بنیادی مرکز صحت مرزا پور میں کو آپ گریڈ کرنے اور ڈاکٹر کی تعیناتی کا مطالبہ
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… کوٹلی ستیاں ملو ٹ ستیا ں کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت فضل قدوس ستی ایڈووکیٹ نے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو سے تحریر ی درخواست میں بنیادی مرکز صحت مرزا پور میں کو آپ گریڈ کرنے اور ڈاکٹر کی تعیناتی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مرزا پور بی ایچ یو عرصہ 30٫35سالوں سے قائم ہے جہاں پچھلے چھ ماہ سے کوئی ڈاکٹر موجود نہ ہے یہاں آ نے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے اب تک کئی درخواستیں دی جا چکی ہیں مگر کوئی پرسان حال نہیں اور نہ ہی کو ئی شنوائی ہو ئیں ہے ایک سال ہو گیا درجنوں درخواستیں دی گئیں لیکن طفل تسلیاں ہی دی جار ہی ہیں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ یہاں ایک مستقل ڈاکٹر اور گائنا کالوجسٹ تعینات کی جائیں تاکہ خواتین سمیت یہاں آ نے والے مریضوں کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے ستم ظریفی یہ کہ ہسپتال میں نا کا فی سہو لیا ت کے باعث کئی خواتین زچگی کے دوران زندگی سے بھی ہا تھ دھو بیٹھی ہیں نہ ہی یہاں پر لیبارٹری موجود ہے اور نہ ہی ایمبولینس کی سہو لت انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ بی ایچ یو ملوٹ ستیاں کو 24 گھنٹے کے لیے فنکشنل کیا جا ے کیونکہ اس سے ملحقہ علاقوں میں اس کے علاؤہ باقی کو یہ سہو لت میسر نہ ہے
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… پرچھن کی معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر یونس ستی صاحب کے صاحبزادے، خوش اخلاق،خوش مزاق،مخلص و مہربان،ہنس مکھ چہرہ عمار یونس ستی آج رشتہ ازواج میں منسلک ہو گئے اللہ پاک انکی ازدواجی زندگی میں خوشیاں،رحمتیں و برکتیں و سلامتی عطا فرمائے انکی دعوت ولیمہ میں انجمن تاجران کوٹلی ستیاں کے نمائندوں سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… پیپلز پارٹی این اے 57 کے رہنما ء آصف شفیق ستی کا دیگر پا رٹی رہنما وں کے ہمراہ پیپلز پا رٹی کے رہنما راجہ کمال احمد ستی کے سسر صوبیدار معین صاحب کی وفات پر بلاوڑہ میں انکے گھر جاکر اظہار تعزیت اس موقعہ پرپی پی رہنماء حاجی ظفیر الحق ستی،سابق ممبر میونسپل کمیٹی اعجاز حسین ستی، سنئیر پارٹی رہنماء فاروق ستی،طالب حسین ستی،نعیم ستی،مسلم لیگ ن کوٹلی ستیاں کے سابق جزل سیکرٹری جاوید اختر ستی،معروف سماجی رہنما ثناء الله ستی عرف سنی بھائی،انضمام ستی،سردار عتیق کے علاؤہ صدر پریس کلب کو ٹلی ستیاں نوید ستی بھی موجود تھے