London; Pakistan built in the name of Islam will last till the Day of Judgment, Qazi Abdul Aziz of Gujar Khan
لوٹن،اسلام کے نام پر بننے والا پاکستان قیامت تک رہے گا، قاضی عبدالعزیزآف گوجر خان
محمد نصیر راجہ۔۔۔ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔۔۔ مرکزی جماعت اہلست یوکے اینڈ اوور سیز ٹرست کے جنرل سیکرٹری اور جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن کے مہتمم علامہ عبدالعزیز چشتی آف سسرال،گوجر خان نے کہا ہے کہ اسلام کے نام پر بننے والی عظیم اور پر شکوہ مملکت خداداد پاکستان نے تاقیامت قائم اور دائم رہنا ہے، آج ہم اس اہم دن پر وطن عزیز کی محافظ پاکستان کی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہماری مسلح افواج پاکستان کے چپے چپے کی حفاظت کر رہی ہیں اور ہمیں فخر ہے کہ پاکستان کا شمار دنیا کے باقار ممالک میں ہوتا ہے، وہ جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن میں نماز جمعہ کے اجتماع پر یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے خصوصی خطاب کر رہے تھے، انہوں نے دعا کرائی کہ اللہ پاک پاکستان اور امت مسلمہ کو درپیش مسائل سے نکلنے میں مدد فرمائے اور کشمیر کو جلد آزادی نصیب فرمائے اور اللہ تعالی اس ملک کی حفاظت فرمائے،اور پاکستان جلد درپیش مسائل اور مشکلات سے عہدہ برا ہونے میں کامیاب ہو جائے گا، اس موقع پر جامعہ میں سماجی فاصلے کے قوانین کی پاسداری کے ساتھ جمعہ کی نماز کی ادائیگی بھی کی گئی اور پاکستان کے ترانے کے ساتھ یوم آزادی پاکستان بھی منایا گیا آخر میں پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کے رنگ کا کیک کاٹا گیا۔
شاید آپ یہ بھی پسند کریں
London; Qazi Abdul Aziz of village Sasural, Gujar Khan and General Secretary of Central Jamaat-e-Islami UK and Overseas Trust and Superintendent of Jamia Islamia Ghousia Luton said while speaking on Pakistan independence day that Pakistan was built in the name of Islam and will last till the Day of Judgment.
سلاو میں مقیم چک مرزا کے رہائشی راجہ حنیف کے بھائی راجہ نصیر مرحوم کے سالانہ ختم کی محفل سلاو ویکسم میں منعقد ہوئی
Annual dua Khatam observed for late Raja Naseer of Cha Mirza in Slough
سلاو (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) سلاو میں مقیم چک مرزا کے رہائشی راجہ حنیف کے بھائی راجہ نصیر مرحوم کے سالانہ ختم کی محفل سلاو ویکسم میں منعقد ہوئی جس میں راجہ حنیف صاحب کے عزیز و اقارب اور دوست احباب نے شرکت کی ختم پاک کی خصوصی دعا نجمی صاحب نے کرائی رسجہ نصیر مرحوم کی بخشش کے لیے خصوصی دعا کی گئ ۔