Kallar Syedan; The field officer Punjab and other officers held hostage for an hour, as police came to their rescue
فیلڈ آفیسر پنجاب سمیت دیگر افسران کو ایک گھنٹہ تک یرغمال بنائے رکھا جس پر مقامی پولیس نے موقع پر آ کر باہر نکالا
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔محمد صدیق نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن میں بطور فیلڈ آفیسر پنجاب اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہوں۔23 جولائی بوقت گیارہ بجے دن،ہمراہ فیلڈ آفیسر احسان الحق اور ڈرائیور اخلاق احمد کلر سیداں میں قائم شاہ نور ہسپتال زین پلازہ نزد بنک الفلاح پر بوجہ انسپکشن کیلئے گئے جس کی 10 جولائی کو تمام سروسز پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے معطل کر دی تھیں اور پریکٹس کی بحالی کیلئے درخواست ڈاکٹر اریشا کنول کی طرف سے موصول ہوئی تھی۔جیسے ہی ہم ہسپتال میں داخل ہوئے تو وہاں پر پریکٹس کرتی خاتون سے اس کا پی ایم ڈی سی کارڈ طلب کیا تو وہ مجھے دھکے دیتی ہوئی باہر نکل گئی۔اس دوران میرے ساتھ موجود فیلڈ آفیسر احسان الحق نے 15 پر کال کر دی جس کے تھوڑی دیر بعد ثاقب نامی شخص جس کے ساتھ دو افراد بھی تھے ہسپتال میں داخل ہوگیا اور ان سب نے ہسپتال کا دروازہ بند کر کے میرے سمیت دیگر افسران کو ایک گھنٹہ تک یرغمال بنائے رکھا جس پر مقامی پولیس نے موقع پر آ کر ہمیں وہاں سے باہر نکالا اور ہسپتال کو سیل کرنے میں مدد دی۔
Kallar Syedan; The field officer Punjab M Sadique and other officers were held hostage for an hour at Qaim Shah Noor hospital by their raging staff, as police came to their rescue and released them.
کلرسیداں کے کھلاڑیوں نے پولیس کا والی بال کے جاری میچ پر چھاپہ اور دو نوجوانوں کی گرفتاری کی شدید مزمت
Kallar police deplored for raid on volleyball match and arrest of two players
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلرسیداں کے کھلاڑیوں نے ایس او پی اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے نام پر کلرسیداں پولیس کا والی بال کے جاری میچ پر چھاپہ اور دو نوجوانوں کی گرفتاری کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ فروری سے کورونا ایشو چل رہا ہے کلرسیداں کے بازاروں مسافر گاڑیوں ہوٹلوں چوراہوں سمیت کسی بھی جگہ پر ایس او پی پر عملدرآمد نہیں ہو رہا بازاروں میں سینکڑوں لوگ فیس ماسک کے بغیر دن رات گھومتے دکھائی دیتے ہیں پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی بھرپور رش کی تقریبات جاری ہیں وہاں کورونا کے نام پر قانون حرکت میں نہیں آتا مگر ساری خرابیاں کھیلوں کے میدانوں میں نظر آتی ہیں گزشتہ روز آل پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ پر پولیس نے چھاپہ مار کر تقریب ختم کر دی پھر گاؤں لٹوال میں والی بال میچ پر چھاپہ مار کر دو نوجوانوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا یہ صورتحال ہر شہری کے لیئے باعث تشویش ہے پولیس کا دہرا معیار ایک نہیں دو پاکستان کی علامت بن چکا ہے۔
مجھے تھپڑمارے جس کے بعد تمام نے اینٹیں اٹھا کر مجھے مارنا شروع کر دیں۔ محمد اقبال سکنہ میانہ موہڑہ
They slapped me after which everyone picked up bricks and started hitting me. Muhammad Iqbal lives in Miana Mohra
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ محمد اقبال سکنہ میانہ موہڑہ کلر سیداں نے پولیس کو بیان دیا کہ گزشتہ روز صبح پونے آٹھ بجے کے قریب میں اپنے گھر کے قریب اپنے بھائی لیاقت حسین جس نے مستری مزدور لگا کر تعمیر شروع کر رکھی تھی جو کہ منع کرنے کیلئے گیا کہ وہ راستہ بند نہ کرے۔میں جونہی موقع پر پہنچا تو فرزند،محمد ایاز،رفاقت علی،لیاقت نے گالم گلوچ شروع کر دی۔خضر نے مجھے تھپڑمارے جس کے بعد تمام نے اینٹیں اٹھا کر مجھے مارنا شروع کر دیں۔
نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی انتہائی لاپرواہی غفلت نے سواں کے مقام پر جی ٹی روڈ کو برساتی نالے میں تبدیل کردیا
The gross negligence of the National Highways Authority turned the GT Road at Sawan into a rain gutter.
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی انتہائی لاپرواہی غفلت نے سواں کے مقام پر جی ٹی روڈ کو برساتی نالے میں تبدیل کردیا ہفتہ کے روز مون سون کی بارش کے بعد بارش کا پانی سڑک پر کھڑا ہو گیا جس کی وجہ سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں کئی گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں اور لوگوں کے علاؤہ ایمبولینسز کو شدید مشکلات کاسامنا پڑا دوردور تک بارش کا پانی پہلے برساتی نالے پھرتالاب میں تبدیل ہو گیا اور ایسا راولپنڈی کے انٹری پوائنٹ اور اسلام آباد کی حدود سے صرف دو کلومیڑ دوری پر یہ سب منظر پیش آیا اور نیشنل ہائی ویزاتھارٹی محو تماشہ رہی۔
نئے پاکستان کے نام پر انہیں کیسے کیسے گمراہ کیاگیا۔ شیخ حسن سرائیکی
How everyone was misled in the name of new Pakistan. Sheikh Hassan Seraiki
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلر سیدان کے آرگنائزر شیخ حسن سرائیکی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جب آئے گا عمران بنے گا نیاپاکستان کا نعرہ چند برس قبل تک ملک کے طول وعرض میں مقبول تھا اس وقت آٹا اٹھائیس روپے کلو عام دستیاب تھا وہی آٹا آج ستر روپے کلو فروخت ہورہا ہے باون روپے کلو فروخت ہونے والی چینی آج نوے روپے پچہتر روپے لٹر ملنے والا پٹرول نئے پاکستان میں سو روپے،ایک سو بیس روپے ملنے والا گھی آج دوسو چالیس روپے دستیاب ہے پرانے پاکستان میں سونا اڑتالیس ہزار روپے تھا آج یہ ایک لاکھ سترہ ہزار روپے ہیادویات کے نرخوں میں ریکارڈ پانچ سو فیصد مہنگی ہوئی ہیں اس وقت ڈالر کا ریٹ 115تھا جو آج 168ہے اور لوگ محو حیرت ہیں کہ نئے پاکستان کے نام پر انہیں کیسے کیسے گمراہ کیاگیا۔