بابو محمد اصغر قادری کا ختم چہلم براے ایصال ثواب مرکزی جا مع مسجد کرل شریف میں انعقاد پذیر ہوا
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… نمبردار نثا ر احمد ستی کے کزن اور ظفر ستی ارشد ستی اور صداقت ستی و صفدر ستی کے بھائی بابو محمد اصغر قادری کا ختم چہلم براے ایصال ثواب مرکزی جا مع مسجد کرل شریف میں انعقاد پذیر ہوا ،چہلم شریف کی اس محفل میں صاحبزادہ ظہیر احمد قادری سجادہ نشین آستانہ عالیہ کرل شریف کے علاؤہ دیگر مہمانوں میں قاضی فیاض احمد قادری ،حمد نواز قادری ،عاصم ندیم قادری ، علامہ تنویر قادری ،علامہ مبشر قادری ،چیف سیکورٹی انچارج دربار عالیہ بلا وڑہ شریف عامر محمود ستی، صدر پریس کلب کو ٹلی ستیاں نو ید ستی سمیت دیگر تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لو گو ں نے کثیر تعداد میں شرکت کی محفل میں ثنا ء خوان مصطفیٰ صلی اللہ و علیہ وسلم نے گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کیے جبکہ علماء کرام عاصم ندیم قادری ، علامہ مبشر قادری و دیگر نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ رجو اللہ ہی ہماری دنیا و آخرت میں کا میابی کا با عث بن سکتی ہمیں یہ سمجھنا ہو گا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں دنیا میں کس مقصد کے لیے بھیجا آخر میں مرحوم کے بھائیوں اور اور کزن نمبردار نثار احمد ستی اور نمبردار عطار احمد بن نثا ر نے شرکا کا شکریہ ادا کیا
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…پیپلز پارٹی تحصیل کوٹلی ستیاں کے صدر اسد ستی نے ایک بیان میں کہا کہ كوٹلی ستیاں كلیاری روڈ جو کیموفلیج ڈیفنس روڈ ہے جو پاکستان کو آزاد جموں و کشمیر کے ساتھ ملاتی ہے مکمل نہ کرنا اس کی تعمیر کو پس پشت ڈال دینا ایک سوالیہ نشان ہے انتہائی اہمیت کی حامل اس روڈ کے لیے فنڈز فراہم نہ کرنا کشمیر کو کمزور کرنے کے مترادف ہے حکومت پاکستان کا یہ مجرمانہ رویہ بہت سارے سوال پیدا کر رہا ہے اور ہمارے نمائندگان بھی اس روڈ کے بارے میں اسمبلی کے فلور پر اس کی اہمیت افادیت اور پاکستان کی سکیورٹی کے حوالے سے مسلسل خاموشی پاکستان کو کمزور کرنے کے مترادف ہے یہ واحد کیموفلیج روڈ ہے جو دشمن کے نظروں سے اوجھل ہے کئی دہائیاں پہلےاس روڈ کی تعمیر سیکورٹی پائنٹ اف یو کو مدنظر رکھتے ہوئے انجینئر کور نے كی تھی لیکن اب یہ کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے میری چیف آف آرمی اسٹاف سے گزارش ہے کہ اس روڈ کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کی معیاری تعمیر کو مکمل کروانے کے لیے خطیر رقم مہیا کی جائے اور اسے جلد از جلد مکمل کروایا جائے
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… کوٹلی ستیاں میں ٹائیگر فورس ڈے کے موقع پر شجر کاری مہم کا افتتاح ، ترجمان پنجاب حکومت رکن صوبائی اسمبلی پنجاب و چیئرپرسن ٹائیگر فورس کوٹلی ستیاں سیمابیہ طاہر ستی اسسٹنٹ کمشنرکوٹلی ستیاں ظفر حسن نقوی ،راجہ احسان ستی ،کمانڈر قاسم ستی، ایس ڈی ایف او کوٹلی ستیاں سیف علی خان ،آر ایف او ٹمبر لہتراڑ جاوید عباسی سمیت ٹائیگر فورس کے جوانوں نے شرکت کی اس موقع پر سمابیہ طاہر ستی و دیگر نے کہا کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق پیارا وطن پاکستان سر سبز شاداب ہوگا اور ملک بھر میں جاری شجر کاری مہم کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے اور جنگلات کسی بھی ملک کی خوبصورتی صحت اور ماحولیات کے لیے نمایاں حیثیت رکھتے ہیں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے اس اقدام کو پوری دنیا میں سراہا گیا ھے اس موقع پر سیمابیہ طاھر ستی و دیگر مہمانان گرامی نے شجر کاری مہم کی افتتاحی تقریب کے بہترین انعقاد پر ایس ڈی ایف او کوٹلی سیف علی خان فارسٹر امتیاز ستی اور جنگل انچارج عمر دراز ستی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا