AJKDailyNews

Chakswari, AJK; Greater water supply in Chakswari constituency LA-2 is in full swing

چکسواری حلقہ ایل اے ٹو میں گریٹر واٹر سپلائی کا کام تیزی سے بوساطت

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میونسپل کمیٹی کے رابطہ سیکرٹری واجد حسین آف لدڑ پینڈا نے کہا ہے کہ چکسواری حلقہ ایل اے ٹو میں گریٹر واٹر سپلائی کا کام تیزی سے بوساطت چوہدری عبدالمجید سابق وزیراعظم آزادکشمیر جاری ہے۔ چکسواری اور اس کے گرد و نواح میں عرصہ دراز سے عوام علاقہ کو گریٹر واٹر سپلائی نہ ہونے سے پانی کی فراہمی میں شدید مشکلات درپیش تھیں جس پر چوہدری عبدالمجید سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے عوامی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے گریٹر واٹر سپلائی سکیم چکسواری کے لیے فنڈز فراہم کروائے جس پر گزشتہ کچھ مہینوں سے کام تیزی سے جاری ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکرز و کارکنان سمیت عوام علاقہ نے زبر دست خوشی کا اظہار کرتے ہوئے چوہدری عبدالمجید سابق وزیراعظم آزادکشمیر اور پاکستان پیپلز پارٹی ضلع میرپور کے صدر چوہدری قاسم مجید کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری عبدالمجید سابق وزیراعظم آزاد کشمیر برادری ازم، رنگ و نسل، پسند اور ناپسند سے بالا تر ہو کر عوام علاقہ اور اپنے پورے حلقہ انتخاب چکسواری اسلام گڑھ میں بلا تفریق تعمیر و ترقی کے اقدامات کرتے ہوئے صحیح معنوں میں حق نمائندگی ادا کر رہے ہیں۔

Chakswari, AJK; PPP Azad Kashmir Municipal Committee Coordinating Secretary Wajid Hussain of Laddar Panda has said that the work of Greater Water Supply in Chakswari Constituency LA-2 is in full swing due to Chaudhry Abdul Majeed former Prime Minister of Azad Kashmir.

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چکسواری پریس کلب کے صحافیوں کا قافلہ چکسواری پریس کلب کے صدر راجہ نثار احمد خان کی قیادت میں سوات،کالام کے تفریح دورے پر روانہ ہو گیا۔ قافلہ پر فضا سیاحتی مقامات پر تین دن گزارے گا۔ اس قافلے میں سیکرٹری جنرل عنصر محمود غزالی سابق صدر محمد رفیق بھٹی،نائب صدر راجہ غلام فرید، معظم علی چودھری،سابق صدر افراز محمود راجہ،سابق صدر شبیر احمد چودھری، سیکرٹری اطلاعات نوید یونس،ثاقب ظفر،عابد حسین مرزا،قیصر عزیز،تاج جالب،لیگل ایڈوائزر خواجہ احتشام ایڈووکیٹ، زاہد بشیر سوہاج خواجہ خصرہدایت اور دیگر شامل ہیں۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات چودھری عظیم بخش نے پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر و موجودہ ایم ایل اے کو خوب لتاڑا۔پینتالیس سال تک حلقہ نمبر دو کی سیاست میں عوام پر مسلط رہنے والے ایم ایل اے و سابق وزیر اعظم کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں حصہ لینا میرا حق ہے۔ڈنکے کی چوٹ پر کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن میں حصہ لوں گا۔پینتالیس سال سے حلقہ کی سیاست پر قابض ہو اور لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم نہیں کر سکے۔وزیر جنگلات،سپیکر اور پھر وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز رہنے والے حلقہ کے عوام کی محرومیاں دور نہ کر سکے۔ بنیادی ضروریات بھی مہیا نہ کر سکے۔اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کے مجھے نہیں روکا جاسکتا۔ اپنی جیب سے فنڈز دے کر عوام کو سہولیات بہم پہنچانا چا ہ رہا ہوں لیکن اوچھے ہتھکنڈوں سے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر اور ان کا بیٹا میرا راستہ روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔پینتالیس سال کی سیاست میں اگر آپ محمود آباد کے عوام کو پانی نہیں دے سکے تو اس میں میرا کوئی قصور نہیں۔ کیا محمود آباد میں بسنے والے مہاجرین کا حق نہیں کہ ان کو پانی دیا جائے؟اگر ان کا قصور ہجرت کرنا تھا تو نبیء کریمﷺ نے بھی ہجرت کی تھی۔ مہاجر ہونا کوئی جرم نہیں۔بابا ٹاہلی والہ محلہ، محمود آباد، بھگور،منگرال آباداور باررواں کے عوام کا حق ہے کہ ان کو پانی دیا جائے۔میں نے وعدہ کیا ہے او ر ضرور پورا کروں گا۔ محکمہ برقیات اور پی ڈبلیو ڈی میں سیاسی مداخلت بند کی جائے۔ ایکسئن برقیات کمزور آدمی ہے اور ذہنی مریض ہے۔میری چیف انجینئر سے بات ہوئی ہے لیگل پراسیس سے کام کریں گے اور میٹر لگوا کر ہر صورت واٹر سپلائی کو چلائیں گے پہلے محمود آباد کو پانی ملے گا اس کے بعد بھگور کو پانی کی سپلائی دیں گے۔ آج بھی محمود آباد سے بڑی تعداد میں عوام نے میری حمایت کا اعلان کیا ہے۔میں کسی سے ڈرتا نہیں۔سابق وزیر اعظم اور اس کا بیتا میری الیکشن مہم میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں یہ لڑائی چاہتے ہیں،ہم لڑنے میں بھی ان سے کمزور نہیں ہیں۔ لیکن میں عوام کے حقوق کے لئے سیاسی لڑائی لڑ رہا ہوں۔اگر آپ نے عوام کو پینتالیس سال میں ان کے بنیادی حقوق اور سہولیات نہیں پہنچائیں تو اس میں میرا کوئی قصور نہیں۔ لیکن اب ایسا نہیں ہو گا کہ کوئی دوسرا عوام کو سہولیات پہنچانا چاہے اور آپ اس کا راستہ روکیں یہ سیاست اب نہیں چلے گی۔ عوام اب کارکردگی کی بناء پر ووٹ دں گے۔ میں لوگوں سے یہ نہیں کہتا کہ مجھے ووٹ دو۔میرا کہنا ہے کہ جو آپ کے کام کرے اسے ووٹ دیں۔کارکردگی پر ووٹ دیں۔ بلیک میلنگ اور دھونس دھاندلی سے ووٹ نہیں مانگنے دیں گے۔میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کو واننگ دیتا ہوں کہ میرے عوام فلاح وبہبود کے کاموں میں مداخلت نہ کریں روڑے نہ اٹکائیں۔ورنہ اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتا ہوں۔ عوامی حمایت سے خوفزدہ ہیں۔ محمود آباد،منگرال آباد حمید آباد،بھگور،باررواں بابا ٹاہلی والی دربار سے ملحقہ محلے کے لوگوں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ اپنی ذاتی جیب سے عوام کو ٹرانسفارمر مہیا کئے ہیں۔ عوام خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔میری مقبولیت سے مخالفی کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں۔عوام کے دشمن مجھے کام کرنے سے روکنا چاہا رہے ہیں۔ پینتالیس سال تک حلقہ کی عوام کا استحصال کرنے والوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں۔میری کارکردگی ان سے ہضم نہیں ہو رہی۔جو وعدے کر رہا ہوں وہ ضرور پورے کروں گا۔اس موقع پر ان کے ساتھ بھگور،محمود آباد، بن بڑوٹیاں، بابا ٹاہلی والی دربار کے مکین اور حمید آباد سے بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ڈپٹی کسٹوڈین(ر) چودھری محمد خلیق الزمان ایڈووکیٹ آزادامیدوار حلقہ نمبر2 چکسواری نے چکسواری پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آزاد کشمیر کی یوتھ مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی نمائندے منتخب کرے کا بنیادی مقصد قانون سازی ہے،ایسے نمائندوں کو منتخب کریں جو جو ریاست کی بقاء،سالمیت اور اداروں میں میرٹ کو بحال کروا سکیں۔نوجوانوں کو آگے بڑھ کر اس فرسودہ نظام کو بدلنا ہو گا جس میں نوجوانوں سے ان کاووٹ کا بنیادی حق چھین لیا جاتا ہے۔ووٹ منشور اور کارکردگی کی بنیاد پر مانگنے کی بجاٗے دھونس،دھاندلی،بلیک میلنگ،ٹوٹی نلکے اور ٹرانسفارمر دینے کا احسان جتلا کر لیا جاتاجو نظام ہمارے یہاں رائج ہے۔ اس کی مثال دنیا بھر میں کہیں نہیں ملتی، مہذب ممالک میں ضلعی اور لوکل حکومتیں بلدیاتی اداروں کے ذریعے کام کرواتی ہیں۔ ایم ایل ایز کو جو فنڈ ملتے ہیں وہ پبلک پراپرٹی ہوتی ہے وہ ہمارے ٹیکسوں کا پیسہ ہوتا ہے وہ جب سڑکوں پر لگایا جاتا ہے تو وہ کسی کا احسان نہیں ہوتا بلکہ وہ ہمرا بنیادی حق ہوتا ہے جو ہمیں احسان جتلا کر دیا جاتا ہے۔انھوں نے کہا کہ میری آئیڈیل شخصیت حضرت محمد مصطفیﷺ ہیں جنھون نے مدینے کی فلاحی ریاست کا تصور پیش کیا۔میری جدو جہد اسلامی فلاحی ریاست کا قیام ہے۔ میری توجہ صرف حلقہ نمبر دو پر نہیں بلکہ آزاد کشمیر بھر میں حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست کا قیام عمل میں لایا جائے۔جب کسی فلاحی ریاست میں میرٹ پر اداروں کا قیام ومل میں لایا جائے۔ا ن سے سیاسی مداخلت ختم کر دی جائے تو پھر ٹوٹی نلکے لگوانے کی نوبت ہی نہیں آتی۔ ادارے اپنا کام بہترین انداز میں سر انجام دیتے ہیں۔اب وہ وقت گیا جب سیاسی دھونس اور دھاندلی سے یا طاقت کے زور پر ووٹ چھین لئے جاتے تھے۔ نوجوانوں میں شعور بیدار ہو چکا ہے مزید تربیت کی ضروت ہے نوجوانوں کو میرا پیغام ہے کہ آگے بڑھیں اور اپنے ووٹ کا صحیح استعال کرتے ہوئے ایماندار، پڑھی لکھی اور با شعور قیادت کو سامنے لائیں جو منتخب ہو کر ریاست کے عزت و وقار،سالمیت اور بقا پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں۔جو مضبوط ادارے بنائیں جہاں میرٹ کے علاوہ کسی سفارش کی ضرورت پیش نہ آئے۔ جب ادارے مضبوط ہوں گے،عدل و انصاف پر نظام قائم ہو گا تو پھر شخصی سیاست کا خاتمہ ہو گا۔ جب ادارے مضبوط ہوں اور نظام عدل پر قائم ہو تو شخصیات پس منظر میں چلی جاتی ہیں۔ ہمارا نظام شخصیات پر مبنی ہے۔سیاست دھونس و دھاندلی کے ذریعے کی جاتی ہے۔میں نے ایک سال بطور ایڈمنسٹریٹر کام کیا ہے۔ میں نے اپنے دور میں تیزی سے منصوبے مکمل کروائے چیک اینڈ بیلنس کا نظام وضع کیا،جن ٹھیکیداروں نے معیاری کام نہیں کیا تھا ان کی ادائیگیاں روک لیں۔ جب احتساب کا نظام موجود ہو گا تو ادارے بہترین انداز میں کام کریں۔ حجڑت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے سب سے بہترین احتساب کا نظام وجع کیا جس کی آج دنیا مثالیں دیتی ہے۔اس نظام کو تبدیل کرنے اور حقیقی تبدیلی کے لئے نوجوانوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ اداروں کو مضبوط بنا کر ہی ایک مضبوط نظام کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے اور ریاست کواسلامی فلاحی ریاست بنایا جا سکتا ہے۔اس موقع پر ان کے ساتھ تبسم صادق ایڈووکیٹ،صدر پریس کلب راجہ نثار احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button