ملک بھر کی طر ح کوٹلی ستیاں میں بھی یوم آزادی روایتی و ملی جوش وجذبے سے منایا گیا
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… ملک بھر کی طر ح کوٹلی ستیاں میں بھی یوم آزادی روایتی و ملی جوش وجذبے سے منایا گیا محبت وطن شہریوں نے مختلف مقامات پر ریلیاں ، کیک کا ٹنے اور پرچم کشائی سمیت مختلف مقامات پر تقریبا ت کا اہتمامِ کیا گیا تھا تفصیلات کیمطابق ملک بھر کی طرح کوٹلی ستیاں میں بھی یوم آزادی بھر پو ر جوش وخروش کے ساتھ منایاگیا بچے بڑ ے نوجوان سبھی بڑی تعداد سٹرکوں پر نکلے ہوئے تھےشہریوں نے اپنی گاڑیاں سجائی ہوئی ہاتھوں میں جھنڈے تھام رکھے تھے اور پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگائے جارہے ہیں ملکی سلامتی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی ہے شہریوں کا جوش وخروش دیدنی تھا شہر بھر میں پاکستانی نغے گونج رہے ہیں توسلامت وطن تاقیامت وطن نعرے لگائے جارہے ہیں آزادی کا جشن منایا گیا اس مرتبہ جشن آزادی کشمیری بھائیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے بھی منایا گیا لوگوں کا کہنا تھا کہ اس بار کشمیر پاکستان کا حصہ ضرور بنے گا شہر ی اپنے اپنے انداز میں ملک پاکستان سے محبت کا اظہارکررہے ہیں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہداء اور ہمارے اسلاف کی قربا نیوں کو کبھی بھلا یا نہیں جا سکتا آ ج آ زادی کا دن انکی قربانیوں کی یا د دلاتا ہے پیارا وطن پاکستا ن مسلمانوں پر اللہ تعالیٰ کی خصوصی نعمت ہے مسلم لیگ ن سانٹھ سرولہ کے زیر اہتمام جشن آزادی 888 کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کیساتھ ساتھ کیک کا ٹنے کی تقریب بھی منعقد ہو ئی لیگی رہنما وں سمیع اللہ ستی اور حا جی حق نواز ستی نے کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا جبکہ کیک کا ٹنے کی تقریب میں لیگی رہنماؤں ارشد ستی ، ماسٹر عبد الجبار ستی ،حاجی حق نواز ستی ،سمیع اللہ ستی ،طادق ستی ،حافظ عبد الستار الخیری ،باسط ستی، ڈاکٹر نصیر ستی،سہیل ستی ،رب نوا ز ستی و دیگر نے شرکت کی شرکاء نے جشن آزادی کے حوالے سے اپنے اپنے خیالا ت کا اظہا ر کیا جبکہ محب وطن اتحاد تنظیم کے زیر اہتمام لہتراڑ سے کو ٹلی ستیاں سمیت دیگر علاقوں سے ملی نغموں کی گونج میں جشن آزادی کی ریلیاں نکالی گئیں جنہوں نے کو ٹلی ستیاں چو ک میں ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا تقریب میں الکرم فرینڈز کوٹلی ستیاں نے بھی شرکت کی جس میں ناظم الکرم فرینڈز کوٹلی ستیاں سید یاسر شاہ سیکرٹری جنرل علامہ عدیل ستی سیکرٹری اطلاعات حافظ وقار ستی کی شرکت اور اظہار خیال کیاعلامہ حافظ عبد الستار الخیری نے سٹیج سیکریٹری کے فرائض سر انجام دیے منتظمین قیصر ستی و دیگر کی اس مثبت کاوش کو سراہا گیا جبکہ پیپلز پارٹی کے نو جوانوں اکمل وقار ستی ، تو صیف پرویزستی ،جنید ستی اور دیگر نے بھی جشن آزادی کا کیک کا ٹنے کی تقریب کا بھی اہتمامِ کی اجس میں کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی علاؤہ ازیں انجمن تاجران کو ٹلی ستیاں کے زیر اہتمام پر چم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں رکن صوبائی اسمبلی پنجاب سمابیہ طاہر ستی نے پرچم کشائی کی جماعت اسلامی کو ٹلی ستیاں کے رہنما وں نے اپنے تحصیل آفس کی چھت پر پرچم کشائی کی جبکہ میونسپل کمیٹی آفس کو ٹلی ستیاں میں بھی سی او خالد محمود کی سربراہی میں پرچم کشائی کی گی اور اسسٹنٹ کمشنر آ فس کوٹلی ستیاں میں جشن آ زادی کے کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں رکن صوبائی اسمبلی پنجاب سمابیہ طاہر ستی،ڈی ایس پی کو ٹلی ستیاں عبد الرحمٰن ،ٹائیگر فورس کے جوانوں سمیت دیگر سرکاری محکموں کے افسران و اہلکاروں نے شرکت کی