Kallar Syedan; JUI holds reception for PPP and PMl-N officials in Chakiyala
تحصیل کلرسیداں اور گوجرخان کی مسلم لیگی اور پیپلزپارٹی کی قیادت کے اعزازمیں جے یوآئی کلرسیداں کے امیر مولانااحسان اللہ چکیالوی نے جامعہ علوم اسلامیہ ڈیرہ چوہدری حیات علی چکیالہ کلرسیداں میں عشائیہ دیا
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔اکتوبر میں جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام آزادی مارچ کاگوجرخان روات میں تاریخی استقبال کرنے پر تحصیل کلرسیداں اور گوجرخان کی مسلم لیگی اور پیپلزپارٹی کی قیادت کے اعزازمیں جے یوآئی کلرسیداں کے امیر مولانااحسان اللہ چکیالوی نے جامعہ علوم اسلامیہ ڈیرہ چوہدری حیات علی چکیالہ کلرسیداں میں عشائیہ دیاجسکے مہمان خصوصی جے یوآئی کے مرکزی راہنماء سنیٹر حافظ حمدللہ تھے تقریب میں مسلم لیگ ن کے سابق,ارکان اسمبلی راجہ جاوید اخلاص، راجہ قمرالاسلام،چوہدری افتخار احمد وارثی،جے یوآئی اسلام آبادکے راہنماء قاری سہیل عباسی،مولانانذیر فاروقی،مولاناجمشید عباسی،وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولاناقاضی عبدالرشید،مولاناظہور احمدعلوی،سابق چیئرمین بلدیہ کلرسیداں شیخ عبدالقدوس،سابق بلدیہ گوجرخان حاجی شائد صراف،شیخ حسن ریاض،حاجہ اخلاق حسین،محمد زبیرکیانی، راجہ ندیم،راجہ ضیاء احمد بشیر،مسعودبھٹی،مفتی قاسم چلاسی،مفتی عبداللہ شاہ،قاری یوسف رشیدی،چوہدری زین العابدین،محمد ظریف،کیپٹن ملک رمضان،چوہدری محمدرفیق،چوہدری عبدالغفور،عبدالرحمان ملک ودیگر راہنماؤں نے شرکت کی تقریب سے جے یوآئی راہنماء سنیٹر حافظ حمداللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی مارچ نے ملکی سیاست کارخ بدل دیاخطہ پوٹھوہار میں عظیم الشان استقبال اور مہمان نوازی کرنے پر مسلم لیگ ن اور پی پی پی قیادت کے شکرگزار ہیں پاکستانی قوم کوآزادی مارچ سے سیاسی شعور ملا آج سویلین بالادستی کی جنگ ہرسیاسی کارکن کی آواز بن چکی ہے موجودہ نااہل حکومت نے قوم کوبے روزگاری مہنگائی اور کرپشن کے بحرانوں سے دوچارکردیا عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے خودکشیوں پر مجبور ہیں،وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولاناقاضی عبدالرشید نے کہاکہ دینی مدارس پاکستان کے نظریاتی تشخص کے ضامن ہیں آج اس بنیادکوکھوکھلا کیاجارہاہے اس موقع پر تقریب کے میزبان جے یوآئی کلرسیدان کے راہنماء مولانااحسان اللہ چکیالوی نے معزز مہمانوں کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ بلاشبہ آزادی مارچ کاجواستقبال اکتوبرمیں کیاگیا ان 73سالوں خطہ پوٹھوہار کی تاریخ میں اس کی مثال ملنامشکل ہے ہم مسلم لیگ ن اور پی پی قیادت کے مشکورہیں جنھوں آزادی مارچ میں جوق درجوق شرکت بھی کی اور ملک کے طول وعرض سے آئے جے یوآئی کارکنان کی مہمان نوازی کرتے ہوئے تاریخی استقبال بھی کیا۔
Kallar Syedan; JUI held a reception for PPP and PMl-N officials in Chakiyala, The function was organised by Ehsan ullah Chakiyalvi and guest of honour was Mollana Qazi Abdul Rashid, the event was organised for successful Azadi march in last October.
تھانہ کلر سیداں کی حدود میں چوری کی واردات
Burglary committed at Qasim Abbad and at the residence of Iftikhar in Morra Phadiyal
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔تھانہ کلر سیداں کی حدود میں بدھ کی صبح 9 بجے کے قریب چوری کی واردات میں نامعلوم چور گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی چرا کر لے گئے جبکہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب محلہ قاسم آباد میں ایک دکان سے چار ہزار روپے کی رقم چوری کرنے کے بعد دوسری دکان کے کنڈے کاٹ کر موبائل فون چوری کیا جا رہا تھا کہ چوکیدار نے ملزم کو رنگے ہاتھوں قابو کر لیا اور دھنائی کرنے کے بعد اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔کلر سیداں کے نواحی علاقہ موہڑہ پھڈیال میں افتخار نامی شخص کے گھر میں چوری کی واردات میں نامعلوم چور گھر کے تالے توڑ کر اندر داخل ہوئے اور پانچ تولے سونا اور 60 ہزار روپے کی رقم چرا لی۔افتخار اور اس کی بیوی دوسرے گھر گئے ہوئے تھے جب واپس آئے تو گھر کے تالے ٹوٹے ہوئے اور سامان بکھرا پڑا تھا جبکہ محلہ قاسم آباد میں مدنی نان شاپ کے کنڈے کاٹ کر چار ہزار روپے کی رقم نکال لی گئی جس کے بعد ندیم شہزاد کی ایزی لوڈ کی شاپ کے کنڈے کاٹ کر ملزم دکان کی تلاشی لے رہا تھا کہ موسی خان نامی چوکیدار نے اسے قابو کر لیا اور درگت بنانے کی بعد اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔چور کا نام عمران شوکت معلوم ہوا ہے اور وہ دوبیرن کلاں کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
یونین کونسل بشندوٹ میں پی ٹی آئی کو دھچکا،آراضی خاص سے نوجوانوں کی کثیر تعداد نے تحریک انصاف کو چھوڑ کر تحریک لبیک میں شامل
PTI Youth in Arazi Khas, UC Bishondot ditch PTI and join Tehreek e Labaik
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔یونین کونسل بشندوٹ میں پی ٹی آئی کو دھچکا،آراضی خاص سے نوجوانوں کی کثیر تعداد نے تحریک انصاف کو چھوڑ کر تحریک لبیک میں شامل ہو کر اسلام کی سربلندی اور سرفرازی کیلئے اپنی زندگیاں وقف کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر موضع آراضی خاص میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلعی امیر حاجی محمد رمضان چشتی، ناظم اعلی پی پی 10 صاحبزادہ محمد حمزہ مدنی، امیر پی پی 9 راجہ اشتیاق رضوی، ناظم اعلی پی پی 9 راجہ فیصل یعقوب گولڑوی، نائب امیر پی پی 10تصور خالد و دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر تحریک انصاف کے مقامی متحرک ارکان احتشام عمر اور یاسر بلال، عاصم رضوی، حافظ سجاد،حافظ اکرام و دیگرنے تحریک انصاف کو خیر آباد کہہ کر تحریک لبیک میں شمولیت اختیار کر لی۔تحریک لبیک میں شامل ہونے والے کارکناں کو تحائف بھی پیش کئے گئے۔
تحریک منہاج القرآن کلرسیداں کی تنظیم نو برائے سال 2020/21کی گئی اتفاق رائے سے صدر حافظ آصف محمود مقرر کیا گیا
Reorganization of Minhaj-ul-Quran International for the year 2020/21 by consensus, Hafiz Asif Mahmood appointed President
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔تحریک منہاج القرآن کلرسیداں کی تنظیم نو برائے سال 2020/21کی گئی اتفاق رائے سے صدر حافظ آصف محمود ‘ نائب صدر اکرام قادری ‘ ناظم سید قاسم حسین شاہ ‘ نائب صدر صاحبزادہ ظہیر الدین احمد ‘ ناظم تربیت علامہ محمد عظیم بھٹی ‘ ناظم مالیات مناظر حسین ملک ‘ ناظم نشرواشاعت عبدالجبار چوہدری ‘ناظم ممبرشپ طاہر محمود قادری ‘ اور ناظم سوشل میڈیا قاسم الرحمن کو مقرر کیا گیا۔