DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Raja Arshad of Bhora Hayal Deputy General Secretary PTI Rawalpindi District inaugurated the tree planting campaign by planting trees.

راجہ ارشد آف بھورہ حیال ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی نے پودا لگا کر شجر کاری مہم افتتاح کیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ ارشد آف بھورہ حیال ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی نے پودا لگا کر شجر کاری مہم افتتاح کیااور دعا کی اس موقع دیگر معزز ین علاقہ بھی موجود تھے۔پی ٹی آئی رہنماء راجہ ارشد آف بھورہ حیال ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی نے اپنے خطاب میں در ختوں کے اہمیت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور بیماریوں سے بچاوکے لیے درخت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک تحفہ ہے،اسی وجہ سے اسلام میں درختوں کو کاٹنے سے منع فرمایاہے اوراللہ نے خود درختوں کو زمین کی زینت قراردیاہے،اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ شجرکار ی انسانیت کی بہترین خدمت ہے، اس کا فائدہ کسی ایک انسان یا لاکھوں انسانوں کو ہی نہیں پہنچتا بلکہ اس سے ہر طرح کے چرند پرند بھی درختوں کے سائے اور اس کی ٹھنڈی ہواوں سے اپنی زندگیوں میں سکون پاتے ہیں،آلودگی سے تحفظ اور بیما ریوں سے بچاو ں کا کسی حدتک ایک ہی علاج ہے اور وہ ہے شجرکاری،کیونکہ ان درختوں سے آنے والی ہواں سے مختلف امراض میں شفا ملتی ہے اور درختوں کے ہونے سے ہی بارشیں ہوتی ہیں۔

کہوٹہ شہرالفلاح بینک روڈ کا اہم ترین بائی پاس جو کہ ٹوٹ پھوٹ چکا تھا اس کی تعمیر نو کا افتتاح

Inauguration of Reconstruction of Kahuta City Al-Falah Bank Road’s Most Important Bypass

ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہرالفلاح بینک روڈ کا اہم ترین بائی پاس جو کہ ٹوٹ پھوٹ چکا تھا اس کی تعمیر نو کا افتتاح ایم پی اے راجہ صغیر احمد اور صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان نے کیا, افتتاحی تقریب میں جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ راجہ الطاف حسین،چیف آفیسر ایم سی کہوٹہ احمد بلال مخدوم،سینئر راہنما پی ٹی آئی نمبردار راجہ ندیم رشید،ناصر نزیر ستی،صوبیدار (ر) نصیر ستی،سردار مظہر،قمر عباسی،قاضی عبدالحفیظ کوثر سمیت درجنوں لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر راجہ صغیر احمد نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ PAF بائی پاس کا کام شروع ہو چکا ہے انشااللّہ بہت جلد میلینیم شادی ہال بائی پاس منصوبے کیلئے ایک کروڑ سے زائد کا ٹینڈر جاری ہونے والا ہے اسی طرح اندرون شہر تمام سڑکیں نئی بنائی جائیں گی راجہ وحید احمد خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گلیوں اور واٹر سپلائی اسکیم کیلئے تقریباً 6 کروڑ سے زائد منصوبے لگائے جائیں گے بہت جلد مٹور چوک سے ذبح خانہ چوک تک کنکریٹ سڑک کا کام شروع ہو جائے گا بہت جلد کہوٹہ شہر ایک ماڈل شہر کی حیثیت اختیار کرے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button