DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Inauguration ceremony of of road works on Dhuangalli road with cost of five Caror Rps

پانچ کروڑ 34 لاکھ روپے کی لاگت سے کلر سیداں دانگلی روڈ کی مرمت کے کام کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے صدر رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کہا ہے کہ ملک اب بہتری کی جانب جا رہا ہے،۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز پانچ کروڑ 34 لاکھ روپے کی لاگت سے کلر سیداں دانگلی روڈ کی مرمت کے کام کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نیایک سوال کے جواب میں کہا کہ آئین اور ڈسپلن کی پابندی کرنے والا ہی پارٹی کا حقیقی کارکن ہے،جو پارٹی کے آئین کی پاسداری نہیں کرے گا اسے پی ٹی آئی میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔ انہوں نے وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کے ریمارکس بارے سوال کے جواب میں کہا کہ وزیر موصوف کو عمر کے اس حصے میں ہیں کہ انہیں کوئی بات سمجھ نہیں آتی،ان کا بیان غیر مناسب تھا اور انہیں میرے خلاف ایسی بات کرنے سے قبل حالات و واقعات کی مکمل جان کاری حاصل کر لینی چاہئے تھی۔ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سدا کمال تا دوبیرن روڈ کی تعمیر و مرمت کا کام بھی شروع ہو گیا ہے جبکہ سرصوبہ شاہ تا سموٹ روڈ کی تعمیر کا کام بھی بہت جلد شروع ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پی پی 7 کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا اور اس کے ذمہ دران بھی آپ سب کے سامنے ہیں۔

Kallar Syedan; Inauguration ceremony of of road works on Dhuangalli road with cost of five Caror Rps was held with MNA Sadaqat Ali Abbassi and Raja Sagheer Ahmed. The PTI Leaders told that Sadda kamal to Doberan road work has also started while work on Samot road will commence soon.

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سنٹرل لیبر یونین ائیسکو کلر سیداں سب ڈویژن کے انتخابات میں جاوید ظفر مغل گروپ کے چاند گروپ نے ظفر مغل گروپ کو کامیابی ملی

Zaffar Mughal group win All Pakistan wapda hydro electrical union election

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سنٹرل لیبر یونین ائیسکو کلر سیداں سب ڈویژن کے انتخابات میں جاوید ظفر مغل گروپ کے چاند گروپ نے چوہدری وسیم شہزاد کے پھول گروپ کو بھاری اکثریت سےشکست دے دی تمام نشستوں پر ظوید ظفر مغل گروپ کو کامیابی ملی پریذائیڈنگ آفیسر ناصر بلوچ کے مطابق جاوید ظفر نے 28کے مقابلے میں 46 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی دیگر کامیاب ہونے والوں میں وائس چیئرمین ثاقب ریاض،جنرل سیکرٹری ممتاز علی،جوائنٹ سیکرٹری نزاکت حسین شامل ہیں ادہر بلدیہ کلر سیداں کے سابق کونسلروں شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،عاطف اعجاز بٹ،راجہ طارق محمود،راجہ پرویز اختر منہاس اور دیگر نے نو منتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد دی ہے

ملازم حسین جعفری آف تریل اور ان کے تینوں بیٹوں سمیت متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کر لیا

Malazam Hussain Jafri and three sons arrested over land dispute in village Tarail

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پولیس چوکی چوکپنڈوری نے علاقے کی معروف سیاسی سماجی شخصیت ملازم حسین جعفری آف تریل اور ان کے تینوں بیٹوں سمیت متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کر لیا ہے محمد الیاس ولد غلام نبی سکنہ تریل نے پولیس کو درخواست دی کہ اس کی ملکیتی زمین پر ملازم حسین جعفری نے اپنے بیٹوں اور دیگر مسلح افراد کے ہمراہ ان کی آراضی پر قبضہ شروع کرنا شروع کر دیا میرے منع کرنے پر مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں پولیس نے پندرہ کے لگ بھگ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملازم حسین جعفری ان کے بیٹوں حسن علی جعفری،علی حسن جعفری،قاسم جعفری سمیت متعدد افراد کو گرفتار کر کے ان کا عدالت سے دوروزہ ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔

منشیات فروش کے قبضہ سے سو بوتل شراب برآمد

Hundreds of bottles of liquor recovered from drug dealer Tabraiz Akhtar of village Tarail

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلر سیداں پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کے قبضہ سے سو بوتل شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس معمول کی گشت پر تھی کہ مخبر خاص نے اطلاع دی کہ ایک شخص گوجرخان روڈ سے پیداآ رہا ہے جس نے ہاتھوں میں ایک ایک بورا پکڑا ہوا ہے جسے پولیس نے مشکوک جان کر قابو کر لیا اور دوران تلاشی ملزم جس کا بعد میں نام تبریز اختر سکنہ تریل معلوم ہوا کے دونوں توڑوں سے پچاس پچاس بوتل شراب برآمد ہوئی۔ملزم یہ شراب اپنے مخصوص گاہکوں میں تقسیم کرنے جا رہا تھا۔

مسجد کے بیت الخلا میں بجے سے زیادتی کی کوشش،شور مچانے پرملزم بھاگ نکلا

Failed attempt of abuse taking place at Masjid toilet, Police case registered

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مسجد کے بیت الخلا میں بجے سے زیادتی کی کوشش،شور مچانے پرملزم بھاگ نکلا مقدمہ درج،غلام مرتضی سکنہ حاجی مارکیٹ نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بیان دیا کہ گزشتہ روز میرا بیٹا محمد عمیر ناظرہ کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے مسجد الاقصی میں گیا وہ رفع حاجت کے لیئے بیت الخلا میں گیا توسفیان نامی نوجوان بھی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہو گیا اور میرے بیٹے سے بدفعلی کرنے کی کوشش کی۔بیٹے کے رونے کی آوازیں سن کر دوسرے بچوں نے امام مسجد قاری ثاقب کو اطلاع دی جس پر وہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے تو اس موقع پر ملزم سفیان فرار ہو جانے میں کامیاب ہو چکا تھا۔کلرسیداں پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button