں بلکہ دشمن ہیں ہمیں ایسے لوگوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ملت اسلامیہ کی تقسیم دشمنوں کی بھی چال ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button