AJKDailyNews

Chakswari, AJK; Ch Abdul Majeed addresses condolence reference martyrs of Rupial Marriage Hall Chakswari tragedy

چودھری عبدالمجید کااظہارسانحہ روپیال میرج ہال چکسواری کے شہداء ندیم حسین روپیال اور رحیم حسین روپیال کی یاد میں ریسٹ ہاؤس نیوٹاون چکسواری میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجید نے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی شہیدوں غازیوں مجاہدوں کی وارث جماعت ہے شہداء کی وارث جماعت ہونے کے ناطے اس جماعت کی قربانیوں کی لازوال داستان ہے شہیدذوالفقارعلی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی شہادت کے تسلسل میں چودھری ندیم حسین روپیال اوران کے فرزندچودھری رحیم حسین روپیال نے شہادت کارتبہ پایاشہیدہمیشہ زندہ ہوتاہے شہیدندیم حسین روپیال وفاکاایک نمونہ تھے جنہوں نے ساری زندگی پارٹی سے وفانبھائی اورمرتے دم تک پارٹی کا پرچم بلندرکھاان کی شہادت سے پارٹی میں جوخلاء پیداہواوہ کبھی پر نہ ہوگاانہوں نے ان خیالات کااظہارسانحہ روپیال میرج ہال چکسواری کے شہداء ندیم حسین روپیال اور رحیم حسین روپیال کی یاد میں ریسٹ ہاؤس نیوٹاون چکسواری میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے تعزیتی ریفرنس کااہتمام پاکستان پیپلزپارٹی ضلع میرپور نے کیاتھا چودھری عبدالمجید نے کہاکہ چودھری ندیم حسین روپیال اوران کے بیٹے رحیم حسین روپیال کے شہادت پرسابق صدر پاکستان آصف علی زرداری محترمہ فریال تالپوراوربلال بھٹوزرداری نے ان کی شہادت پردلی افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ محترمہ شہیدرانی نے روپیال ہوٹل میرپور کاافتتاح اپنے دست مبارک سے کیاتھااوران کے بیٹے بلاول بھٹوزرداری خودآکراس خاندان سے تعزیت کرناچاہتے ہیں مجھے ان کی شہادت پرجہاں فخر ہے وہاں ان کمی کبھی پوری نہ ہوگی میں نے اپنے وزارت عظمی کے دور میں اپنے دروازے چوبیس گھنٹے عوام کے لئے کھلے رکھے بلاتفریق جماعت علاقہ برادری اورپارٹی عوام کی خدمت کی چودھری ندیم حسین روپیال میرے بیٹوں کی طرح تھے انہوں نے عوام کی خدمت کواپنامقصدحیات بنائے رکھاآج ہردل سے ان کی بخشش اوربلندی درجات کے لئے دعائیں نکل رہی ہیں میں آج کے تعزیتی ریفرنس میں شرکت پرتمام دوستوں کاشکریہ اداکرتاہوں انہوں نے کہاکہ ان شاء اللہ جلدہی میرپور مظفرآباداورکوٹلی میں بھی تعزیتی ریفرنسز کاانعقاد کیاجائے گاسابق ایڈمنسٹریٹربلدیہ میرپور الحاج غلام رسول نے اپنے خطاب میں کہاکہ چودھری ندیم حسین روپیال اپنی ذات میں انجمن تھے انہوں نے ساری زندگی عوام خدمت کواپناشعاربنائے رکھاآج ان کی یاد میں اس تعزیتی ریفرنس میں جن جذبات کااظہارکیاجارہاہے بلا شبہ یہ ندیم حسین روپیا ل کی عوام سے محبت کانتیجہ ہے چودھری قاسم مجیدصدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر ضلع میرپور نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہم تین بھائی ہیں ندیم حسین روپیال کی صورت میں چوتھابھائی تھاان کی شہادت ایک بڑاسانحہ ہے انہوں نے پارٹی سے عمربھروفانبھائی اورشہادت تک وفاداری کی مثال قائم رکھی وہ بڑے مہمان نواز تھے آج کے تعزیتی ریفرنس سے مقررین نے جن جذبات اوراحساسات کااظہار کیابلاشبہ ندیم حسین روپیال رحیم حسین روپیال اوران ساتھی شہداء کی بلندی درجات کاذریعہ ثابت ہوں گے چودھری ندیم حسین پارٹی کاقیمتی اثاثہ تھے جن کی جلائی ہوئی شمع کوان شاء اللہ روشن رکھیں گے میں تعزیتی ریفرنس کے انعقاد پریاسرممتاز چودھری چودھری محمودعلی راجہ محمدشفیق راجہ حمزہ شفیق صدرعبدالرشیدچودھری جنیدیونس داود کاشف حاجی خالدحسین سابق ایڈمنسٹریٹر سیدآفتاب شاہ اوران کی پوری ٹیم کاشکریہ اداکرتاہوں تعزیتی ریفرنس کی علامتی صدارت شہیدندیم حسین روپیال کی تصویرنے کی سابق چیئرمین چودھری فضل حسین روپیال تعزیتی ریفرنس کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے نظامت کے فرائض سابق میڈیاایڈوائزر وزیر اعظم آزادکشمیر چودھری یاسرممتاز نے انجام دیے تعزیتی ریفرنس سے بیرسٹرکرامت حسین چودھری چودھری ناظم حسین قاضی چودھری محموداحمدحاجی چودھری محمدبشیرپرواز سیدصابرحسین شاہ راجوروی سابق ایڈمنسٹریٹراسلام گڑھ عظیم بھٹی سابق ایڈمنسٹریٹرچکسواری چودھری خالدحسین صدرعبدالرشیدچودھری محمدبشارت ایڈووکیٹ چودھری منشی خان سابق کونسلر حاجی اورنگ زیب حاجی محمدادریس ملک تنویرسبحانی ماسٹرفضل الرحمن لالہ حاجی چودھری محمدسوار خان راشدمحمودپلاکوی چودھری منشاء تاج اسامہ صدیق چودھری عاشق حسین زبیرحسین محمداقبال خواجہ عنصر محمود غزالی چودھری امان منظورزاہد حسین ایڈووکیٹ چودھری محمدحنیف چودھری جاویداقبال سعیدکے علاوہ دیگرمقررین نے بھی خطاب کیاچودھری ندیم حسین روپیال کوان کی شاندار سماجی سیاسی کاروباری خدمات پرزبردست الفاظ خراج عقیدت پیش کیااوران کی شہادت کوایک بڑاسانحہ قرار دیاشہداء کے لئے لواحقین سے اظہاہمدردی وتعزیت کرتے ہوئے شہداء کے لئے بلندی درجات کی دعاکی۔تعزیتی ریفرنس میں پارٹی کے رہنماؤن کارکنوں صحافیوں اورچودھری ندیم حسین کے عزیزواقارب دوست واحباب نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔

Chakswari, AJK; Chaudhry Abdul Majeed addressed a condolence reference held at Rest House Newtown Chakswari in memory of Nadeem Hussain Rupial and Rahim Hussain Rupial martyrs of Rupial Marriage Hall tragedy.

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)سانحہ روپیال میرج ہال میں شہہدہونے والے میرج ہال کے مالک چودھری ندیم حسین روپیال کے والدگرامی شہیدرحیم حسین روپیال کے دادامحترم سابق چیئرمین چودھری فضل حسین روپیال نے اپنے خاندان کے افراد چودھری گودڑ چودھری غلام حسین بیرسٹرکرامت حسین چودھری نعیم حسین روپیال کواپنے ساتھ کھڑاکرکے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میرے بیٹے اورپوتے کی شہادت پرآپ تمام حضرات نے ان کے ایصال ثواب کے لئے منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں شرکت فرماکرہماری حوصلہ افزائی کی اورڈھارس بندھائی اورشہداء شہادت سے لے کرآج تک جن احباب نے اس غم کی اس گھڑی میں ہمارے ساتھ ہمدردی کی اورہمارے غم میں برابرشریک ہوئے سب کادلی طورپرشکرگزارہوں تعزیتی ریفرنس کے انعقاد پرسابق وزیر اعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجیداوردیگراحباب کااپنے خاندان کے تمام افراد کی طرف سے شکریہ اداکرتاہوں چودھری فضل حسین روپیال نے کہاکہ میرے لخت جگرچودھری ندیم حسین نے جوشمع جلائی تھی اسے ہمیشہ روشن رکھیں گے وفاداری کی جومثال قائم کی اسے بھی زندہ رکھیں گے خدمت خلق کاجومشن میرے شہیدبیٹے ندیم حسین نے شروع کیاتھااسے جاری وساری رکھیں گے اورعلاقہ کے ضرورت مندوں کوکبھی مایوس نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہاکہ میرے فرزندنعیم حسین روپیال اپنے بھائی کی شہادت کے بعداب یہاں ہی رہیں گے اوراپنے بھائی کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے چکسواری کے عوام اورضرورت مندوں کی خدمت جاری رکھیں گے وہ اپنے خطاب کے دورران آبدیدہ ہوگئے اورچودھری عبدالمجیدسابق وزیر اعظم آزادکشمیر کویقین دلایاکہ ہم آپ کے ساتھ وفانبھائیں گے ہمار اخاندان جووعدہ کرتاہے اسے پورا بھی کرتاہے اوراپنی تابندہ روایات کوبرقرار رکھیں گے

Show More

Related Articles

Back to top button