کہوٹہ ڈیرہ مشتاق شاہ بازار کے قریب آورہ جانور سڑک میں نے کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار کی ٹکر
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔کہوٹہ ڈیرہ مشتاق شاہ بازار کے قریب آورہ جانور سڑک میں نے کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار کی ٹکر۔طاہر نامی موٹر سائیکل سوار کو شدید چوٹیں آہیں۔اہل علاقہ کا انتظامیہ کے خلاف سخت احتجاج جانوروں کے مالکان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کر نے کا مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے علاقہ ڈیرہ مشتاق شاہ بازار، احسن شاہ روڈ،طیبہ سکول کے قریب میں سڑک میں بڑی تعداد میں آوارہ جانور گھومتے ہیں جو سڑک کے بیچ وبیچ ایک لمبی قطار بنا کر چلتے ہیں جو گاڑیوں والوں کو راستہ نہیں دیتے جس کی وجہ سے آئے روز کئی موٹر سائیکل سوار ان جانور و ں سے جا ٹکرائے آئے روز حادثات پیش آنا معمول بن گیا ہے اہلیان علاقہ نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان آوارہ جانوروں کے مالکان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔
پریس کلب کہوٹہ کے آفس میں ممبران پریس کلب کہوٹہ افتخار احمد غوری اور ارسلان اصغر کیانی کی سالگرہ کی پروقار تقریب
Press Club Kahuta Members Iftikhar Ahmad Ghauri and Arsalan Asghar Kayani’s Birthday Celebrations at Press Club Kahuta Office
ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پریس کلب کہوٹہ کے آفس میں ممبران پریس کلب کہوٹہ افتخار احمد غوری اور ارسلان اصغر کیانی کی سالگرہ کی پروقار تقریب۔دونوں ممبران کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اوران کی صحت یابی،دراز عمری کے لیے خصوصی دعا کی گئی اس موقع پر صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی،راہنما جماعت اسلامی سردار مسعود، ممبران پریس کلب کہوٹہ کبیر جنجوعہ،اشرف کیانی،راجہ شاہد اجمل،احتشام کیانی،راجہ رومان جنجوعہ،راجہ فیضان جبکہ نعمان الحق کھٹڑ بھی موجود تھے تمام احباب نے اس موقع پر دونوں احباب کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا اور مبارکباد دی جبکہ صحت سے بھرپور عمر دراز اور دین و دنیا کی بھلائی کی دعا بھی کی۔ اس موقع پر ارسلان اصغر کیانی نے صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر،جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی و دیگر عہدیداران و ممبران سمیت جن دوست احباب عزیز و اقارب نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ان کا شکریہ ادا کیا۔
راجہ ندیم احمد پر حملے کی مذمت
Condemnation of attack on Raja Nadeem Ahmed
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ناظم و چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد پر حملے کی مذمت کرتے ہیں اللہ پاک سے دعا ہے کہ اللہ پاک ان کی حفاظت فرماہیں ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سابق چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین، سابق چیئرمین یوسی نارہ چوہدری محمد یونس، صدر ن لیگ یوسی نارہ حکیم برکت حسین، جنرل سیکرٹری قاری عبدالرحیم، محمود چوہان، ذوالفقار علی ستی آف کتھیل ہون،صدر پوٹھوار ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان، راجہ رفاقت جنجوعہ صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ، حامد لطیف ستی جنرل سیکرٹری، عاصی جنجوعہ سیکرٹری اطلاعات،ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے اس واقع کی مذمت کی اور ن لیگی رہنما ء راجہ ندیم احمدسابق ناظم و چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں کی دراز عمری اور ان کی حادثات سے محفوظ رہنے کی دعا کی ہے۔
آٹے کی بڑھتی قیمتوں نے ہمیں پریشان کر رکھا ہے 15 کلو کا ٹھیلہ 970اور 25 کلو والا 1600 کا ہوگیا
Rising flour prices have worried us. 15 kg bag has become 970 and 25 kg bag has become 1600.
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
نائب صدر نان بائی ایسوسی ایشن کہوٹہ لیاقت کبیر نیایک بیان میں کہا کہ دیگر مہنگائی کے علاوہ آئے روز آٹے کی بڑھتی قیمتوں نے ہمیں پریشان کر رکھا ہے 15 کلو کا ٹھیلہ 970اور 25 کلو والا 1600 کا ہوگیا فائن میدے کی بوری چھ ہزار کی ہوگی جبکہ سرکاری آٹا ملتا ہی نہیں ہے اگر ملے بھی تو ناقص چوکھر نما معز صحت آٹا جو کھانے کے قابل نہیں ہے انہوں نے کہا کہ آئے روز مہنگائی سے ہم تندور والوں کا کاروبار ختم ہوگیا ہے جبکہ روٹی مہنگی کرنے سے غریب لوگ بھی پریشان ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کرنے میں مکمل نا کام ہو گئی ہے جب کہ ہمیں بے جا تنگ بھی کیا جاتا ہے ہمارا مطالبہ ہے ہمارے مطالبات سن کر آٹے کے نرخ کم کیے جائے اور انتظامیہ بے جا تنگ نہ کرے بصورت آل پاکستان یونین کی مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔