DailyNews

Chakswari, AJK; Heartfelt grief and sympathy over the sudden death of Mirza Muhammad Shabbir

مرزا محمد شبیر کی اچانک وفات پر دلی دکھ اور ہمدردی کا اظہار

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) سیاسی وسماجی رہنما چودھری محمد ایوب آف موٹی پلائی چکسواری حال برطا نیہ نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرزا محمد شبیر اور چودھری فضل حسین روپیال کے بیٹے چودھری ندیم حسین روپیال اور پوتے چودھری رحیم حسین روپیا ل کی وفات پر گہر ے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحومین بہت ہی اچھے با اخلاق اور ملنسار انسان تھے انہوں نے اپنی زندگی بہت ہی اچھے انداز میں گزاری ہے ان یادیں ہمیشہ یاد رکھی جا ئیں گی ان کی اچانک وفات پر بہت دکھ اور صدمہ ہوا ہے اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے اس موقع پر انہوں نے اپنے تعزتی پیغام میں چودھری فضل حسین روپیال اور مرزا محمد نذیر کے ماموں زاد بھائی مرزا محمد صدیق کے بھائی اور عادل حسین کے والد محترم کی وفات پر مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے دلی افسوس کا اظہار کیا اور سوگوار خا ندان کے لئے صبرجمیل کی دعا کی۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)سیاسی وسماجی رہنما محمد عزیز آف سعودی عرب نے مرزا محمد شبیر کی اچانک وفات پر دلی دکھ اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرزا محمد شبیر ایک اچھے انسان کے ساتھ ایک بااعتماد دوست بھی تھے ان کی وفات کا سن کر دلی صدمہ ہوا ہے جس کو میں لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا ان کی ابھی مرنے کی عمر نہیں مگر اللہ پاک نے بے شک ہر ایک انسان کی موت کا وقت مقرر کررکھا ہے جو دنیا میں آیا ہے اس نے ایک دن جانا بھی ہے ہر انسان نے موت کا مزہ چکھنا ہے اللہ پاک مرزا محمد شبیر کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین میں مر زا محمد نذیر مرزا محمد صدیق عادل حسین مر زا اور تمام اہل خانہ کو صبر کی توفیق فرما ئے۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)پاکستان پیپلز پارٹی آ زادکشمیر کے مرکزی رہنما چودھری محمد عارف خا ن آف پرائی ضلع کوٹلی اور چودھری محمد اخلاق نے مرزا محمدشبیر کی وفات پر ان کے گھر مغل سٹریٹ چکسواری میں جاکر مرزا محمد نذیر کے مامو ں زاد بھائی مرزا محمد صدیق کے بھائی اور عادل حسین مرزا کے والد محترم مر زا محمد شبیر کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا موت کے حوالے سے ایک اٹل فیصلہ اس میں ایک منٹ بھی آگے پیچھے نہیں ہو سکتا ہم مرزا محمد شبیر کی وفات پر سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرما ئے آمین۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)مسلم لیگ ن آ زاد کشمیر یونین کونسل پنڈ خورد کے صدر چودھری محمد بشیر انجم یوتھ کے نوجوان رہنما چودھری اذان اصغر اور صوفی محمد اصغر آف خا نہ آ باد چکسواری نے مر زا محمد شبیر کی وفات پر ان کے گھر مغل سٹریٹ چکسواری میں جا کر گہرے دکھ ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرزا محمد نذیر کے مامو ں زاد بھائی مرزا محمد صدیق کے بھا ئی اور عادل حسین مرزا کے والد محترم مرزا محمد شبیر کی وفات پر ان کے ساتھ دلی افسوس کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا ئے مغفرت اور سوگوار خا ندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)آل جموں و کشمیر مسلم کانفر نس کے مرکزی رہنما چودھری طارق بشیر آف نوٹنگھم برطا نیہ نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرزا محمد شبیر کی وفات پر دلی دکھ اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے آ زاد جموں و کشمیر یونین آف جرنلسٹس ضلع میرپور کے صدر مرزا محمد نذیر کے ماموں زاد بھائی مرزا محمد صدیق کے بھائی عادل حسین مرز اکے والد محترم مر زا محمد شبیر آف چکسواری کی اچانک وفات پر اظہار افسوس کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا ئے مغفرت اور سوگوار خا ندان کے لئے صبرجمیل کی دعا کی۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)سابق لارڈ میئر ناٹنگھم برطا نیہ کونسلر محمد صغیر راجپوت نے مرزا محمدشبیر آف چکسواری کی وفات پر اپنے تعزیتی پیغام میں اظہار افسوس کرتے ہوئے آ زاد جموں و کشمیر یونین آف جرنلسٹس ضلع میرپور کے صدر مر زا محمد نذیر کے ماموں زاد بھائی مرزا محمد صدیق کے بھائی عادل حسین مرزا کے والد محترم مرزا محمد شبیر آف مغل سٹریٹ چکسواری کی اچانک وفات پر دلی دکھ ہمدردی اور افسوس کا کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا ئے مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button