پی ٹی آئی کی حکومت نے بلدیاتی ادارے توڑ کر عوام کے ساتھ بڑا ظلم کیا ہے۔ پندرہ کروڑ کے فنڈز ہمیں استعمال نہیں کرنے دیے گے۔ورنہ کہوٹہ شہر کی واٹر سپلائی اور کھنڈرات نما سڑکیں ٹھیک ہو جاتیں۔
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام،عمران ضمیر ۔۔۔
پی ٹی آئی کی حکومت نے بلدیاتی ادارے توڑ کر عوام کے ساتھ بڑا ظلم کیا ہے۔ پندرہ کروڑ کے فنڈز ہمیں استعمال نہیں کرنے دیے گے۔ورنہ کہوٹہ شہر کی واٹر سپلائی اور کھنڈرات نما سڑکیں ٹھیک ہو جاتیں۔مسلم لیگ(ن) نے گزشتہ دور میں جتنے کام کیے انکی مثال نہیں ملتی آئندہ الیکشن میں ہمارا گروپ دوبارہ کامیاب ہو گا۔ شاہد خاقان عباسی نے چکیاں سے 17انچ کی پائپ لائن ڈال کر ہمیشہ کے لیے گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کر دی۔ اربوں روپے کے منصوبے مکمل ہوئے کہوٹہ پنڈی روڈ پر کام شروع تھا۔ ابھی تک مشینری کھڑی ہے۔مگر پی ٹی آئی والوں نے جان بوجھ کر اسکو بند کیا۔ان خیالات کا اظہار سابق چیئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، وائس چیئر مین ملک غلام مرتضیٰ، سابق کونسلر قاضی عبدالقیوم نے پروگرام عوام اور سیاست سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے نمائندوں کو سازش کے تحت ہاریا گیا۔ ہم نے راجہ صغیر احمد کو وؤٹ دی شاہد انھوں نے عوامی مفاد میں پی ٹی آئی میں شمولیت کی ہو۔ چیئر مین مسلم لیگ (ن) راجہ ظفر الحق قابل احترام اور اس علاقے کی عزت ہیں آئندہ الیکشن تک مسلم لیگ (ن)میں اتفاق رائے ہو جائے گا۔ اعلیٰ قیادت جس طرح فیصلہ کریگی ہم لبیک کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے آڑھائی سالوں میں بے روزگاری اور مہنگائی کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا۔ انھوں نے کہا کہ جھوٹے اور من گھڑت مقدمات بنانے سے مسلم لیگ کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔ آئندہ بلدیاتی اور جنرل الیکشن میں پی ٹی آئی کو بھاگنے کا راستہ نہیں ملے گا۔ راجہ ظہور اکبر نے کہا کہ ایک روپے کی کرپشن ثابت ہو جائے تو ہر سزا بھگتنے کو تیار ہوں۔
Kahuta; The PTI government has done great injustice to the people by breaking up the local bodies. Fifteen crore funds will not allow us to use it. Otherwise, the water supply and ruined roads of Kahuta city would have been repaired. The statement was given by Raja Zahoor Akbar.
پی پی پی نے جمہوریت کے لیے جو قربانیاں دیں ہیں۔اسکی مثال نہیں ملتی,ایم زرین اعوان
The sacrifices made by the PPP for democracy are unparalleled, M. Zarin Awan
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام عمران ضمیر ۔۔۔۔
پی پی پی نے جمہوریت کے لیے جو قربانیاں دیں ہیں۔اسکی مثال نہیں ملتی۔کہوٹہ میں اربوں کا گیس کا منصوبہ،جی پی او پاسپورٹ آفس کا قیام پی پی پی کا کارنامہ ہے۔جبکہ کرنل (ر) شبیر اعوان نے بطور ایم پی اے ایک ارب سے زائد کے کام کیئے۔ مہرین انور راجہ نے بھی کروڑوں کے منصوبے دیے۔جبکہ موجودہ حکرانوں کی کارکردگی آپکے سامنے ہے۔ان خیالات کا اظہار سابق نائب صدر پی پی پی ایم زرین اعوان نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے۔پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آمریت کے خلاف جنگ لڑی۔ انھوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں نے صرف یو ٹرن لیے۔مہنگائی کا طوفان جس نے غریبوں کے منہ سے نوالہ چھین لیا ہے۔ آئندہ الیکشن میں مشاورت سے امیداوار کھڑا کریں گے۔
دیہی سوشل ویلفیئر کونسل کہوٹہ کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب منعقد کی گئی
An Independence Day celebration was organized by the Rural Social Welfare Council Kahuta
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام،عمران ضمیر ۔۔۔۔
دیہی سوشل ویلفیئر کونسل کہوٹہ کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں مہمان خصوصی جنرل (ر) شمریز کیانی اور صدر محفل کرنل (ر) وسیم جنجوعہ صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے ہمراہ رہنماتحریک انصاف سابق ممبر قومی اسمبلی غلام مرتضیٰ ستی، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے مشیر حافظ عثمان عباسی، سابق ایم پی اے رہنماتحریک انصاف کرنل (ر) شبیر اعوان، رہنما پیپلز پارٹی ممتاز سنیئر قانون دان سپریم کورٹ راجہ ایم ستا راللہ،رہنما تحریک انصاف و صدر انجمن تاجران کہوٹہ راجہ امتیاز عالم، رہنما تحریک انصاف میجر (ر) شہریار امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ خاور ریاض قادری، سابق ناظم کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، صدر مسلم لیگ(ن) کہوٹہ ڈاکٹر محمد عارف قریشی،سابق صدر بارایسوسی ایشن کہوٹہ راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ، نوجوان قانون دان راجہ فیصل نذیر ایڈووکیٹ، راجہ احسان سعید ایڈووکیٹ، سابق ممبر تحصیل کونسل میڈم غلام صغرٰی،سابق کونسلر قاضی عبدالقیوم، سابق وائس چیئرمین کہوٹہ سٹی ملک غلام مرتضیٰ، تحریک انصاف یوتھ ونگ کے رہنما سکندر ستی، شیخ عمار، جنرل سیکرٹری تحریک انصاف کہوٹہ سٹی راجہ عبدالمنان مسعود، علمائے کرام پروفیسر حافظ عبدالصبور صیفی، مولانا ظہور نقیبی، مولانا عثمان عثمانی ممبر ضلع امن کمیٹی، مولانا ہاشم ظہور اعوان نقیبی، رہنما جماعت اسلامی ملک حاجی عبدالرؤف، ملک منیر اعوان، سردار مسعود اور دیگر بڑی تعداد میں شہریوں، معززین اور تمام سیاسی و سماجی شخصیات نے بھر پور شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ آزادی کا کو ئی نعم البدل نہیں۔مقررین نے دیہی سوشل ویلفیئر کونسل کہوٹہ کی خدمات کو زبردست سراہا اور آخرمیں کیک بھی کاٹا گیا۔