DailyNewsHeadlineKahuta

Kotli Sattian; BHU in village Doorniyan becomes derelict building as local villagers asked health authorities to take notice.

کو ٹلی ستیاں بی ایچ یو درنو ئیاں مسائل کے گرداب میں،بلڈنگ کھنڈرات کا منظر پیش کرنے کیساتھ ساتھ جنگلی جانوروں کی آ ماجگا ہ بن گئی،

کوٹلی ستیاں (سروے رپو رٹ ,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نوید ستی سے ) کو ٹلی ستیاں بی ایچ یو درنو ئیاں مسائل کے گرداب میں،بلڈنگ کھنڈرات کا منظر پیش کرنے کیساتھ ساتھ جنگلی جانوروں کی آ ماجگا ہ بن گئی،ہسپتال کی ٹوٹی کھڑکیاں دروازے اور جا نوروں کے گوبر کی موجودگی متعلقہ اداروں پر ایک سوالیہ نشان، قومی خزانے کا ضیا ئع1 دھڑے سے جا ری ،اہل علاقہ کیطرف سے مطالبہ کیا گیا کہ ہسپتال کے لیے وقف کی گئی 31کنال 9 مرلے جگہ محکمہ اپنی تحویل میں لیکر با ونڈری وال لگا کر غیر قانونی تجاوزات کو روکے اہل علاقہ
تفصیلات کیمطابق کوٹلی ستیا ں کے نواحی علاقہ درنوئیاں میں اہل علاقہ صوفی شفاقت حسین، ابرار حسین، محمد صدیق، محمد رحمن،محمد رمضان،صوفی سعید،محمد سلیم،امید علی،ماسٹر محمد شبیر و دیگر نے سروے ٹیم کو اپنی تفصیلات بتاتے ہو ے کیا کہ بی ایچ یو کی بلڈنگ کی خستہ حالی منجو دھڑوں کا منظر پیش کررہی ہے جس میں جنگلی جا نوروں کے گوبر کی موجودگی اداروں کی کا کارکرگی پر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے ہسپتال میں پا نی کی عدم دستیابی کے باعث مریضوں اور سٹاف کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے سروے کے دوران عوام علا قہ نے بتا یا کہ ایک پا نی کی سکیم ہسپتال کی تعمیر ہو تے ہی لگائی گئی جو کہ 2 دنو ں میں ہی اکھاڑ کر ٹھیکیدار اس واٹر سپلائی سکیم کو پٹھویرا لے گیا تھا جو کہ تا حال دوبارہ نہ لگائی جا سکی مذکورہ ہسپتال جس سے جنوبی و شمالی دھیراں گراں،مٹیل،پوٹھہ پڑیا ں،پرچھن،برج،کرل،گھنواس ڈونگیاں،نمب درنوئیاں مرکز سمیت دیگر ملحقہ 15ہزار کے قریب آ بادی منسلک ہے جو کہ 1992 میں قائم کیا گیا تھا جہاں کے دور دراز علاقوں سے آ نے والے مریضوں کو ہسپتال تک پہنچنے میں سڑک کی سہو لت میسر نہ ہونے مریضوں کو ہسپتال پہنچانے میں سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے جس کے با عث کئی مریض راستے میں ہی دم توڑ جا تے ہیں اور با لخصوص گا ئنی کی مریضوں کو یہاں تک پہنچنے میں سخت دشواری کا سامنا کر نا پڑتا ہے ہسپتال میں سیفٹی کا کوئی انتظام نہ ہے جس کے باعث ہسپتال کا عملہ اور بلڈنگ بھی غیر محفوظ ہیں جس کے باعث ہسپتال کی قیمتی چیزیں بھی چوری کر کے لوگ لے گئے عوام علاقہ نے بتایا کہ محکمہ ہیلتھ اور متعلقہ ممبران صوبائی اسمبلی نے بھی یہاں کا وزٹ کیا جنہیں مسائل سے آگاہ کیاگیا مگر تا حال کو یہ عملی اقدام نہیں اٹھا یا گیا جس پر انہوں مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال کو اپ گریڈ کر کے 24 گھنٹے ہسپتال کو اوپن رکھنے سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی ممکن بنا ئی جا ے اور تما م مسائل کا فو ری حل کیا جا ے انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ جب بھی اس علاقہ کے لیے فنڈز مختص کیے جائیں ہسپتال اور سکولوں کی طرف جانے والی سڑکوں کی تعمیر کو اولین ترجیح دی جاے

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… کوٹلی ستیاں ملو ٹ ستیا ں کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت فضل قدوس ستی ایڈووکیٹ نے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو سے تحریر ی درخواست میں بنیادی مرکز صحت مرزا پور میں کو آپ گریڈ کرنے اور ڈاکٹر کی تعیناتی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مرزا پور بی ایچ یو عرصہ 30٫35سالوں سے قائم ہے جہاں پچھلے چھ ماہ سے کوئی ڈاکٹر موجود نہ ہے یہاں آ نے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے اب تک کئی درخواستیں دی جا چکی ہیں مگر کوئی پرسان حال نہیں اور نہ ہی کو ئی شنوائی ہو ئیں ہے ایک سال ہو گیا درجنوں درخواستیں دی گئیں لیکن طفل تسلیاں ہی دی جار ہی ہیں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ یہاں ایک مستقل ڈاکٹر اور گائنا کالوجسٹ تعینات کی جائیں تاکہ خواتین سمیت یہاں آ نے والے مریضوں کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے ستم ظریفی یہ کہ ہسپتال میں نا کا فی سہو لیا ت کے باعث کئی خواتین زچگی کے دوران زندگی سے بھی ہا تھ دھو بیٹھی ہیں نہ ہی یہاں پر لیبارٹری موجود ہے اور نہ ہی ایمبولینس کی سہو لت انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ بی ایچ یو ملوٹ ستیاں کو 24 گھنٹے کے لیے فنکشنل کیا جا ے کیونکہ اس سے ملحقہ علاقوں میں اس کے علاؤہ باقی کو یہ سہو لت میسر نہ ہے

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… پرچھن کی معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر یونس ستی صاحب کے صاحبزادے، خوش اخلاق،خوش مزاق،مخلص و مہربان،ہنس مکھ چہرہ عمار یونس ستی آج رشتہ ازواج میں منسلک ہو گئے اللہ پاک انکی ازدواجی زندگی میں خوشیاں،رحمتیں و برکتیں و سلامتی عطا فرمائے انکی دعوت ولیمہ میں انجمن تاجران کوٹلی ستیاں کے نمائندوں سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق
رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… کوٹلی ستیاں۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ابرارالحق ستی نے تحصیل سینٹری انسپکٹر ز رانا علی رضااور فوڈ انسپکٹر عمران پرمشتمل ٹیم تشکیل دے دی جس نے ملوٹ ستیاں کے علاقے میں متعدد دکانیں و ہوٹل اور باربر شاپسں کا معیانہ کیا اور متعدد اشیاء خوردونوش زاہد المعیاد قبضے میں لے کر دکانوں کے چلان کیے اور ہوٹلز کے مالکان کو وارننگ دی گئی کہ اگلے وزٹ سے پہلے صفائی اور فوڈ کے سٹینڈرڈز کو معیاری بنائیں۔چینکنگ کا یہ سلسلہ پوری تحصیل تک بڑھایا جائے گا۔متعدد دکاندار اپنی اپنی دکانیں بند کر کہ موقعہ سے فرار بھی ہو گے انہوں نیعوام سے اپیل کی ہے کہ اشیاء خوردونوش کی معیاد کو دیکھ کہ خریدیں اور اگر کہیں ناقص خوراک کا کاروبار ھو رھا ھو تو فوراً اطلاع کریں مزید کہا کہ کوٹلی ستیاں کیوں کے نیا سیاحتی مقام حکومت پنجاب کی طرف سے کھولا گیا ھے لہذا سیاحوں و مسافروں کو معیاری سہولیات مہیا کرنا حکومت اور منتخب نمائندوں کی اولین ترجیح ہے

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… مشہور قتل کیس اشراق ستی کے ملزم محمد منیر عرف فوجی کی عبوری ضمانت ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی ملک اعجاز آ صف نے ضمانت منظور کر لی مقدمہ نمبر 89/16 جو کہ تھا نہ صادق آ باد میں درج ہوا تھا آج پانچ سال بعد عدالت نے ٹھوس خواہد نہ ہونے پر ملزم کے وکیل معروف قانون دان محمد فہیم اختر گل ایڈووکیٹ کے دلا ئل سے اتفاق کرتے ہو ے آج ضمانت
منظور کر لی

Show More

Related Articles

Back to top button