Kallar Syedan; A Young girl from Bhata according to villagers commits suicide at Phalina dam
نواحی علاقہ کی 20 سالہ دوشیزہ نے کلر سیداں کے پھلینہ ڈیم میں کود کر خود کشی کر لی
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… نواحی علاقہ کی 20 سالہ دوشیزہ نے کلر سیداں کے پھلینہ ڈیم میں کود کر خود کشی کر لی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کلر سیداں و مندرہ کی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں تا ہم شام گئے تک ریسکیو کلر سیداں کے اہلکار خاتون کے والدین اور ان کی درخواست کا انتظار کرتے رہے مگر ان میں سے کوئی بھی نہ پہنچا جس کے بعد ریسکیو ٹیم کلر سیداں اور مندرہ کی پولیس بھی واپس پلٹ گئی۔مقامی لوگوں کے مطابق بھاٹہ کی بیس سالہ خاتون صبح کے وقت ڈیم پربیٹھی دیکھی گئی جس کے بعد اس کا وہاں سے صرف دوپٹہ ہی ملا ہے۔
جمعہ کے روز کلرسیداں میں باؤلے کتے نے درجنوں افراد کا کاٹ لیا دس افراد زخمی ہو گئے
Ten people taken to hospital after being bitten by a mad dog
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…جمعہ کے روز کلرسیداں میں باؤلے کتے نے درجنوں افراد کا کاٹ لیا دس افراد زخمی ہو گئے جن میں آٹھ بچے شامل ہیں تمام زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے زخمیوں میں فیصل ولد فہیم,عمر 14سال.راشد ولد محمد اسلام,عمر 19 سال
عبد العزیز ولد عبد جیالحمید,عمر11سال.معصوم نگر،ارسلان ولد اسامہ,عمر 9سال.غوثیہ محلہ,رخسانہ ولد امین,عمر 13سال.کمبیلی صادق,رافعہ دختر نعمان,عمر 9سال.معصوم نگر,سعدیہ ولد محمد یونس,درکالی,نسرین زوجہ ذوالفقار.مک,سردار ولد نیاز دین,,عمر 28 سال جناح کالونی اور راول ولد خورشید.عمر 5 سال,کلر سیداں شامل ہیں
تمام مثاثرہ افراد کو ٹی ایچ کیو سے ابتدائی طبی امداد دے کر راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہے.دو ک حالت خطرناک ہے.
دھمالی, نامعلوم ملزمان گھر میں داخل ہو کر موبائل فون چوری کر کے لے گئے
Burglary committed at the residence of Qamar Ali in village Dhamali
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… قمر علی سکنہ دھمالی نے کلر سیداں پولیس کو بتایا کہ میں گزشتہ رات حسب معمول اہل خانہ کے ہمراہ صحن میں سویا ہوا تھا کہ اور گھر کے دروازے کھلے تھے۔صبح جب نیند سے بیدار ہوا تو کمرے میں موجود سیلولرکمپنی کی جانب سے دیا گیا موبائل فون مالیتی 20 ہزار روپے، پرس میں موجود 12 ہزار روپے کی نقدی اور میرے بھائی کے پرس میں موجود پانچ ہزار روپے،چار عدد امپورٹڈ کلائی گھڑیاں غائب تھیں جنہیں نامعلوم ملزمان گھر میں داخل ہو کر چوری کر کے لے گئے ہیں۔
قتل کے ایک مقدمہ میں نامزد ملزم راشد محمود کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم جاری کر دیا۔
Rashid Mahmood, a named accused in a murder case, was granted bail and released on bail.
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… ڈسٹرک اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد طارق جاوید نے قتل کے ایک مقدمہ میں نامزد ملزم راشد محمود کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے دو لاکھ روپے ملکیت کے مچلکے جمع کروانے پر رہائی کا حکم جاری کر دیا۔ملزم کی جانب سے کلر سیداں کے معروف قانون دان کامران عزیز چوہدری ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔ملزم پر یاسر سفیر کو قتل کرنے کا الزام تھا۔