Kallar Syedan; No function was organized by PML-N in Kallar Syedan on the occasion of Independence Day
یوم آزادی کے موقع پر کلرسیداں میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام کوئی تقریب منعقد نہ ہوئی
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…یوم آزادی کے موقع پر کلرسیداں میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام کوئی تقریب منعقد نہ ہوئی البتہ متعدد یو سی کے لیگی کارکنوں نے گوجرخان میں سابق لیگی ارکان اسمبلی چوہدری خورشید زمان اور چوہدری محمد ریاض کی رہائشگاہ پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی جن میں سابق چیئرمین یو سی بشندوٹ محمد زبیر کیانی،مسلم لیگ ن بشندوٹ کے صدر چوہدری محمد حنیف،اظہر اقبال،حوالدار محمد رشید،سابق چیئرمین یو سی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد،سابق چیئرمین یو سی کنوہا راجہ پرویز اختر قادری،نلہ مسلماناں سے تنویر ناز بھٹی کے علاؤہ چوہدری توقیر اسلم اور دیگر بھی شامل تھے۔
Kallar Syedan; Their was no function organized by PML-N in Kallar Syedan on the occasion of Independence Day, instead the PMl-N personalities from Kallar Syedan participated a independence day function organised by Ch Khurshid Zaman in Gujar Khan.
کلر سیداں میں جشن حوالے کے سلسلہ میں سب سے بڑی تقریب گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلر سیداں میں منعقدہ ہوئی
The biggest celebration in Kallar Syedan was held at Government Girls High School Kallar Syedan.
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلر سیداں اور گردونواح میں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا۔کلر سیداں میں جشن حوالے کے سلسلہ میں سب سے بڑی تقریب گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلر سیداں میں منعقدہ ہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں ملک ناصر ولایت لنگڑیال نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری بھی آزادی کا جشن منائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستانی قوم جس کورونا وائرس جیسی صورتحال سے گزر رہی ہے اس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت غیر قانونی طور پر کشمیر پر قابض ہے،جب تک کشمیری آزاد نہیں ہونگے پاکستانی عوام بھی سکون کا سانس نہیں لے سکتی۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کو حاصل کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے اور اس کے حصول کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو عظیم تر بنانے کیلئے اگر پوری دنیا سے بھی مقابلہ کرنا پڑا تو کریں گے۔پاکستان کو صحیح معنوں میں سرسبز و شاداب بنانے کیلئے ہم سب کو اپنا اپنا حصہ ڈالنا ہوگا اس موقع پر چیف آفیسر بلدیہ خالد رشید اور دیگر بھی موجود تھے۔چیف آفیسر بلدیہ خالدرشید بھی موجود تھے۔
الیکشن چوری کر کے اقتدار میں لایا جائے گا تو ایسے ہی نتائج برآمد ہوں گے,پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر سلطان
If the election is rigged such results will be found, PPP District President Chaudhry Zaheer Sultan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر سلطان نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی حکومت میں جو ظلم و ستم کشمیری عوام کیساتھ ہو رہا ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ ماضی میں کسی بھارتی وزیراعظم کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بدلنے کی جرات نہ ہوئی مگر نریندر مودی نے یہ کام سیلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان کی موجودگی میں کیا جس سے ان کی سفارتی محاذ پر بدترین ناکامی کھل کر سامنے آ گئی ہے انہوں نے کلرسیداں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آج سفارتی محاذ پر تنہا کھڑا ہے اسلامی برادرز ممالک بھی پاکستان کو چھوڑ چکے ہیں اور اب سعودی کے پاؤں پکڑنے کی سبیلیں کی جا رہی ہیں جب نااہل اور ناتجربہ کار لوگوں کو الیکشن چوری کر کے اقتدار میں لایا جائے گا تو ایسے ہی نتائج برآمد ہوں گے تقریب سے پارٹی کے تحصیل صدر محمد اعجاز بٹ نصیر بھٹی نوید اختر مغل اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
اساتذہ کی قیادت دیانتدار اور فرض شناس لوگوں کے ہاتھوں میں ہے ,پنجاب ٹیچرز یونین کے چیئرمین راجہ شاھد مبارک
Leadership of teachers is in the hands of honest and dutiful people, Chairman Punjab Teachers Union Raja Shahid Mubarak
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پنجاب ٹیچرز یونین کے چیئرمین راجہ شاھد مبارک نے کہا ہے کہ اساتذہ کی قیادت دیانتدار اور فرض شناس لوگوں کے ہاتھوں میں ہے ڈاکٹر امتیاز عباسی کی ولولہ انگیز قیادت میں اساتذہ کے حقوق کے حصول اور مفادات کے تحفظ کے لیئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ اور مہذب اقوام کی ترقی اور کامیابی کی اصل وجہ اساتذہ کی مسلسل محنت ہے بامقصد اور معیاری تعلیم ہی ترقی اور کامیابی کی ضمانت ہے مگر ہمارے ہاں اساتذہ کو وہ مقام ہی نہیں دیا گیا جس کے وہ حقدار تھے جن اساتذہ نے ناخواندہ معاشرے کو تعلیم یافتہ بنایا وہ خود مسائل کی گرداب میں الجھے ہوئے ہیں انہیں بنیادی حقوق اور ضروری مراعات بھی حاصل نہیں ہیں اس سے قبل مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں ذکااللہ فیصل اباد،قاضہ عمران راولپنڈی،بشیر وڑائچ منڈی بہاوالدین،عمر گوندل،ارسلان گوندل مظفرگڑھ،امجد گوندل جہلم،پیرزادہ رووف لاہور،اصغر علی ہنجھرا حافظ اباد،مہر مشتاق جھنگ،منیر چغتائی گجرات،ضیا اللہ راجن پور،شہزاد احمد قصور،عرفان وڑائچ وھاڑی،رمضان گورمانی خانپور،خالد محمود حاصل پور اور دیگر نے بھی شرکت کی اجلاس میں مرکزی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔
چوآخالصہ کے قریب ڈھوک مسیاڑی ٹکال میں صفدر حسین کی والدہ محترمہ اور شاہد محمودسنگڑال ایڈووکیٹ کی نانی انتقال کرگئیں
Safdar Hussain’s mother Mohtarma passed away in Dhok Masiari Takal near Choa Khalsa.
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…اسلام آباد پولیس سے حال ہی میں ریٹائرڈ ہونے والے صفدر حسین کی والدہ محترمہ اور شاہد محمودسنگڑال ایڈووکیٹ کی نانی انتقال کرگئیں نماز جنازہ چوآخالصہ کے قریب ڈھوک مسیاڑی ٹکال میں ادا کی گئی جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیراحمد،محمد ظریف راجا،مالک داد بھٹی،راجہ عابد مانکراہ،نواز صدف،گل شبیراحمد،راجہ بابر کے علاؤہ اساتزہ وکلا اور دیگر نے شرکت کی۔
آئیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ میں مزدور یونین کے انتخابات میں آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز لیبر یونین نے میدان مار لیا تمام عہدیداران بلامقابلہ کامیاب قرار پائے
All Pakistan WAPDA Hydro Electric Workers Labor Union won the election in ISCO sub-division Choa Khalsa. All the officials were declared uncontested winners.
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…آئیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ میں مزدور یونین کے انتخابات میں آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز لیبر یونین نے میدان مار لیا تمام عہدیداران بلامقابلہ کامیاب قرار پائے بلامقابلہ کامیاب ہونے والوں میں چیئرمین عالمگیر پراچہ،سینیئر وائس چیئرمین راجہ شہزاد،وائس چیئرمین نعمان ذاکر،جنرل سیکرٹری یاسر منظور،جوائنٹ سیکرٹری طاہر محمود شامل ہیں۔