جماعت اسلامی این اے ستاون ابرار عباسی کی قیادت میں ڈی چوک میں کشمیر سے اظہار یجتہی کے لیے منعقدہ ریلی میں شرکت
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
یوم استحصال کشمیر کے موقع پر دیگر علاقوں کی طرح کہوٹہ سے بھی راہنما جماعت اسلامی راجہ تنویر احمد، جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی این اے ستاون ابرار عباسی کی قیادت میں ڈی چوک میں کشمیر سے اظہار یجتہی کے لیے منعقدہ ریلی میں شرکت کے لیے بڑی تعداد میں قافلہ روانہ۔اس موقع پر راجہ تنویر احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جماعت اسلامی کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے اور جماعت اسلامی ہی کشمیر کو آزاد کروا سکتی ہے موجودہ حکمران کشمیر کے مسلے کو پس پشت ڈال کر ڈالروں کے پیچھے لگے ہیں 365دن سے بھارت کی بربریت اور مظالم کشمیر پر بے دردی سے ڈھائے جا رہے ہیں کرفیوں کا نفاذ کشمیری بہن بھائیوں کا دنیا سے رابطہ منقطع کیا گیا بھارت کشمیر کی حثیت ختم کر کے بھارت میں ضم کرنا چاہتا ہے جو نہیں ہونے دینگے۔انھوں نے اقوام متحدہ اور عالم اسلام سے مطالبہ کیا کہ خداراہ ہوش کے ناخون لیں اور کشمیر کے مسلے کو حل کرنے کے لیے قابل حل کردار ادا کریں۔اس موقع ہر جماعت اسلامی کی مقامی قیادت اور کارکنان ورکرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور قافلے لیکر ڈی چوک ریلی میں شرکت کے لیے روانہ ہوئے۔
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ستر سال سے زاہد عرصہ گزر گیا مقبوضہ کشمیر کے مسلمان آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں مگر اقوام متحدہ انسانی حقوق کی تنظیموں اور مسلم اُمہ نے کوئی کردار ادا نہ کیا مقبوضہ کشمیر کے مسلمان پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں جبکہ پاکستان کا ہر آنے والا حکمران صرف ڈالر وں کی خاظر کشمیر کے مسلے کو پس پشت ڈال دیتا ہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اگر اسکو آزاد نہ کرایا گیا تو ہم کشمیر کے عوام کے مجرم بھی ہونگے اورپاکستان میں آنے والے دریا بند کر کے بھارت پاکستان میں قحط اور خشک سالی پیدا کریگا۔ان خیالات کا اظہار کہوٹہ پریس میڈیا سنٹر کی جانب سے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے منعقدہ پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی راہنما صدر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان شمس الرحمٰن سواتی، ڈپٹی سیکرٹری پنجاب شمالی محمد عثمان عکاش اور جنرل سیکرٹری ضلع راولپنڈی ابرار حسین عباسی نے کیا انھوں نے تمام عالمی قوتوں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں پر مظالم ختم کرا کر انکو حق آزادی دیں موجودہ حکومت اپنی خارجہ پالیسی میں ملسمہ کشمیر کو پہلے نمبر میں لکھے۔بعدازاں جماعت اسلامی کہوٹہ کے زیر اہتمام راہنما جماعت اسلامی راجہ تنویر احمد اور ابرارحسین عباسی کی قیادت میں جماعت اسلامی کا ایک بہت بڑا قافلہ ڈی چوک کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی میں شرکت کے لیے روانہ ہوا جہاں پر بھارت کی جانب سے کشمیر پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف احتجاج کرینگے۔
ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ محمد شکیل کیانی، بریسٹر ظفر اقبال چوہدری، راجہ ناصر علی کیانی اور اشرف کیانی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ آزاد کشمیر پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں آزاد ہو گا نقشے میں مقبوضہ کشمیر کو شامل کر نے سے ہمارے ساتھ شامل نہیں ہو گا بلکہ اس کو حاصل کر نے کے لیے ہمیں عملی طور پر جد و جہد کر نا ہو گی صرف بورڈ لگانے اور پلے کارڈ اٹھانے سے کچھ حاصل نہیں ہو ان سب کے لیے ہمیں یک جان اور ایک سوچ کے تحت لڑ نا ہو گا انہوں نے کہا کہ انڈین فورس مظلوم کشمیریوں پر ظلم و بر بریت کے پہاڑ توڑ رہے ہیں سال ہونے کو ہے ان کو لاک ڈاؤن کیے ہوئے اور یہاں پر کھڑے ہو کر انکو صرف تسلیاں دے رہے ہیں کہ آپ گھبرانانہیں ہم آ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی سیون کے رہنما ء”فرزند پوٹھوہار” معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ شکیل کیانی، بریسٹر ظفر اقبال چوہدری، راجہ ناصر علی کیانی اور اشرف کیانی نے اپنے ایک مشترکہ بیان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نے مزید کہا کہ انشاء اللہ ہماری مرکزی قیادت آہندہ بلدیات میں اپنا پینل تشکیل دے گئی اور ہمارے کنیڈیٹ انتخابی نشان تیر پر الیکشن لڑھیں گے جبکہ عام الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر ئے گئی اور ملک وزیر اعظم بلا ول بھٹو زرداری ہو گا اور انشاء اللہ کشمیر بھی آزاد ہو گا۔