DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Roadside self-made cattle markets, highly valued animals being sold at skyrocketing prices

سڑک کنارے خودساختہ مویشی منڈیاں قائم ، انتہائی قیمتی جانور برائے فروخت ،آسمان کو چھوتی قیمتیں

بیول( راجہ طارق ایوب) نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم: :سڑک کنارے خودساختہ مویشی منڈیاں قائم ، انتہائی قیمتی جانور برائے فروخت ،آسمان کو چھوتی قیمتیں۔ مسافروں کی خریداری میں دلچسپی اور سیلفیاں۔ بیول سے گو جر خان روڈ اور کلر روڈ پر جا بجا عید کے جانور فروخت کرنے والوں نے سیل پوائنٹ بنا لئیے ہیں جہاں پر بیل، بکرے اور بچھڑے فروخت کے لیئے موجود ہوتے ہیں۔میرہ شمس، دریالہ سیگن،چنگا بنگیال، حبیب چوک، قاضیاں چوک،بھڈانہ جبکہ سوئیں چوک، چلو،اور دیگر سڑک کنارے آبادیوں کے مکینوں نے اپنے اپنے بیل فروخت کرنے کے لئیے باندھے ہو تے ہیں جہاں پر راہ گزرتے لوگ ان جانوروں کو دیکھتے ہیں اور خریداری کے لئیے رک جاتے ہیں جبکہ بعض ان کی تصویریں بنا کر اپنے عزیزوں کو بھی بھیجتے ہیں جو کہ تصویر دیکھ کر جانور کو پسند کرتے ہیں۔یہ سڑک کنارے قائم منڈیوں میں انتہائی خوبصورت جانور ہوتے ہیں اور ا ن کی اچھی خاصی تعداد ہوتی ہے جبکہ ان کی قینتیں آسمان کو چھوتی ہیں۔

Gujar Khan; Roadside self-made cattle markets, highly valued animals being sold at skyrocketing prices. The markets can be seen on Gujar Khan road and Kallar road.

Show More

Related Articles

Back to top button