Kallar Syedan; PTI Suspend membership of Former National Assembly member Ghulam Murtaza Satti over party discipline
سابق رکن قومی اسمبلی غلام مرتضی ستی کی پارٹی رکنیت معطل کر دی گئی
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پی ٹی آئی شمالی پنجاب نے شمالی پنجاب کے صدر رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کی شکایت پر پارٹی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی غلام مرتضی ستی کی پارٹی رکنیت معطل کر دی ہے ادہر غلام مرتضی ستی نے رکنیت معطلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کرپشن لوٹ مار قبضہ گروپوں جنگلات کی اراضی پر قبضے، لوگوں کی جبری بے دخلی اور منشیات کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف علم بغاوت بلند کیا ہے یہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں مگر میں کل کی طرح آج بھی عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اور مافیاز کو پہلے کی طرح بے نقاب اور چیلنج کرتا رہوں گا کارکن پریشان ہرگز نہ ہوں۔
Kallar Syedan; PTI has Suspended membership of Former National Assembly member Ghulam Murtaza Satti over party discipline after a complaint was made by MNA Sadaqat Ali Abbassi.
Ghulam Murtaza Satti has confirmed he has been suspended while also saying that, he will continue to voice against mafia and drug patrons, This no party violation and i will standby Imran Khan.
یو سی غازی آباد کے نمبردار سابق چیئرمین یو سی راجہ ظفرالعالم اپنی اہلیہ سمیت موٹروے پر کار کیحادثے میں دم توڑ گئے
Former UC Ghaziabad chairman UC Raja Zafarul Alam along with his wife died in a car accident on the motorway.
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…جہاں بنتی ہیں شہنائیاں وہاں ماتم بھی ہوتا ہے چیچہ وطنی کی یو سی غازی آباد کے نمبردار سابق چیئرمین یو سی راجہ ظفرالعالم اپنی اہلیہ سمیت موٹروے پر کار کیحادثے میں دم توڑ گئے حادثے میں ان کا نوبیاہتا دولھا بیٹا اپنی فرینچ نژاد اہلیہ سمیت محجزانہ طور پر محفوظ رہا تفصیلات کے مطابق چند ہفتے قبل راجہ ظفرالعالم کے فرزند بلال نے فرانس میں مقیم لڑکی انعم سے شادی کی تھی پورا گھرانہ اپنے رشتہ داروں سے ملنے گاؤں چنگا میرا آیا ہوا تھا جہاں سے وہ گزشتہ روز صبح اپنی کار پرواپس چیچہ وطنی روانہ ہوئے تھے موٹروے پر سیال موڑ کے قریب ان کی گاڑی ٹائر پھٹ جانے سے الٹ گئی جس سے راجہ ظفرالعالم اور ان کی اہلیہ شمیم اختر جاں بحق ہو گئیں جبکہ کار میں موجود نوبیاہتا جوڑا بلال اور انعم معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
طالب حسین اور اس کی والدہ شفاعت جان نے میری بیٹی کو ورغلا پھسلا کر غلط کاری کی نیت سے اغواء کرکے لے گئے
Allegations of abduction of a girl in Dhok Kund, Banhal
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…محمد منیر سکنہ ڈھوک کنڈ داخلی بناہل نے پولیس کو بیان دیا کہ مسماۃ کرن منیر میری حقیقی بیٹی ہے جو کہ گزشتہ رات سے لاپتہ ہے۔ مسمی طالب حسین اور اس کی والدہ شفاعت جان نے میری بیٹی کو ورغلا پھسلا کر غلط کاری کی نیت سے اغواء کرکے لے گئے ہیں جبکہ گھر میں موجود پچاس ہزار روپے کی رقم بھی غائب ہے۔
ون ویلنگ اور خطرناک طریقے سے موٹر سائیکل چلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 26 موٹر سائیکلوں کو تھانہ کلر سیداں اور پولیس چوکی چوکپنڈوری میں بند کر دیا
Around 26 motorbikes confiscated over one wheeling
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… ڈی ایس پی ٹریفک رورل جنید محسن خان کی ہدایت پر انچارج ٹریفک پولیس کلر سیداں عمران نواب خان نے 13 اور 14 اگست کے دوران ون ویلنگ اور خطرناک طریقے سے موٹر سائیکل چلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 26 موٹر سائیکلوں کو تھانہ کلر سیداں اور پولیس چوکی چوکپنڈوری میں بند کر دیا۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور ٹریفک حادثات کی ممکنہ روک تھام کیلئے ہر ضروری اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک جنید محسن خان نے کہا کہ ون ویلنگ ایک جان لیوا کھیل ہے جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی کیونکہ ایسے موٹر سائیکل سوار اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی زندگیاں بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکنہ سفری سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔تمام ٹریفک سٹاف کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مسافروں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔