DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Brother murders his own sister village Dahlaiter

سگے بھائی نے ڈنڈے مار کر اپنی بہن کو قتل کر کے دفن کر دیا۔

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔سگے بھائی نے ڈنڈے مار کر اپنی بہن کو قتل کر کے دفن کر دیا۔قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے بعد اصل حقائق سامنے آہیں گئے۔پولیس تھانہ کہوٹہ کے علاقہ دھلیتر کی رہائشی مسماۃ(پ ا) نے پولیس تھانہ کہوٹہ کے تحریری درخواست دی کہ میرا میاں ضعیف العمر ہے جبکہ ایک بیٹااور پانچ بیٹیاں ہیں،میں نے اپنی بیٹی مسماۃ(ز پ)کی شادی خالہ زاد بھائی نے کرائی تھی،بعدازاں میری بیٹی کو طلاق ہوگئی اور وہ اب میرے ساتھ ہی رہائش پزیر تھی،مقتولہ کے بھائی عابدحسین اور خالہ زاد طارق محمود کے درمیان رقم کا لین دین چلا رہا
تھا،مورخہ10-08-2020دن 11بجے کے قریب میرے بیٹے عابدحسین نے مقتولہ سے کہا کہ مجھے طارق سے پیسے لا کردو جس پر مقتولہ نے انکار کیا تو عابدحسین غصہ میں آگیا اور بہن کو ڈنڈوں سے مارنا شروع کردیا جس سے وہ شدید زخمی ہو کر گر پڑی اور موقع پر ہی دم توڑ گئی،مقتولہ کو رات8بجے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔پولیس تھانہ کہوٹہ نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Kahuta; Tariq Mahmood has beaten his sister to death with sticks after she refused Tariq’s demand that she should get money he landed to her husband. Police have exhumed the body and are awaiting results while Tariq Mahmood has fled.

ہمارے بزرگوں،جوانوں،ماؤں،بہنوں نے جو قربانیاں دی ہے ان کی ہی بدولت سے آج پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک آزاد مملکت کی حیثیت سے اُبھر رہا ہے

Thanks to the sacrifices made by our elders, today Pakistan is emerging as an independent nation on the world map.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت جابر کیانی آف کلیال نے یوم آزاد ی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ آزادی کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کیا جاسکتا دنیا کے جن خطوں میں لوگ غلامی کی زنجیر میں جکڑے ہوئے ہیں انہیں ہی آزادی کی قدر و اہمیت کا سب سے زیادہ اندازہ ہوگا فلسطین،کشمیر سمیت دنیا کے دیگر حصوں میں غلامی اور ریاستی جبر کا شکار قومیں ہی آزادی کے لئے سراپا احتجاج ہے اور آزاد وطن کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں کشمیر کے مسلمان بھارتی افواج اور حکومت کی جبر و استحصال کے باوجود آزادی کی تحریک کے لئے برسر پیکار ہے یہ بات دنیا جانتی ہے کہ کشمیر یوں کی آزادی میں بھارتی قدعن اور جبر شامل ہے مملکت خداداد پاکستان کا شمار دنیا کے آزاد اور اسلامی فلاحی ریاست میں ہوتی ہے ہمارے ملک میں عوام کو جس قدر آزادی حاصل ہے اس کی مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ جو قومیں آزا د فضاؤں میں سانس لینے کے عادی ہے ان کی ذہین کبھی غلامانہ نہیں ہوتا ہمارے آباو اجداد اور بزرگوں نے اُس وقت بھی ہندوؤں کی غلامانہ پالیسوں اور دوہرے معیار سے تنگ آکر پاکستان بنانے کا عہد کیا تھا اور قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں نے تحریک پاکستان کی بنیاد رکھی اور دو قومی نظریے کی بنیاد پر مسلمانوں میں مذہبی،سیاسی،معاشی،سماجی،تعلیمی اور دیگر میدانوں میں شعور اجاگر کرکے آزادی کی تحریک کو کامیاب بنایا جس کی بدولت آج ہم ایک آزاد اور خودمختار اسلامی ریاست میں آزاد قوم کی حیثیت سے جی رہے ہیں جو کہ ہمارے بزرگوں اور آباو اجدا د کی لازوال قربانیوں اور جدوجہد کا نتیجہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ آج پاکستان دنیا کے نقشے پر اٹامک پاور ہے تو یہ سب ہمارے ان بزرگوں کی تکمیل پاکستان کے لئے کی جانے کوششوں کا ثمر ہے تحریک آزادی میں شاعر مشرق علامہ اقبال نے اپنی انقلابی اشعار کے زریعے برصغیر کے مسلمانوں کو خواب غفلت سے جگایاعلامہ اقبال نے آزادی کی جو خواب دیکھا تھا و ہ قائد اعظم نے تعبیر کرکے دکھایا سر سید احمد خان،لیاقت علی خان،مولانا الطاف حسین حالی،نواب محسن الملک، مولانا براہیم ذوق،چوہدری رحمت علی،مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح،مولانا ظفر علی خان،جیسے عظیم رہنماؤں نے تحریک پاکستان میں قائد اعظم محمد علی جناح کا بھر پور ساتھ دیا ان بزرگوں کی دن رات انتھک کوششوں سے ہی قیام پاکستان ممکن ہوا قیام پاکستان کے دوران ہمارے بزرگوں،جوانوں،ماؤں،بہنوں نے جو قربانیاں دی ہے ان کی ہی بدولت سے آج پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک آزاد مملکت کی حیثیت سے اُبھر رہا ہے انہوں نے کہا کہ انشااللہ قیامت کی صبح تک ہمارا پیارا ملک قائم و دائم رہے گا۔

سابق وائس چیئرمین یوسی دوبیرن مرزا محمد مسعود کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لیے دعائے چہلم

Dua e chelum observed for late mother of Mirza M Masood in Doberan Kallan

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔سابق وائس چیئرمین یوسی دوبیرن مرزا محمد مسعود کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لیے دعائے چہلم۔ سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان، سابق چیئرمین یوسی دوبیرن خورد راجہ ظفر اقبال بگہاروی،مولانا ادریس احمد ہاشمی،مولانا حافظ خضر،مولانا حافظ قاری صغیر احمد قادری، سابق کونسلر مرزا حاجی محمد جہانگیر سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت۔محفل سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ادریس احمد ہاشمی نے کہا کہ قرآن پاک میں ماں باپ کے بارے میں بیان ہے کہ تمہارے رب نے فیصلہ کر دیا ہے کہ اس اللہ کے سوا کسی کی بند گی نہ کرو اور ماں باپ کے ساتھ اچھا برتاو کرواگر ان میں سے کوئی ایک یا دونوں تمہارے سامنے بوڑھاپے کی منزل پر پہنچ جائیں تو انہیں ”اف” تک نہ کہو اور نہ انہیں جھڑکو، بلکہ ان سے مہربانی سے بات کروانہوں نے مزید کہا کہ قرآن مجید کا یہ حکم ہر مسلمان کے لیے واجب ہے اللہ اللہ خداوند عالم کے نزدیک والدین کی یہ عظمت و منزلت کہ ان کے سخت اور تکلیف والے روییہ پر بھی اولاد کو لفظ اف بھی کہنا ان کے مرتبہ کے خلاف ہے کہاں کہ ان کے ساتھ بے ادبی اور گستاخی اور بد سلوی سے پیش آیا جائے حالانکہ لفظ اف کہنا کوئی بہت بڑی بیاحترامی نہیں ہے عام بات چیت میں اس لفظ کو برا نہیں سمجھا جاتا، لیکن اس لفظ سے مزاج کے خراب ہونے کی بو آتی ہے لہذا اس کو بھی خداوند عالم نے والدین کی شان کے خلاف قرار دیا ہے۔ آخر میں تمام عالم اسلام بلخصوص سابق وائس چیئرمین یوسی دوبیرن مرزا محمد مسعود کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی اورشر کاء میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button