بیول اور اس کے گردو نواع میں واقع مساجد میں دوبارہ قالین دریاں بچھا دی گئی
بیول(راجہ طارق ایوب) نمائندہ پوٹھوڑ ڈاٹ کوم::بیول اور اس کے گردو نواع میں واقع مساجد میں دوبارہ قالین دریاں بچھا دی گئی ہیں جو کہ کرونا وباء کے ہیش نظر حکومتی احکامات پر چند ماہ پہلے ہٹا دئیے گئیے تھے اور نمازی ننگے فرش پر چھ ماہ نماز ادا کرتے رہے لیکن اب عید الضحی’ کی نماز کی ادائیگی کے لئیے تمام مساجد میں دریان،قالین وغیرہ بچھا دئیے گئیے تا کہ نمازی آسانی سے سہولت سے نما ادا کر سکیں۔ اور اب ایس او پیز پر عمل بھی کم کیا جا رہا ہے۔
Gujar Khan; The Coronavirus regulations at Masjid’s are slowly being eased with Masjid’s relaying carpets. In Bewal and surrounding region the carpets have been re-laid.
بنیادی مرکز صحت سوئیں چیمیاں میں سہولیات کا فقدان،مریض رل گے
There is no ultrasound facility and no X-ray facility at Sui Cheemian health centre
بیول(راجہ طارق ایوب) نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم::بنیادی مرکز صحت سوئیں چیمیاں میں سہولیات کا فقدان،مریض رل گئیے۔ سوئیں چیمیاں یونین کونسل میں واقع واحد سرکاری ہسپتال جو کہ مرکز صحت ہے اس میں دور دراز مانکرائے،چلو،میر گالہ،چکڑالی،میرہ شمس،اور دیگر بستیوں سے آنے والے مریضوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس میں الٹرا ساونڈ سہولت نہیں ہے اور ایکسرے کی سہولت نہیں ہے جس کی وجہ سے ارد گرد کے آنے والے مریضوں کو کبھی کلر سیداں،گوجرخان، بیول،قاضیاں جانا پڑتا ہے جس کے لئیے ان کی جیب پر اضافی بوجھ پڑتا ہے خصوصاڈلیوری کیسز کے لیئے آنے والے مریضوں کو الٹرا ساونڈ کی ضرورت پڑتی ہے۔ اس لئیے اہل علاقہ نے ایم پی اے جاوید کوثر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر راولپنڈی سے اپیل کی ہے کہ سوئیں چیمیاں میں واقع ہسپتال میں الٹرا ساونڈ کی سہولت میسر کی جائے تا کہ مریضوں کی پریشانی نہ ہو۔