سابق ایم این اے راجہ جاوید اخلاص نے دورہ اسلام پورہ جبر مکھیالہ کے دوران سیاسی عمائدین مسلم لیگی رہنماؤں سے ملاقات
جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)مسلم لیگی رہنماء سابق ایم این اے راجہ جاوید اخلاص نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت ہی ملک کواندھیروں سے نکال سکتی ہے ملک مختلف معاشی بحرانوں سے دو چکار ہے نااہلوں کا ٹولہ پریشان ہے آج سندھ سمیت دیگر صوبوں میں عوام طرح طرح کی پریشانیوں کا شکا رہے عوام میاں شہباز شریف کا یاد کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار وہ اپنے دورہ اسلام پورہ جبر مکھیالہ کے دوران سیاسی عمائدین مسلم لیگی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر ان کے ساتھ ملک فیاض سندھوبیول،راجہ بشارت،سابق ناظم راجہ طارق محمود،راجہ سلیم آف رتالہ،ٹھیکیدار ریاست،چوہدری رفیق،اسرار حسین مقامی صحافی ممراز شیخ و دیگر موجو د تھے انہوں نے کہا شرقی گوجرخان میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ ایک بار پھر سے شروع ہوگا کنگر مندہال،بہگام،رتالہ و دیگر علاقہ جات کے روڈز سمیت بنیادی منصوبوں کو مکمل کرنے کا کام ایک بار پھر سے شروع ہو گا شرقی گوجرخان کا پسماندہ علاقہ جو مختلف محرومیوں کا شکار ہے موجود ہ منتخب نمائندوں نے عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے انہوں نے کہا انشاء اللہ ایک بار پھر مسلم لیگ ن کی قیادت میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ وہاں سے شروع ہو گا جہاں روکا تھا انہوں نے مزید کہا شرقی گوجرخان کے مختلف اہم سڑکیں،سکولز و کالجز کی اپ گریڈیشن مسلم لیگ نے دور حکومت میں ہوئی ہے۔