DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Motorcyclist Ehsan son of Babu Saghawat of Hothla killed in a fatal accident

کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار احسان ولد بابو سخاوت سکنہ ہوتھلہ جانبحق

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ترکھیاں موڑ کے قریب کار اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم۔ موٹر سائیکل سوار جانبحق تفصیل کے مطابق تھانہ کہوٹہ کے علاقے ترکھیاں میں کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار احسان ولد بابو سخاوت سکنہ ہوتھلہ جانبحق ہو گیا۔ جسکو ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ منتقل کر دیا گیا۔ حادثہ کار والے کی غفلت سے پیش آیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ٹریفک وارڈن اور پولیس موقع پر پہنچ گے۔

Kahuta; Motorcyclist Ehsan son of Babu Saghawat of Hothla (Pictured above) was killed in a fatal accident in Tharakian after a car hit the motorbike he was riding.

پولیس تھانہ کہوٹہ کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی3 ملزمان گرفتار

Kahuta police station in a major operation against drug dealers arrested 3 accused

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پولیس تھانہ کہوٹہ کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی3 ملزمان گرفتار تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ کہوٹہ کی ایس ایچ او مرزا اصف کی نگرانی میں منشیات فروشی کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تین ملزمان گرفتار کر لیے جن میں محمد افضال ولد مہربان خان سکنہ کھدیوٹ 2850 گرام چرس اور پسٹل 9mm،مختار احمد ولد عبد الرحمن سکنہ کھدیوٹ سے 2300 گرام چرس جبکہ خطاب احمد ولد عبد الحق سکنہ کھدیوٹ سے 50 بوتل شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر دیے۔ پولیس تھانہ کہوٹہ کی کاروائی پر عوام علاقہ کی تعریف کی۔

حکومت جتنا مر ضی زرو لگا لے ن لیگ کی محبت عوام کے دل نہیں نکا ل سکتی۔عبدالمجید مغل

No matter how much the government wants, they will not be able to take love out of PML-N people: Abdul Majeed Mughal

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء عبدالمجید مغل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت جتنا مر ضی زرو لگا لے ن لیگ کی محبت عوام کے دل نہیں نکا ل سکتی۔ملک کی عوام اپنے لیڈر میاں محمد نواز شریف سے بے انتہا عشق کرتے ہیں ان کو پتہ چل گیا ہے ملک کو موجودہ بحرانوں سے صرف اور صرف مسلم لیگ ن ہی نکال سکتی ہے انہو ں نے کہا کہ ہمارے قاہد اور سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے نہ صرف ملک کو طویل بجلی بحران سے نجات دلائی بلکہ سی این جی اسٹیشنز کے باہر لگی میلوں لمبی قطاروں سے چھٹکارا دلایا اوربحیثیت وزیراعظم محدود وقت میں ملک و قوم کی بھرپور خدمت کی مگر ہم نے انہیں نصف برس تک جیل میں رکھا اب ان کے بیٹے کو بھی طلب کر لیا گیا نیب کا یہ فیصلہ بدترین سیاسی انتقام ہے ایک ایجنڈے کے تحت ملک اور قوم کی خدمت کرنے والوں کو ہراساں اور قید کرنے کاسلسلہ جاری ہے اور یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ صرف اپوزیشن کرپٹ ہے جبکہ موجودہ وزیراعظم کے ارد گرد کون موجود ہیں سب کو علم ہے سب کچھ جاننے کے باجود نیب ان کے معاملے میں مکمل خاموش ہے انہوں نے کہا کہ پوری قوم اور حلقہ این اے ستاون کا ہرباشعور شخص شاہد خاقان عباسی اور ان کے خاندان کی بے گناہی کا معترف ہے اور وہ انجینئرنگ احتساب کو مسترد کرتا ہے حلقہ کے عوام کل کی طرح ان بھی اپنے قائد شاھد خاقان عباسی کے ساتھ ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button