France; Independence Day and expression of solidarity with Kashmir was celebrated in France
وطن عزیز پاکستان سمیت دنیا بھر کی طرح فرانس میں بھی جشن آزادی اور اظہار یکجہتی کشمیر جوش جذبہ کے ساتھ منایا گیا
پیرس(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,زاہد مصطفی اعوان )–وطن عزیز پاکستان سمیت دنیا بھر کی طرح فرانس میں بھی جشن آزادی اور اظہار یکجہتی کشمیر جوش جذبہ کے ساتھ منایا گیا سفارت خانہ پاکستان پیرس میں تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا۔ایچ او سی قاضی امجد عزیزنے قومی ترانہ کی دھن پر سبز ہلالی پرچم بلند کیا ۔ صدر پاکستان عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان کے قوم کے نام پیغامات پڑھ کر سنائے گئے، قاضی امجد نے جشن آزادی اور اظہار یکجہتی کشمیر پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ہم کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اظہار یکجہتی کا مقصد ان کو واضح پیغام ہے کہ پاکستانی قوم مکمل طور پر ان کے ساتھ ہے اور مکمل طور اخلاقی سفارتی سطح پران کی حمائت جاری رکھیں گے اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے تقریب میں تینوں مسلح افواج کے نمائندوں ، خواتین اور بچوں سمیت پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کے دوران حال پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے سفارت خانہ گونج اٹھا۔