DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Muhammad Zubair Kayani has announced to contest upcoming local body elections as Tehsil nazam Kallar Syedan.

سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی نے آمدہ بلدیاتی انتخابات میں تحصیل ناظم کلرسیداں کا الیکشن لڑنے کا اعلان

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی نے آمدہ بلدیاتی انتخابات میں تحصیل ناظم کلرسیداں کا الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر لیگی کارکن کو پارٹی ٹکٹ کے لیئے اپلائی کرنے کا حق حاصل ہے میں نے مسلم لیگ ن سے اپنی والہانہ وابستگی وفاداری اور متحرک کارکنوں کے اصرار پر تحصیل ناظم کے لیئے خود کو امیدوار پیش کیا ہے وقت آنے پر قیادت کو ٹکٹ کے لیئے درخواست بھی دوں گا اور اگر مسلم لیگ ن نے امیدوار نامزد کیا تو کارکنوں کی مشاورت سے پینل تشکیل دے کر الیکشن لڑوں گا انہوں نے کہا کہ حلقہ کے لوگ کل کی طرح آج بھی اپنے قائدین میاں نواز شریف اور شاھد خاقان عباسی کی قیادت میں متحد ہیں نوازشریف کو اقتدار سے الگ کیا جاسکتا ہے مگر لوگوں کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا۔

مسلم لیگ ن کے گزشتہ دور حکومت میں کلر سیداں میں اربوں روپے کی لاگت سے سڑکیں تعمیر کی گئیں مگر چوہدری نثار علی خان اور شاھد خاقان عباسی نے کسی بھی منصوبے کا افتتاح نہیں کیا

PML-N Leaders never inaugurated public roads as the current new administration leaders did in Dhuangalli

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… مسلم لیگ ن کے گزشتہ دور حکومت میں کلر سیداں میں اربوں روپے کی لاگت سے سڑکیں تعمیر کی گئیں مگر چوہدری نثار علی خان اور شاھد خاقان عباسی نے کسی بھی منصوبے کا افتتاح نہیں کیا جبکہ پی ٹی آئی کے دونوں ارکان اسمبلی صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمد نے گزشتہ روز سوا کروڑکی لاگت سے کلر دھانگلی روڈ کے مرمتی کام کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھا یہ سڑک آج سوا پانچ کروڑ کی لاگت سے مرمت کی جا رہی ہے جبکہ چوہدری نثارعلی نے ماضی میں اسے سوا دو کروڑ روپے میں مرمت کرائی تھی۔چوہدری نثار علی خان نے ایک ارب روپے کی کثیر لاگت سے روات سے کلر سیداں دورویہ سڑک تعمیر کرائی کروڑوں کی لاگت سے کلر سیداں بائی پاس تعمیر کرایا پندرہ کروڑ سے کلرسیداں شہر کی مین شاہراہ اور بارہ کروڑ کی لاگت سے کلر سیدوبیرن کلاں سڑک تعمیر کرائی مگر کسی ایک منصوبے کا بھی چوہدری نثارعلی نے خود افتتاح نہیں کیا شاہد خاقان عباسی اور راجہ محمد علی نے پندرہ کروڑ سے دوبیرن سے نارہ براستہ سہر اور گیارہ کروڑ کی لاگت سے دوبیرن سے کھڈ براستہ نلہ مسلماناں اورکروڑوں سے چوآخالصہ سے سکرانہ کارپٹ سڑکیں تعمیر کرائیں مگر کسی بھی منصوبے کا افتتاح خود نہیں کیا مگر نئے پاکستان میں پانچ کروڑ کی لاگت سے بیس کلومیٹر سڑک کی مرمت کے لیئے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی صداقت عباسی اور راجہ صغیر احمد نے ساتھیوں کے ہمراہ باقاعدہ سنگ بنیاد رکھا ہے یہ نمایاں فرق ہے نئے اور پرانے پاکستان میں۔

Show More

Related Articles

Back to top button