نمبردار لالہ چوہدری محمد تاج، چوہدری امتیاز اور اعجاز نسیم نے ایک نشست میں دوران ملاقات
لوٹن۔ یوکے (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) برطانیہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی راہنماء، سمروڑ کی معروف سیاسی و سماجی و ہر دلعزیز شخصیت جناب نمبردار لالہ چوہدری محمد تاج، چوہدری امتیاز اور اعجاز نسیم نے ایک نشست میں دوران ملاقات آزاد کشمیر کے آئندہ عام انتخابات پر تبادلہئ خیال کیا۔ انہوں نے حلقہ نمبر 3 کوٹلی سے ضلع کوٹلی آزاد کشمیر کے سابق ڈپٹی کمیشنر جناب چوہدری عبدالقیوم صاحب کے الیکشن میں کھڑا ہونے پر اطعمنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ حلقہ کے عوام کو درپیش محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔ انہیں حلقہ کے عوام کی اکثریت حاصل ہے۔ بحیثیت ڈپٹی کمیشنر ضلع کوٹلی، میرپور اور بھمبر انہوں نے علاقے کی عوام کے مسائل حل کیے۔ اور انہیں عوام میں رہ کر عوام کی خدمت کرنے کا تجربہ بھی ہے۔ جبکہ وہ اپنے حلقہ کے عوام سے بھی مکمل رابطے میں ہیں۔ برٹش کشمیری کمیونٹی کے ممبران نے امیدوار برائے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ نمبر 3 کوٹلی جناب چوہدری عبدالقیوم صاحب کی مکمل حمایت اور تعاون کا اظہار کرتے ہوئے آپس میں تفصیلی گفت و شنید کی۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ڈھانگری بہادرکے سیاسی وسماجی راہنما چودھری عثمان رمضان نے سانحہ روپیال میرج ہال پرگہرے رنج والم کااظہارکیاہے اس سانحہ میں میرج ہال کے مالک چودھر ی ندیم حسین روپیال چودھری رحیم حسین روپیال اور ذیشان کی شہادت پرسوگوارخاندانوں کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے شہداء کی مغفرت ان کے درجات کی بلندی اورسوگواران کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے اورکہاہے کہ روپیال میرج ہال چکسواری کاسانحہ چکسواری کابہت بڑاسانحہ ہے اورسوگوار خاندان کے لئے بہت بڑاصدمہ اوربہت بڑی آزمائش ہے اللہ تعالی سوگوار خاندان کواس عظیم صدمہ پرصبرجمیل عطاکرے اورشہدا ء کے درجات بلندکرے
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)پاکستا ن پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میونسپل کمیٹی چکسواری کے رابطہ سیکرٹری واجد حسین آف لدڑ پینڈا نے چوہدری ندیم روپیال تحصیل صدر پی پی پی میرپور،چوہدری رحیم روپیال کی سانحہ روپیال میرج ہال کے دوران وفات پر مرحوم چوہدری ندیم روپیال کی عوام علاقہ اور پارٹی خدمات پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی۔ مرحوم چوہدری ندیم روپیال ہر دلعزیز شخصیت،خوش اخلاق،ملنسار،باکرداراور مہمان نوازی میں اپنی مثال آپ خود تھے۔ ان کی وفات سے جہاں ان کے اہل و عیال خاندان سوگوار ہیں وہی پر تمام اہلیان چکسواری ایک عظیم شخصیت اور غریبوں کے ہمددر مسیحا سے بھی محروم ہو گئے ہیں۔ اللہ تبارک و تعالیٰ مرحومین چوہدری ندیم روپیال،چوہدری رحیم روپیال کے درجات بلند فرمائے اور ان کو جوار رحمت میں جگہ دے۔ سوگوار خاندان سمیت مرحوم چوہدری ندیم روپیال کے تمام دوست احباب اور چاہنے والوں کو بھی صبر و جمیل سے نوازے آ مین
چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ممتاز عالم دین مولانامفتی محمد وسیم رضاخطیب جامع شرقی چکسواری کی اپیل پرچکسواری اورگرد ونواح کی تمام جامع مساجدمیں سانحہ روپیال میرج ہال چکسواری کے شہداء چودھری ندیم حسین روپیال روپیال چودھری رحیم حسین روپیال شہیداورذیشان شہیدکے ایصال ثواب ان کے درجات کی بلندی اورمغفرت کے لئے فاتحہ خوانی کی اور خصوصی دعائیں کرائی گئیں علماکرام خطباء کرام نے شہداء کے خاندانو ں سے دلی اظہارتعزیت کیاسوگوار خاندانوں کے لئے صبرجمیل کی دعاکی آستانہ عالیہ فیض پورشریف کی جامع مسجدانوار حرم میں شہداء کے درجات کی بلندی اورایصال ثواب کے لئے عالمی مبلغ اسلام حضرت مولاناپیر محمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف جامع مسجدشرقیہ چکسواری میں مفتی مولانامحمدوسیم رضاجامع مسجدحنفیہ مین بازار چکسواری میں مولاناعاشق حسین جامع مسجدغوثیہ میلاد نگردھمیال میں مولانامحمداحمدرضا چشتی جامع مسجدبارواں میں مولانا آصف جمیل جامع مسجدپلاک میں مولانا محمدشبیر نقشبندی اور جامع مسجد پلاک لاری اڈہ مولاناعبدالخالق نقشبندی نے دعاکرائی