DailyNewsHeadlineOverseas news

London; Breaking news; Bodies found in Lancashire sea search for missing Dewsbury brothers Mohammad Azhar Shabbir and Ali Athar Shabbir

ڈیوز بری کے دوبھائیوں محمد اظہر شبیر اور علی اطہر شبیر کی نعشیں سمندر سے نکال لی گئیں

محمد نصیر راجہ۔۔۔ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔۔۔ ڈیوز بری کے دو ٹین ایجر بھائی بلیک پول بیچ پر تیراکی کے دوران سمندر کی گہرائیوں میں لاپتہ ہو گئے تھے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ان کی نعشیں سمندر سے تلاش کر لی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سو لہ سالہ اور اٹھارہ سالہ محمد اظہر شبیر اور علی اطہر شبیردونوں بھائی اپنے پندرہ سالہ دوست کے ساتھ بلیک پول بیچ پر سمندر میں تیراکی کر رہے تھے کہ پانی کے تیز بہائو میں بہہ گئے پندرہ سالہ دوست نے ہمت دکھائی اور تیراکی کرتے ہوئے خود کو بچا لیا مگر وہ شدید ٹھنڈ کا شکار ہونے کے باعث ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ ایمرجنسی سروسز کو جائے وقوعہ پر بلایا گیا جہاں انھوں نے کوسٹ گارڈ کے ساتھ مل کر قریباً پندرہ گھنٹے سمندر مین تلاش کی مگر ان دونوں بھائیوں کا کچھ پتہ نہیں چلا۔ اس وقت ان کی تلاش کو ترک کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ٹین ایجر اپنی اپنی فیملیز کے ساتھ بلیک پول بیچ پر سیر کرنے گئے تھے جہاں تینوں دوستوں نے سمندر میں جانے کا پروگرام بنا لیا اور حادثے کا شکار ہوگئے۔

London; Breaking news; Bodies found in Lancashire sea search for missing Dewsbury brothers Mohammad Azhar Shabbir and Ali Athar Shabbir

Two brothers Mohammad Azhar Shabbir and Ali Athar Shabbir from Dewsbury had gone missing at sea while visiting Blackpool.
The boys, 18 and 16, were swimming near St Anne’s Pier at Fylde when they disappeared on Saturday evening. Their 15-year-old friend managed to reach the shore and is being treated in hospital for hypothermia.

The RNLI and Coastguard were called to reports of three swimmers in difficulty and have called off the search and said our thoughts are with families.
It is believed the family went for day out in Blackpool and the three teenagers decided to swim.

Show More

Related Articles

Back to top button