DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Inauguration ceremony of Medi Care pharmacy becomes political event

نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت عدیل افضل کے کاروبادی سنٹر ”میڈی کیئر” فارمیسی کے افتتاح کی تقریب سیاسی اجتماع بن گئی

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت عدیل افضل کے کاروبادی سنٹر ”میڈی کیئر” فارمیسی کے افتتاح کی تقریب سیاسی اجتماع بن گئی۔ کثیر تعداد میں اعلیٰ عسکری افسران، سیاسی،سماجی اور مذہبی شخصیات کی بھرپور شرکت۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روزتحصیل چوک کہوٹہ میں نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت عدیل افضل کے کاروبادی سنٹر ”میڈی کیئر” فارمیسی کا افتتاح ہوا جس میں جنرل (ر)محمد شمریز، سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی، سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون،سیکرٹری گوڈ گورنس کرنل ظفر عباسی، سپریم کورٹ آف پاکستان وکیل راجہ ایم ستار اللہ،قاری عثمان عثمانی، سابق ممبران ایم سی کہوٹہ مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ، عبدالحمید قریشی ایڈوکیٹ، پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے صدر خورشید احمد ستی،فوکل پرسن محکمہ ہیلتھ راجہ ارشد محمود، سابق چیئرمین راجہ شوکت حسین،سابق وائس چیئرمین یوسی دوبیرن خورد مرزا محمد مسعود، ذوالفقار ستی،عثمان ملک، سید مظاہر حسین شاہ،ملک شاہ زیب اعوان، ملک جہانذیب اعوان، راجہ معراج اسلم، راجہ رفاقت جنجوعہ،ڈاکٹر مجیب اللہ ستی، راجہ عامر یعقوب، راجہ جلیل احمدآف لونہ، سید نذابت شاہ، راشدمبارک عباسی، صوبیدار فارس عباسی، ماسٹرمحمد زبیر سمیت دیگرسیاسی و سماجی شخصیات نے بڑھی تعداد میں شر کت کی اس موقع پر تمام معزز مہمانوں نے نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت عدیل افضل کو ان کے نئے کاروبار کی مبارکباد پیش۔

Kahuta; The inauguration ceremony of young business and social personality Adeel Afzal’s business center “Medicare” pharmacy became a political gathering Public along with political personalities were present.

ایم پی اے راجہ صغیر احمد سے نوجوا ن سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران مینوں کی ملاقات

Raja Imran Menoo meets with MPA Raja Saghir Ahmed

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ایم پی اے راجہ صغیر احمد سے نوجوا ن سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران مینوں کی ملاقات۔ دھن گلی روڈ کا کام شروع کرانے پر شکریہ ادا کیا۔کروڑوں روپے کی گرانٹ سے کلر سیداں دھن گلی روڈ کی رپیئرنگ سے اہل علاقہ کا بہت بڑا مسلہ حل ہو جائے گا۔اہل علاقہ ایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے راجہ صغیر احمدکا شکریہ ادا کرتے ہیں۔راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑیال نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راجہ صغیر احمد اپنے حلقے کی عوام کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں انہوں نے اب تک بے شمار ترقیاتی کام کرائے ہیں انشاء اللہ مزید کام بھی کراہیں راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑیال نے مزید کہا کہ راجہ صغیر احمد ہر عام و خاص کا کام بے دریغ کر رہے ہیں ہم اہلیان علاقہ ان کا شکر یہ ادا کرتے ہیں۔

ایک ہفتہ قبل رپیئرہونے والی کہوٹہ جیوڑہ روڈ ایک بارش کے ساتھ ہی تمام “میک اپ”اتر گیا

A week ago, all the “make-up” of Kahuta-Jowara Road, which was being repaired, came down with a rain.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ایک ہفتہ قبل رپیئرہونے والی کہوٹہ جیوڑہ روڈ ایک بارش کے ساتھ ہی تمام “میک اپ”اتر گیا اہلیا ن علاقہ نے محکمہ ہائی وئے کے اعلیٰ حکام سے از خود نوٹس لینے کی اپیل تفصیل کے مطابق وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کے دورہ کہوٹہ کے موقع پر جیوڑہ روڈ اور کہوٹہ شہر کی سڑکوں کی خستہ حالی پر تنقید کے بعد کہوٹہ بیور روڈ کی مرمت کیلئے ساڑھے چار کروڑ روپے کے فنڈ سے رپیرنگ ہونے والی سڑک کا ساون کی ایک ہی بارش سے میک اپ اتر گیا اور محکمہ ہائی وے کی ملی بھگت سے ہونے والی سڑک میں ناقص میٹیریل استعمال کرنے کی وجہ سے کروڑوں کی کرپشن کی جارہی ہے اس سے قبل بھی مٹور روڈ چوک پنڈوڑی روڈ بھی کرپشن کی نذر ہوگئی تھی جبکہ سلاٹر ہاؤس تا مٹور چوک کے لیے دو کروڑ رکھا تھا ابھی تک کام شروع نہ ہو سکا جس کی وجہ سے بارش میں 3 فٹ سے 6 فٹ تک پانی کھڑا رہتا ہے ٹھیکیدار اور محکمہ بجائے ٹوٹی سڑک میں پڑی مکس ڈالنے کے بجائے لک کا سپریکر کے بجری ٹوکریوں سے پھینکتے ہیں جو ایک ہی بارش میں بہہ جاتی ہے ظلم کی انتہا ہے ساون کے مہینے میں مرمتی کا کام کیا جا رہا ہے اور وہ بھی ناقص وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب نمائندے کمشنر راولپنڈی فوری طور پر ایکشن لیں اور کرپٹ ٹھیکیداروں اور محکمے کے خلاف کارروائی کی جائے جبکہ کہوٹہ شہر میں کھنڈرات نما سڑکوں کی مرمت کی جائے لاری اڈا میں 26 لاکھ کی کرپشن میں ملوث میونسپل کمیٹی کے افسران انجینئرز اور دیگر کے خلاف کارروائی کی جائے اور کہوٹہ شہر سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے اور ٹریفک بحال کی جائے۔

جشن آزا دی 14اگست کے حوالے سے پا کستا ن تحر یک انصا ف کے دفتر میں شا ندا ر تقر یب منعقد ہو ئی

A grand ceremony was held at the Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) office on the occasion of Independence Day on August 14.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔جشن آزا دی 14اگست کے حوالے سے پا کستا ن تحر یک انصا ف کے دفتر میں شا ندا ر تقر یب منعقد ہو ئی، تقریب میں ایم پی اے حلقہ پی پی سا ت راجہ صغیر احمد، صد ر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان،تحصیل صد ر را جہ خو رشید احمد ستی، ڈپٹی جنر ل سیکر ٹر ی پی ٹی آئی را ولپنڈی راجہ ارشد،سیکرٹری گوڈ گورنس فو کل پر سن محکمہ ایجوکیشن کرنل (ر)ظفر عبا سی،صد ر ٹینکر آئل ایسو سی ایشن راجہ سعید، ممتا ز قا نو ن دان ذیشان شفیق ایڈو کیٹ، سینئر یو تھ رہنماء ملک عا صم اعوان، رہنما ء پی ٹی آئی ملک طا ہر،نا ئب صد ر پی ٹی آئی سر دار مظہر،سیکر ٹر ی اطلا عا ت و نشر یا ت تحصیل کہوٹہ تظر ف ستی، سیکر ٹر ی اطلا عا ت و نشر یا ت کہوٹہ سٹی ملک عا مر داؤ د سمیت دیگر پا رٹی و عہدیداران و ممبران نے شرکت کی، تقر یب میں 14اگست کا شا ندا ر کیک کا ٹا گیا اور پا کستا ن زندہ با د کے نعرے لگائے گئے، اس مو قع پر ایم پی اے راجہ صغیر احمد، سٹی صد ر راجہ وحید احمد خان،تحصیل صد ر راجہ خو رشید احمد ستی اور دیگر نے 14اگست کے حوالے سے خطا ب کیا اور 14اگست 1947کو دی جانے وا لی قر با نیو ں کے حوالے سے خطا ب کیا،آخر میں پا کستا ن کی سلا متی کیلئے دعا کی گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button