DailyNewsHeadlineKahuta

Kotli Sattian; Kotli Sattian’s tourism documentary competition, extended to August 20.

کوٹلی ستیاں کے تعارف اور خوبصورتی و سیاحت کے ڈاکومینٹری مقابلہ کی تاریخ میں تو سیع کر کے 20 اگست مقر ر کردی گئی ڈا کو مینٹری مقابلہ میں حصہ لینے کے لیے پہلا انعام ایک لا کھ روپے

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…اسلام آ باد ٹی کے زیر اہتمام اور اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں ظفر حسن نقوی کی زیرسر پرستی منعقدہ کوٹلی ستیاں کے تعارف اور خوبصورتی و سیاحت کے ڈاکومینٹری مقابلہ کی تاریخ میں تو سیع کر کے 20 اگست مقر ر کردی گئی ڈا کو مینٹری مقابلہ میں حصہ لینے کے لیے پہلا انعام ایک لا کھ روپے دوسرا انعام 75 ہزار روپے اور تیسرا انعام 50٫000روپے رکھا گیا مقابلہ میں حصہ لینے کے لیے بڑی تعداد میں یو ٹیوبر، سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ نے بھی کو ٹلی ستیاں کا رخ کر لیا کو ن ان انعامات کا خو ش نصیب ٹھہرے کا فیصلہ20 اگست کو ہو گا اس سے قبل آخری تاریخ 10 اگست مقرر تھی جو کہ کرونا وائرس،عید الحضیٰ اور جشن آ زادی 14 اگست کے پروگرامات کے پیش نظر تاریخ میں تو سیع کی گئی

Kotli Sattian; A Kotli Sattian introduction and tourism documentary competition was extended to August 20. The first prize of one lakh Rs is being awarded to best documentary.

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… ترجمان سنی رابطہ کونسل تحصیل کوٹلی ستیاں حافظ عتیق الرحمان ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیدنا عثمان غنیؓ وہ عظیم صحابیِ رسول ہیں جنہیں کئی مرتبہ جنت کی بشارت ذبان نبوةﷺ سے دنیا میں ہی مل چکی تھی آپؓ کو یہ منفرد اعزاز حاصل تھا کہ حضورﷺ کی دو صاحبزادیاں یکے بعد دیگرے آپؓ کے نکاح میں آئیں سیدنا عثمان غنیؓ نے اپنی پوری ذندگی اسلام کے لئے مال و دولت نچھاور کرتے ہوئے گزار دی آپؓ مسلمانوں کے تیسرے خلیفہِ راشد تھے، سیدنا فاروقِ اعظمؓ کی شہادت کے بعد باہم مشاورت سے آپؓ کو مسند خلافت پر بیٹھایا گیا آپؓ گیارہ سال تک خلافت کے منصب پر براجمان رہے، آپ کے دورِ خلافت میں فتنہ و فساد برپا کرنے والے حضرات نے مختلف قسم کے پروپیگنڈوں سے آپ کو خلافت سے برطرف کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جن میں ناکامیوں کے بعد بالآخر 18ذی الحج 35 ہجری آپؓ کو چالیس دن تک محصور رکھنے کے بعد بے دردی سے شہید کر دیا گیا اور مدینة الرسولﷺ کو حضورﷺ کے دوہرے داماد، پیکرِ شرم و حیاء سیدنا عثمان غنیؓ کے خون سے رنگین کیا گیا سنی رابطہ کونسل کا حکومت پاکستان سے یہ دیرینہ مطالبہ ہے کہ 18ذلحج یوم شہادت سیدنا عثمان غنیؓ کو عام تعطیل کا اعلان کر کے اس دن کو سرکاری سطح پر منانے کا اہتمام کرے۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…رمیض ستی رہنما یوتھ ونگ و ممبر سوشل میڈیا ٹیم کوٹلی ستیاں تم اپنے خیالوں کو انہیں سونپ کر تو دیکھویہ لوگ امانت میں خیانت نہیں کرتے
استاد محترم ماہر تعلیم جناب نجم اشرف ستی صاحب کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ضلع راولپنڈی تعینات ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں
نجم اشرف ستی صاحب کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اس پہلے آپ بطور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل کوٹلی ستیاں اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں نجم اشرف ستی صاحب انتہائی مخلص، محنتی، اور اعلی اخلاق کے مالک ہیں اللہ پاک استاد محترم کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے.

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…پاکستان پیپلزپارٹی حلقہ این اے 57 کے رہنما معروف سیاسی و سماجی شخصیت آ صف شفیق ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نیا پاکستان بنانے کے دعویداروں نے پرانے پاکستان کا بھی ستیا ناس کر دیا،سرکاری اداریتباہ،بڑی تعداد میں لوگوں کو بے روزگار کرنے کا نان سٹاپ سلسلہ جاری،ہوشر با مہنگائی،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے عام آدمی سے جینے کا حق بھی چھین لیا بے روزگاری اور تنگدستی نے جرائم میں اضافہ کر دیا روانہ قتل وغارت چوری ڈکیتی اور سنگین نوعیت کے مقدمات میں تیزی سے اضافہ ہونے سے کوئی بھی شخص محفوظ نہیں حکومتی رٹ کسی بھی جگہ نظر نہیں آ تی انتخابات کے دوران عوام کے ساتھ کیے گئے کسی وعدے پر عمل درآمد نہیں کیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ عوام پیپلز پارٹی کے عوامی دور کو شدت کیساتھ یاد کر رہے ہیں جب غریب کے حقوقِ کی جنگ لڑی جارہی تھی جو کہ پیپلز پارٹی کا خاصہ ہے جس میں تنخواہوں میں اضافے غریبوں کو نوکریاں دینے سمیت کئی فلاحی کاموں کی ایک لمبی فہرست موجود ہے۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… کوٹلی ستیاں کے علاقہ موڑی کے رہا ئشی قیصر محمود کا موٹر سائیکل نا معلوم چو ر لے اڑے قیصر محمود نے پولیس چو کی لہتراڑ میں رپورٹ درج کرواتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنا موٹر سائیکل نمبر 7598Rip جو کہ بھمروٹ سیدا ں کے مقام پر کھڑا کر کے گھر گیا تھا جسے نامعلوم چور لے اڑے

Show More

Related Articles

Back to top button