Kallar Syedan; If I was given the kingdom, I would let people die from coronavirus, MPA Raja Saghir Ahmed (See video)
اگرمجھے بادشاہت دی جاتی تومیں عوام کو کھلی چھوٹ دے دیتا اور جو مرتے ہیں انہیں مر جانے دو, رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ اگر ترقیاتی فنڈز کورونا وائرس کی نذر نہ ہوتے تو حلقہ پی پی 7 کا نقشہ ہی کچھ اور ہوتا۔انہوں نے منعقدہ ایک تقریب میں کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہمارے فنڈز وباء کے خاتمے پر استعمال ہوئے مگر فائدہ بھی کچھ نہ ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر انہیں بادشاہت دی جاتی تو وہ عوام کو کھلی چھوٹ دے دیتے اور کہتے کہ جو مرتے ہیں انہیں مر جانے دوباقی سب اپنا اپنا کام کرو۔انہوں نے کہا کہ کورونا بیماری کے دوران سخت ایس او پیز کے باوجود وہ اپنے ووٹروں میں موجود رہے اور بیماری کی پرواہ کئے بغیر ان سے بغلگیر بھی ہوتے رہے۔
Kallar Syedan; MPA Raja Saghir Ahmed in a speech told that, If I was given the kingdom, I would let people die from coronavirus and i have hugged more people then anyone, the irresponsible remarks were made during a public address. Please see video above recorded by press club Kahuta.
میری بیٹی نا بالغہ کو محمد مجاہد سکنہ بناہل رات تقریبا 11 بجے گھر سے بھگا کر لے گیا,شکرین بی بی زوجہ عبدالوحید سکنہ کھندوٹ نلہ مسلماناں
Abdul Waheed of Banhal accused by mother of abducting her underage girl from Khandot, Nala Musalmana
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…شکرین بی بی زوجہ عبدالوحید سکنہ کھندوٹ نلہ مسلماناں نے پولیس کو بیان دیا کہ میرا خاوند عرصہ چھ ماہ سے چارپائی پر ہے۔میری چار بیٹیاں اور تین بیٹے ہیں۔میری بیٹی ثنانور عمر قریب 15 سال آٹھویں کلاس کی طالبہ ہے اور گھر پر ہوتی ہے۔میرے خاوند کے موبائل فون سے میری بیٹی کیساتھ مسمی محمد مجاہد سکنہ بناہل نے تعلقات استوار کئے ہوئے تھے اور میری بیٹی نا بالغہ کو سبز باغ دیکھا کر رات تقریبا 11 بجے گھر سے بھگا کر لے گیا۔مجھے قوی یقین ہے کہ میری بیٹی کو مذکورہ نے برائے حرام کاری اغواء کر لیا ہے۔
محمد علی کے قبضہ سے 1250 گرام چرس برآمد
M Ali arrested in possession of drugs by Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے محمد علی کے قبضہ سے 1250 گرام چرس برآمد کر لی۔گرفتاری کے وقت ملزم کے منہ سے شراب کی بو آ رہی تھی جسے فوری طور پر برائے معائنہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں بھیجوایا گیا جہاں سے طبی معائنہ کروانے کے بعد ملزم نشے میں دھت پایا گیا۔
منہاج یوتھ لیگ تحصیل کلر سیداں کی تنظیم نو،حافظ اسرار سکندر صدر اور انیس چوہان جنرل سیکرٹری منتخب کر لیئے گئے
Reorganization of Minhaj Youth League Tehsil Kallar Syedan, Hafiz Israr Sikandar President and Anis Chauhan General Secretary elected
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…منہاج یوتھ لیگ تحصیل کلر سیداں کی تنظیم نو،حافظ اسرار سکندر صدر اور انیس چوہان جنرل سیکرٹری منتخب کر لیئے گئے دیگر عہدیداران درج ذیل ہیں نائب صدر اسرارالحق،سیکرٹری دعوت محمد شیراز،سیکریٹری تربیت عاقب مصطفی،سیکرٹری ممبر شپ حافظ عمر طاہر،سیکریٹری سوشل میڈیا ذیشان امتیاز،سیکرٹری انفارمیشن قاسم الرحمان،سیکرٹری فنانس مخمور حسین،سیکرٹری سپورٹس وسیم شہزاد، سیکرٹری حلقہ درود خرم ساجد،سیکرٹری ویلفیئر سید صہیب رضا۔
ائیسکو سب ڈویژن کے الیکڑک کے نقش قدم پر چل نکلا روزانہ فیڈرز کی بندش معمول بن گیا
Daily shutdown of feeders becomes routine
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…ائیسکو سب ڈویژن کے الیکڑک کے نقش قدم پر چل نکلا روزانہ فیڈرز کی بندش معمول بن گیا لوگ شدید گرمی اور حبس میں بیمار پڑنا شروع ہو گئے ہرروز فیڈرز چار سے چھ بار ٹرپ کرجاتے ہیں پیر اور منگل کی درمیانی شب گیارہ بجے سے دوبجے تک بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی پانچ بار کلر گرڈ اسٹیشن بند ہوا منگلا کی لائن ٹرپ کرتی تو تربیلا پر چلانے کی کوشش میں گرڈ پھر بند ہو جاتا اس طرح نہ صرف کلرسیداں بلکہ ائیسکو سب ڈویژن چواخالصہ،بیول اور روات کے ہزاروں صارفین نے رات جاگ کر گزاری دن ہو یا رات فیڈرز چار سے چھ بار ضرور ٹرپ کر جاتے ہیں موسمی حالات میں بجلی کی نایابی سنگین مسئلہ بنتی جا رہی ہے
Rajay oraan ki zara corona virus dey mareez naal haath malwao……tumbi wich nah mootriya nay tey pher 100 warii lokaan ki maran dain…..