DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Qurbani animal sellers and buyers being charged fee, at free sales points

فری سیلز پوائنٹ میں مویشی خریدنے والے سے پانچ سو روپے فی جانور اور فروخت کرنے والے سے دوسو روپے فی جانور وصولی , ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے واقعہ کا نوٹس لینے کی اپیل

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔وزیراعلی عثمان بزدار نے صوبہ بھر میں قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کے لیئے فری سیلز پوائنٹ قائم کیئے جن میں عملہ بھتہ وصول کر رہا ہے مسلم لیگ ن چوآخالصہ کے صدر صوبیدار میجر عبدالرزاق نے ایک بیان میں کہا کہ مندرہ پولیس کی سرپرستی میں مندرہ میں فری سیلز پوائنٹ میں مویشی خریدنے والے سے پانچ سو روپے فی جانور اور فروخت کرنے والے سے دوسو روپے فی جانور وصولی کی جاتی رہی اور عملے کا یہ عمل صوبائی حکومت کے اعلان کے منافی ہے انہوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے واقعہ کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Kallar Syedan; PML-N President Choa Khalsa, Subaidar Major Abdul Razaq has asked deputy commissioner Rawalpindi to investigate as Qurbani animal sellers and buyers being charged fee of 500 rps and 200 rps, at free sales points. He gave example of free sales point Mandra.

روات پولیس نے ڈاکوؤں کے بین الاضلاعی گروہ کے چھ ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ زیورات موبائل فونز اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لیئے

Rawat police arrested six suspects of the inter-district gang of robbers and recovered weapons, jewelery, mobile phones and a stolen motorcycle.

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔روات پولیس نے ڈاکوؤں کے بین الاضلاعی گروہ کے چھ ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ زیورات موبائل فونز اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لیئے ملزمان کا تعلق نیلم آٹھ مقام مندرہ گوجرخان سے ہے جنہوں نے ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے روات پولیس کے سب انسپکٹر نصیرالرحمان نے ڈاکوؤں کے ایک خطرناک بین الاضلاعی گروہ کو گرفتار کر لیا جن میں ارسلان خالد،شان علی،اویس،وقار احمد،افتخار احمد اور ندیم اسلم شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے چار پستول،دو چاقو،دو ہنڈا موٹر سائیکل،سونا،موبائل فونز اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں راولپنڈی اسلام آباد سمیت مختلف اضلاع میں ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیئے اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا ہے۔

جامعہ العلوم السلامیہ ڈیرہ چوہدری حیات علی چکیالہ نے لاک ڈاون میں ہزاروں لوگوں کی راشن کی شکل میں امداد

Jamia-ul-Uloom-al-Islamia Dera Chaudhry Hayat Ali Chakiala donates rations to thousands of people in lockdown

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔جامعہ العلوم السلامیہ ڈیرہ چوہدری حیات علی چکیالہ نے لاک ڈاون میں ہزاروں لوگوں کی راشن کی شکل میں امداد کے علاوہ مقامی نادار مساکین افراد کے لیئے عید پیکج بھی گھروں میں پہنچا دیا ہے جس میں کھانے پینے کی تمام اشیا شامل ہیں جبکہ عید کے موقع پر پچاسی لاکھ مالیت کے جانوروں کی اللہ کی راہ میں قربانی کی جائے گی مدرسہ کے مہتمم مولانا احسان اللہ چکیالوی کے مطابق ادارے نے ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے امسال بھی مستحقین میں عید پیکج کی تقسیم کے علاوہ پچاسی لاکھ روپے مالیت کے جانوروں کی قربانی کا اہتمام کیا ہے جس کے نہ صرف مقامی سطع پر بلکہ پنجاب بھر اور جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی قربانی کا اہتمام کیا ہے جس کے لیئے برطانیہ سے پیر طریقت مولانا عبدالرشید،الحاج حسن اختر چٹھہ اور دیگر نے بھرپور تعاون کیا ہے۔

موجودہ کرپٹ نااہل اور سلیکٹڈ حکمرانوں نے تاجروں اور دکانداروں کو تباہ کر دیا۔

The present corrupt, incompetent and selected rulers destroyed the merchants and shopkeepers.

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے سیکرٹری اطلاعات اظہر محمود بھٹی نے کہا ہے کہ موجودہ کرپٹ نااہل اور سلیکٹڈ حکمرانوں نے تاجروں اور دکانداروں کو تباہ کر دیا۔ انہوں نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ جب ساری دنیا لاک ڈاؤن کی طرف جا رہی تھی تب یہ لاک ڈاؤن کے خلاف تھے اوراب جب ساری دنیا لاک ڈاؤن سے جان چھڑا رہی ہے تو یہ ٹولہ لاک ڈاؤن کر کے ملکی معیشت کا پہیہ روک رہا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے لاک ڈاؤن کا فیصلہ دکانداروں اور تاجروں کا معاشی قتل ہے حکومت کاروباری طبقے کے لیئے آسانیاں پیدا کرنے کی بجائے مشکلات جنم دیرہی ہے جس سے غربت اور مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا چائیے کہ وہ لوگوں کیلیے آسانیاں پیدا کرے۔

محمد آزان نوید میٹرک کے امتحانات میں 1100 میں سے 1020 نمبر حاصل

Muhammad Azan Naveed got 1020 marks out of 1100 in matric exam

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 10کے رہنما و سابق چیئرمین نوید بھٹی کے صاحبزادے محمد آزان نوید میٹرک کے امتحانات میں 1100 میں سے 1020 نمبر حاصل کرکے نہ صرف اسلام آباد سائنس سکول و کالج ایچ الیون اسلام آباد میں پہلی پوزیشن حاصل کی بلکہ اسلام آباد بورڈ میں بھی نمایاں پوزیشن حاصل کرکے 100% اسکالرشپ بھی حاصل کرلی۔ آزان نوید نے والدین اور خطہ پوٹھوہار کا نام روشن کرتے ہوئے کہاکہ یہ سب اللہ تعالیٰ کی مدد کے بعداساتذہ کی محنت اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔

کلرسیداں و گردونواح میں نماز عید کے اوقات

Eid prayer times in and around Kallar Syedan

تعزیت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔پیپلز پارٹی کے رہنما شفیق ستی نے کلرسیداں میں پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات اظہر محمود سے ملاقات کی اور ان کے خسر کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اس موقع پر نصیراحمد بھٹی،غلام قمبر بھی موجود تھے۔

کلرسیداں و گردونواح میں نماز عید کے اوقات

Eid prayer times in and around Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔جامعہ مسجد اقصی تھانہ روڈ کلر سیداں پونے چھ بجے جامعہ مسجد فیضان مدینہ مرید چوک کلر سیداں ساڑھے چھ بجے مولا عامر عطاری،جامعہ مسجد بلال کلرسیداں پونے سات بجے مولانا قاسم الحق،جامعہ مسجد سنہری سات بجے مولانا محمد آکاش عباسی،جامعہ مسجد نور سات بجے قاری حمداجمل قادری،جامعہ مسجد مکی سات بجے حافظ عبدالرحمان،جامعہ مسجد مدنی سات بجے عمامہ ممتازاشرف،جامعہ مسجد گلزار حبیب مک سات بجے علامہ ہارون مدنی،جامعہ غوثیہ رضویہ ڈھوک صابری سات بجے عتیق الرحمان،جامعہ مسجد اویس قرنی ڈیرہ چوہدری حیات چکیالہ سات بجے مولانا احسان الحق چکیالوی،جامعہ مسجدسود گنگال سات بجے جامعہ مسجد منگال سات بجے جامعہ مسجد نوشاہی کلرسیداں سوا سات بجے مفتی ذاھد یوسف،مدنی مسجد مرید چوک سوا سات بجے حافظ عمران،جامعہ مسجد صدیق اکبر طوطا سوا سات مفتی ذاھد قاددی،جامعہ غوثیہ معصومیہ کلرسیداں سوا سات بجے محمد اسلم سیالوی،جامعہ مسجد فاطمہ جناح کالونی کلرسیداں ساڑھے سات بجے قاری سلیم چشتی،جامعہ قادریہ فیضان کرم کلرسیداں ساڑھے سات بجے طارق قادری،جامعہ مسجد شیخاں کلرسیداں ساڑھے سات بجے علامہ سلیم محمود ربانی جامعہ مسجد عاشقان محمد کلرسیداں ساڑھے سات بجے جامعہ مسجد سیداں کلرسیداں آٹھ بجے علامہ عبدالصبور سیفی،

Show More

Related Articles

Back to top button