Kallar Syedan; Motorcyclist killed on Unnecessary u-turn on Rawat Kallar Road near Shah Bagh
روات کلر روڈ پر غیر ضروری یوٹرن نے ایک اور شخص کی جان لے لی
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…روات کلر روڈ پر غیر ضروری یوٹرن نے ایک اور شخص کی جان لے لی حادثہ پیر کی صبح شاہ باغ کے قریب مدینہ ٹاؤن میں پیش آیا۔ بیالیس سالہ فریازولد نواز موٹرسائیکل پر یوٹرن سے نمودار ہی ہوا تھا کہ راولپنڈی جانے والی کار سے ٹکرا کرموقع پر ہی دم توڑ گیا۔کار کو شمروز سکنہ بھکڑال چلا رہا تھا ریسکیو 1122نے نعش تحصیل ہیڈ کوارٹر کلرسیداں منتقل کی جہاں سے اسے لواحقین کے سپرد کر دیا گیایاد رہے کہ روات کلر روڈ پر درجنوں غیر ضروری یوٹرن مسلسل حادثات کا موجب بن رہے ہیں اور پنجاب ہائی وے تماشائی بنا ہوا ہے۔
Kallar Syedan; Motorcyclist Faryaz Nawaz of village Bakhral was killed on Unnecessary u-turn on Rawat Kallar Road near Madina Town, Shah Bagh, When he was hit by a car traveling to Pindi. Punjab highway is asked to take notice after number of incidents taking place at this u-turn.
مقامی صحافی عبدالصبور ملک کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ میں باضابطہ درخواستیں جمع کرا دیں
Formal petitions handed to FIA Cyber Crimes Wing against local journalist Abdul Saboor Malik
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…اسلامی شعائر کی توہین کرنے کے الزام میں کلرسیداں کی سات ممتاز مذہبی اور سیاسی شخصیات نے مقامی صحافی عبدالصبور ملک کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ میں باضابطہ درخواستیں جمع کرا دیں یہ درخواستیں نوجوان قانون دان چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ کی قیادت میں پیر کے روز جمع کرائی گئیں درخواست گزاروں میں مسجد نوشاہی کلرسیداں کے خطیب مفتی محمد زاھد یوسف،جمعیت علمائے اسلام تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی،سنی تحریک کے مولانا نثارالرحمان صدیقی،جماعت اہلسنت کے سید حامد علی شاہ،بلدیہ کلرسیداں کے سابق وائس چیئرمین چوہدری ضیارب منہاس،سابق کونسلر جبران صفدر کیانی اور ملک ندیم آف جسوالہ شامل ہیں اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما سابق تحصیل ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،مسلم لیگ ن کے سابق چیئرمین راجہ ندیم احمد،سابق نائب ناظمین راجہ ظفر محمود،زین العابدین عباس،پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے سیکرٹری اطلاعات اظہر محمود بھٹی اور دیگر بھی موجود تھے درخواست گزاروں نے عبدالصبور ملک پر اسلامی شعائر صفا مروہ مقام ابراہیم ہجر اسود اور کربلا کی توہین کا الزام عائد کیا ہے۔