DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Saqib Latif, 18, stabbed to death near Kahuta police station

کہوٹہ شہر میں قتل لرزا خیز واردات18سالہ نوجوان چھریوں کے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا

کہوٹہ شہر میں قتل لرزا خیز واردات18سالہ نوجوان چھریوں کے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا۔ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ کی کاروائی چھ ملزمان گرفتار۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تھانہ کہوٹہ کے سامنے نجی ہسپتال کے قریب 18سالہ نوجوان ثاقب لطیف ولد لطیف ساکن بٹالہ کو بڑھی بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔قتل کی خبر سنتے ہی عوام علاقہ میں خوف و حراس کی فضا پھیل گئی۔پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقع سے آلہ قتل برآمد کر کے کاروائی شروع کر دی ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ مرز ا ا ٓصف کی کاروائی سے چھ ملزمان گرفتار کر لیے۔ثاقب لطیف کے بڑے بھائی عاقب لطیف نے تھانہ کہوٹہ کو بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا ہم کہوٹہ کنگ بیکری کے قریب عرصہ پانچ ماہ سے کرایہ پر رہتے ہیں گزشتہ رات سائل کے گھر کی گھنٹی بجی میرا چھوٹا بھائی ثاقب باہر گیا کافی دیر تک واپس نہ آیا تو میں ہمراہ چھوٹا بھائی دیکھنے گے آگے دیکھا تو نقیب، سیف، غلام عباس،، شمس القمر،، شمس الحق،،جہانزیب ہمراہ چار نا معلوم افراد کھڑے میرے بھائی سے تلخ کلامی کر رہے تھے۔جبکہ انھوں نے میرے بھائی کو چھریوں کے وار سے قتل کر دیا۔تھانہ پولیس کہوٹہ نے مقدمہ درج کر کے چھ ملزمان گرفتار کر لیے قتل ہونے والے نوجوان کی نمازے جنازہ میں ہزاروں افراد نے شر کت کی۔

Kahuta; Saqib Latif, 18, of village batala has been stabbed to death near Kahuta police station, six people have been arrested.

ممبران پریس کلب کہوٹہ افتخار غوری کے چچا اور افضال شمسی کے ماموں جان نصیر الدین غوری وفات پا گئے

Naseer Uddin Ghauri passed away

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ممبران پریس کلب کہوٹہ افتخار غوری کے چچا اور افضال شمسی کے ماموں جان نصیر الدین غوری وفات پا گئے ان کی نمازے جنازہ مہاجرین قبرستان کہوٹہ میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کرنل محمد شبیر اعوان، سپریم کورٹ آف پاکستان کے سنیئر وکیل راجہ ایم ستار اللہ ایڈوکیٹ،صدر اہلیسنت جماعت تحصیل کہوٹہ مولانا ادریس ہاشمی، مولانا قاری عثمان عثمانی، مولانا عبدالمجید نقشبندی، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری اصغرکیانی، آڈٹ آفیسر حاجی عبدالرشید، لیگل ایڈوائزر خاور ریا ض قادری، راجہ شاہد اجمل، عدیل افضل،سابق کونسلر عبدالمجید کیانی،اظہر محمود غوری،ظفر اقبال بھٹی،عبد الغفار عباسی، ایڈیشنل جنر ل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں اہل اعلاقہ نے شرکت کی۔

Poor members of public suffering at the hands of current administration

موجودہ حکمرانوں نے غریبوں کے منہ سے نوالہ بھی چھین لیا

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء عبدا لمجید مغل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے غریبوں کے منہ سے نوالہ بھی چھین لیا گندم کے سیزن میں آٹے کی تھیلا 1100 سو جب کے 25 کلو کا تھیلا 1400سو سے بھی تجاوز کر گیا جبکہ چینی سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود سستی ہونے کے بجائے آئے روز مہنگی ہو گئی ہے میدہ بھی مہنگا ہو گیا ہے جس کہ وجہ سے روٹی دس نان بارہ سے تیرہ اور پراٹھا بیس سے پچیس روپے ہو گیا ہے غریب عوام شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے انہوں نے کہا کہ اسی طرح اشیائے خوردونوش مرچ، گھی دالیں اور دیگر چیزیں بھی کئی گنا مہنگی ہوگئی ہیں انہوں نے کہاکہ سبزی فروٹ دودھ دہی کی مشروبات نہ صرف مہنگی بلکہ پوڈراورکیمیکل ملے مضر صحت فروخت ہو رہے ہیں ریٹ لسٹ نہ آویزاں اور نہ اس پر عمل درآمد ہو رہا ہے انہوں نے کمشنر راولپنڈی ڈی ڈی او ہیلتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ کہوٹہ کے عوام کو ایسے لوگوں سے بچایا جائے اور بڑے بڑے مگرمچھوں کو پکڑا جائے جو دو نمبر فروخت کرتے ہیں۔

تعزیت

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق چیئرمین مرزا محمد مسعود کی والدہ محترمہ کی وفات پرسابق چیئرمین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبراور قاضی عبدالقیوم کا اظہار تعزیت۔ یونین کونسل دوبیرن خورد کے سابق چیئرمین معروف سیاسی وسماجی شخصیت مرزا محمد مسعود کی والدہ محترمہ چند دن قبل وفات پا گیں تھیں گذشتہ روز سابق چیئرمین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبراور سابق ممبر ایم سی کہوٹہ قاضی عبدالقیوم نے سابق چیئرمین مرزا محمد مسعود کی رہائش گاہ بٹالہ شریف جا کر ان سے دلی تعزیت کی اور مر حومہ مائی صاحبہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ سردار محمد اسلم کی وفات پرفاتحہ خوانی۔گذشتہ روز ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی،چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضی، صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان، راجہ الطاف حسین، چیئرمین بیت المال راجہ اظہر،صوبیدار نصیر احمد، سردار مظہر اقبال، سردار ایم رضا اور دیگر نے سابق چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ سردار محمد اسلم کی وفات پران کی رہائش گاہ بھنتی یوسی بیور جا کر فاتحہ خوانی کی لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button