DailyNewsHeadlineOverseas news
London: Kashmiri and Pakistani community protest on Exploitation Day at Indian High Commission
لندن: یوم استحصال پر کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کا بھارتی ہائی کمیشن پر احتجاج
لندن:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,محمد نصیر راجہ۔۔ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا ایک برس مکمل ہونے پر لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے سینکڑوں کشمیریوں اور پاکستانیوں نے احتجاج کیا۔ یوم استحصال پر مظاہرے میں کشمیریوں اور پاکستانیوں نے سیاسی وابستگیوں کو بالائے طاق رکھ کر شرکت کی۔ مظاہرے میں مسلم لیگ، پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی، تحریک انصاف، مسلم کانفرنس، لبریشن فرنٹ، پی ٹی آئی آزادکشمیر سمیت دیگر جماعتوں کے کارکن بھی شریک تھے۔