Kallar Syedan; Punjab Textbook Board MD Rai Manzoor Nasir Kals has been removed from the post
پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے ایم ڈی رائے منظور ناصر کلس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے ایم ڈی رائے منظور ناصر کلس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا مافیا ایک بار پھر جیت گیا کئی تعلیمی ادارے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے زیر ِسایہ پنجاب بھر میں اور پاکستان اور اسلام کے حوالے سے متنازعہ مواد پڑھایا جاتا ہے اور پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ پوری طرح اپنا ایمان، ضمیر، قومی غیرت، شرم و حیاء بیچ کر مافیا کے قدموں میں لیٹ کر مافیا کا محافظ بنا رہا چند ماہ قبل ہی حب الوطنی کے جذبے سیسرشار رائے منظور ناصر کلس کوپنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کا ایم ڈی تعنیات کیا گیا تو انہوں نے فوراً متنازعہ اور قابلِ اعتراض مواد پر مبنی کتابوں کی چھانٹی کے بعد 100 کتابوں پر پابندی لگا دی.جس پر مافیا حرکت میں آیا اس نے صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کے ذریعے رائے منظور ناصر کلس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
Kallar Syedan; Punjab Textbook Board MD Rai Manzoor Nasir Kals has been removed from the post, The removal is being linked to anti Islamic mafia.
کلرسیداں میں کیری ڈبہ آگ سے جھلس کر تباہ
Carry Suzuki catches fire near Dhok Hayat buksh
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلرسیداں میں کیری ڈبہ آگ سے جھلس کو تباہ،یہ واقعہ منگل کی شب کو کلر سیداں شہر کے قریب پنڈی روڈ پر ڈھوک حیات بخش میں اس وقت پیش آیا جب صادق آباد کلرسیداں کا ایک شہری یورو پٹرول پمپ پر آیا اس نے کیری ڈبے میں پٹرول ڈلوایا وہ جونہی پٹرول پمپ سے باہر نکلا تو کیری ڈبے کو آگ لگ گئی مقامی ٹریفک اسٹاف نے 1122 کو طلب کیا جس نے آگ بھجائی مگر کیری ڈبہ جل کر تباہ ہو گیا
شجر کاری کی ایک تقریب گورنمنٹ گرلزہائی سکول چنام میں منعقد ہوئی
A tree planting ceremony was held at Government Girls High School Chenam
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…شجر کاری کی ایک تقریب گورنمنٹ گرلزہائی سکول چنام میں منعقد ہوئی جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد مہمان خصوصی تھے تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں ناصر ولایت لنگڑیال، پی ٹی آئی کے رہنما ؤں قمر ایاز خان،ہارون جنجوعہ اور دیگر موجود تھے۔رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کی بہتری اور آئندہ آنے والی نسلوں کی سلامتی کیلئے وزیر اعظم عمران خان ٹائیگر فورس کیساتھ مل کر ملکی تاریخ کے سب سے بڑی شجر کاری مہم شروع کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا ملک میں دس ارب پودے لگانے کا عزم ہماری ترجیحات میں سر فہرست ہے جس سے ہم کبھی غافل نہیں رہیں۔
پولیس نے فیصل محمود کے قبضہ سے سامان آتش بازی ہوائیاں برآمد
Police recovered fireworks from Faisal Mahmood’s possession
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلر سیداں پولیس نے فیصل محمود کے قبضہ سے سامان آتش بازی ہوائیاں دو درجن،ماچس پٹاخہ ایک درجن،کریکر دو درجن، پٹاخہ پٹہ دو عدد بٹر فلائی پٹاخہ دو پیکٹ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔