Kallar Syedan; Young man injured from a stray bullet at air firing at wedding in village Tota Deri
پڑوس میں جاری حنا کی تقریب میں فائرنگ سے کالج کا طالبعلم زخمی
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔پڑوس میں جاری حنا کی تقریب میں فائرنگ سے کالج کا طالبعلم زخمی ہوگیا محمد بلال سعید سکنہ طوطہ ڈھیری نے پولیس کو بتایا کہ وہ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کلر سیداں میں بی اے کا طالبعلم ہے۔گزشتہ روز ہمارے پڑوس میں احتشام کی شادی کے سلسلہ میں رسم حناکی تقریب جاری تھی اس دوران میں اپنے کزن فرقان،فیصان کے ہمراہ مہندی والے گھر گیا۔جہاں روشان،علی،ارشد محمودمسلح پسٹل ہوائی فائرنگ کر رہے تھے جبکہ دولہا احتشام اس کے کزن اور دوست ہوائیاں، انار اور گولے وغیرہ چلا رہے تھے اور ساتھ آتش بازی بھی ہو رہی تھی۔تقریبا سوا بارہ بجے کے قریب،میں اور میرا کزن فرقان اور فیضان واپس اپنے گھر کے باہر کنویں کے پاس آ کر بیٹھے تو اسی دوران ایک گولی میرے بائیں پاؤں پر لگی جس سے میں زخمی ہو گیااور مجھے میرے بھائی ثاقب سعید نے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کلر سیداں پہنچایا۔
Kallar Syedan; Mohammad Bilal Saeed injured from a stray bullet at air firing at wedding in village Tota Deri and has been admitted to hospital.
کلر سیداں پولیس کاوالی بال ٹورنامنٹ پر چھاپہ،دو کھلاڑیوں کو گرفتار کر کے والی بال نیٹ قبضہ میں لے لیا
Kallar Syedan Police raids volleyball tournament in Latwal Syedan, arrests two players and seizes volleyball nets
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ کلر سیداں پولیس کاوالی بال ٹورنامنٹ پر چھاپہ،دو کھلاڑیوں کو گرفتار کر کے والی بال نیٹ قبضہ میں لے لیا۔پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ لٹوال سیداں کے قریب والی بال کا ٹورنامنٹ ہو رہا ہے جس میں کافی تعداد میں لوگ جمع ہیں جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور ٹورنامنٹ کھیلنے میں مصروف کھلاڑیوں اور شرکاء نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر راہ فرار اختیار کر نی شروع کر دی جس پر پولیس نے عبدالغفار سکنہ چکڑالی بدہال اورشباب عنصر سکنہ لٹوال کو موقع پر قابو کر کے نیٹ والی بال قبضہ میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق موجودہ حالات و اقعات کے پیش نظر،کرونا وائرس جیسی وباء کی وجہ سے اجتماع پر پابندی ہے اور دفعہ 144ت پ نافذالعمل ہے۔
آر پی او راولپنڈی سے اس صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ
Demand for immediate notice of this situation over land dispute in Chauk Pindori from RPO Rawalpindi
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔محمد نوید نے شکایت کی ہے کہ اس نے چوکپنڈوری میں زمین خریدی جس پر کچھ لوگوں نے مسلح ہو کر قبضہ کرنے کی کوشش کی 15پر کال کی تو پولیس نے ملزمان سے اسلحہ موقع پر ہی برآمد کرلیا جس کے بعد چوکی چوکپنڈوری کے انچارج صفدر نے ہماری درخواست کی موجودگی میں ہمارے ہی خلاف مقدمہ درج کرلیا انہوں نے آر پی او راولپنڈی سے اس صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ضلع راولپنڈی کی تنظیم سازی میں بھی احتیاط برتی جائے
Care should also be taken in the PML-N organization of Rawalpindi district
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔مسلم لیگ ن کے کارکن چوہدری حارث نے اپنے ایک بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت ضلعی تنظیم سازی کرتے وقت متحرک کارکنوں کو یاد رکھے کسی بھی سیاسی پارٹی کے کارکن اُس پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں دن رات پارٹی کے لیے سوشل میڈیا پر ورک کرنے والے نوجوانوں کو اُن کے اپنے حق سے محروم نہ رکھا جائے ضلع راولپنڈی کی تنظیم سازی میں بھی احتیاط برتی جائے بغیر کسی لالچ کے پارٹی کے لیے کام کرنے والوں کو سامنے لایا جائے میاں نواز شریف کے بیانیے کومدنظر رکھ کر فیصلے کیے جائیں ورنہ من مانے فیصلوں کے خلاف بھرپور آواز بلند کہ جائے گی۔
چوہدری محمد اکرم انتقال کر گئے
Ch M Akram passed away
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔سابق چیئرمین یوسی کلرسیداں چوہدری محمد اشرف کے بھائی چوہدری محمد اکرم انتقال کر گئے نمازجنازہ میں محمد اعجاز بٹ،شیخ حسن ریاض،زین العابدین،راجہ ظفر محمود،عاطف اعجاز،ٹھیکیدار لطیف بھٹی،چوہدری اسد الرحمان،شیخ خورشید احمد،الحاج اسلم بانی،چوہدری توقیر اسلم،مسعود بھٹی،صوبیدار غلام ربانی،چوہدری ابرار حسین اور دیگر نے شرکت کی۔