Kallar Syedan; Gun shot fired at ex Chairman Raja Nadeem Ahmed near village Sultan Khail nalah
سابق چیرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد پر برساتی نالے میں فائرنگ
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد پر برساتی نالے میں فائرنگ وہ محفوظ رہے یہ واقعہ جمعہ ہفتہ کی درمیانی شب اس وقت پیش آیا جب وہ سلطان خیل سے واپس آ رہے تھے کہ برساتی نالے میں انہیں دیکھ کے فائرنگ کی گئی مگر وہ محفوظ رہے انہوں نے فوری طور پر ایس ایچ او کلرسیداں کو واقعہ سے مطلع کر دیا ہے
Kallar Syedan; Gun shot were fired at ex Chairman Raja Nadeem Ahmed near village Sultan Khail nalah. A Report has been given to SHO Kallar Syedan police station and Raja Nadeem Ahmed is safe and well.
مریم نواز پر حملہ تھا جس کا مقصد انہیں نقصان پہنچانا تھا,محمد زبیر کیانی
Attack on Maryam Nawaz which was aimed at harming her, Muhammad Zubair Kayani
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی نے کہا ہے کہ مریم نواز کی نیب دفتر طلبی اصل میں ان پر حملہ تھا جس میں صرف مسلم لیگ ن کے کارکن ہی زخمی ہوئے انہوں نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز کے نام حکمرانوں کے لیئے خوف کی علامت بن چکے ہیں مریم نواز شریف کی نیب دفتر طلبی اور ان کی گاڑی پر حملہ اصل میں مریم نواز پر حملہ تھا جس کا مقصد انہیں نقصان پہنچانا تھا مگر وہ اللہ کے فضل سے محفوظ رہیں انہوں نے کہا کہ کل تک میٹرو بسوں کوجنگلہ بسیں کہ کر مذاق اڑانے والے عمران خان کو ملکی تاریخ کے سب سے مہنگے منصوبے کی افتتاحی تقریب میں انہیں میٹرو کی صفات بیان کرنا پڑی ہیں ان کی جانب سے نامکمل منصوبوں کا افتتاح ان کے اندر کے خوف کی غمازی کررہا ہے کہ انہیں حالات بہتر بنانے کے لیئے صرف چھ ماہ دیئے گئے تھے ان کے پاس اب وقت کم ہیں ان کا جانا ٹھہر چکا ہے یہ اب قوم کو اب نئے پاکستان کے نام پر مزید بیوقوف نہیں بنا سکتے۔
کلر سیداں پولیس نے مقامی صحافی عبدالصبور ملک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا
Kallar Syedan police register case against local journalist Abdul Sabur Malik
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…انجمن غلامان رسول ﷺ کی جانب سے دی گئی درخواست پر کلر سیداں پولیس نے مقامی صحافی عبدالصبور ملک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔۔اظہر محمود بھٹی سکنہ ڈھوک بھٹیاں کلر سیداں نے تھانہ کلر سیداں میں دی گئی درخواست میں تحریر کیا تھا کہ میں سوشل میڈیا کا استعمال کرتا ہوں۔مورخہ 5 اگست 2020،بوقت 9 بجے صبح،ہمراہ مسعود انور بھٹی،ندیم اختر و دیگران کلر سیداں کے ایک ہوٹل میں بیٹھے ہوئے تھے کہ مجھے بتایا گیا کہ ایم اے صبور ملک سکنہ کلر سیداں نے اپنی فیس بک پر ایک متنازعہ پوسٹ لگائی ہوئی ہے جس میں اس نے گستاخ رسولﷺ کو قتل کرنے والے غازی علم الدین شہید کا ذکر ہے۔میں نے جب ایم اے صبور کی فیس بک کو دیکھا تو یہ بات درست ثابت ہوئی اور غازی علم الدین شہید کے مقدمے کے 342ض ف کے بیانات بھی پوسٹ میں درج تھے اور اس کے ساتھ ملزم صبور نے اپنے بہودہ کمنٹس بھی لکھ رکھے تھے۔میں نے جب ملزم صبور کی سابق پوسٹیں چیک کیں تو مجھے شدید رنج و دکھ ہواکہ اس نے خانہ کعبہ،حجراسود،مقام ابراہیم و صفی مروی کیخلاف تحریر کیا ہوا تھا۔ملزم صبور نے اپنی ایک اور پوسٹ میں واقعہ کربلا کا مذاق اڑایا تھاجس سے میرے سمیت دیگر کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔کلر سیداں پولیس نے عبدالصبور ملک کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
بدالرحمان سکنہ مہیرہ سنگال کے قبضے سے 315 گرام چرس جبکہ محمد اکرم سکنہ منگلورہ کے قبضہ سے پانچ لیٹر دیسی شراب برآمد
Cannabis recovered from the possession of A Rehman resident of Mahira Singal while five liters of liquor was recovered from the possession of Muhammad Akram resident of Mangaloora.
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… کلر سیداں پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں ایک شخص سے چرس اور دوسرے سے شراب برآمد کر لی۔عبدالرحمان سکنہ مہیرہ سنگال کے قبضے سے 315 گرام چرس جبکہ محمد اکرم سکنہ منگلورہ کے قبضہ سے پانچ لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔
پریس کلب چک سواری اور ڈڈیال ازادکشمیر کے صحافیوں کا دورہ کلر سیداں
Press Club Chakswari and Dadyal journalists visit Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… پریس کلب چک سواری اور ڈڈیال ازادکشمیر کے صحافیوں کا دورہ کلر سیداں،پریس کلب چکسواری کے صدر راجہ نثار احمد کی قیادت میں چکسواری سے عنصر محمود غزالی،محمد رفیق بھٹی،ڈڈیال سے عبدالشاہد چوہدری،محمد سہیل برکت،عاصم رفیق اور قاسم صادق گزشتہ روز کلر سیداں پہنچے جہاں اکرام الحق قریشی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اس موقع پر پریس کلب کلرسیداں کے سابق صدر جاوید اقبال کے علاؤہ مسعود احمد بھٹی بھی موجود تھے۔
کلر سیداں کے نواحی علاقہ سے چار عدد بکریاں چوری ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا
Police case registered as 4 goats of Abdul Qadoos stolen in Samot
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… کلر سیداں کے نواحی علاقہ سے چار عدد بکریاں چوری ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔عبدالقدوس سکنہ سموٹ نے پولیس کو بتایا کہ میں نے چار عدد بکریاں پال رکھی تھیں جنہیں گزشتہ روز دونامعلوم عورتوں اور ایک مردنے جیپ میں ڈال کر چوری کر لی ہیں، میری بکریوں کو بازیاب کروایا جائے۔