DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Ghulam Rabbani Qureshi nominated to be general secretary of Rehmani organisation all Pakistan

غلام ربانی قریشی ویلفئیر ٹرسٹ کے چیئر مین آصف ربانی قریشی مرکزی تنظیم رحمانی برادری آل پاکستان کے سیکرٹر ی جنرل نامزد۔عوام علاقہ سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے مبارکباد

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
غلام ربانی قریشی ویلفئیر ٹرسٹ کے چیئر مین آصف ربانی قریشی مرکزی تنظیم رحمانی برادری آل پاکستان کے سیکرٹر ی جنرل نامزد۔عوام علاقہ سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے مبارکباد۔ تفصیل کے مطابق چیئر مین غلام ربانی قریشی ویلفئیر ٹرسٹآصف ربانی قریشی کو مرکزی تنظیم رحمانی برادری پاکستان کی جانب سے آل پاکستان کا سیکرٹری جنرل نامزد کیا اس حوالے سے غلام ربانی قریشی ویلفئیر ٹرسٹ کے زیر اہتمام تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گے تقریب میں مرکزی تنظیم رحمانی برادری پاکستان کے عہدیداران جن میں سرپرست اعلیٰ جمیل اختر قریشی، قطب الدین رحمانی،طاہر محمود رحمانی،الطاف بھولا رحمانی،،حاجی سیلمان رحمانی، صدر سیٹھ غلام رسول،سیکرٹری جنرل آصف ربانی قریشی،نائب صدر راولپنڈی حافظ صغیر احمد سردار گلبھار رحمانی نائب صدر لاہور، انتظار عدیل تاج رحمانی نائب صدر فیصل آباد، ملک مظہر عباس نائب صدر لالیاں چنیوٹ اور ممبران نے پاکستان بھر سے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ خصوصی شرکت حضرت علامہ مولانا ناصر مدنی نے کی۔تقریب حلف برادری سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مرکزی تنظیم رحمانی برادری پاکستان نے ملک بھر میں صحت اور تعلیم کے حوالے سے جو اقدامات کیے کسی سے ڈھکے چھپے نہیں جبکہ یتیم بچوں بچیوں کی پرورش کاذمہ لیتے ہوئے اس پر بھی احسن اندازمیں اقدامات کیے جا رہے ہیں تنظیم کا مرکز ملک و قوم کی فلاح و بہبود ہے ہمارے بزرگوں نے جو قربانیاں ملک و قوم کے لیے دیں اس جذبے کو لے کر مزید وسیع پیمانوں میں ملک و قوم کی خدمت کریں گے۔ مقررین نے مزید کہا کہ چیئر مین غلام ربانی قریشی ویلفئیر ٹرسٹ آصف ربانی قریشی کی جانب سے ڈلائسز سنٹر کا قیام احسن اقدام اور انکے والد کا مشن جس کو وہ لے کر چل رہے ہیں اس ٹرسٹ کے زیر نگرانی چلنے والے غلام ربانی قریشی ڈلائسز سنٹر اور الفتح وکیشنل ٹرینگ سنٹر برائے خواتین سے نہ صرف کہوٹہ بلکہ ضلع بھر اور کشمیر کے عوام مستفید ہو رہے ہیں اس ٹرسٹ کے زیر نگرانی صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بہترین اقدامات کر رہا ہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر اپانچ سو سے زاہد افاد کو کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے جو کہ کانسانیت کی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انشااللہ پاکستان کے ہر شہر میں ایسے ڈلائسز سنٹر کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔ اس موقع پر چیئر مین غلام ربانی قریشی ویلفئیر ٹرسٹ آصف ربانی قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مرکزی تنظیم رحمانی برادری پاکستان نے ہمیشہ ملک و قوم کے مفاد میں صحت اور تعلیم کے حوالے سے انقلابی اقدامات کیے ہیں۔انھوں نے مرکزی تنظیم رحمانی برادری پاکستان کی جانب سے انکو سیکرٹری جنرل نامزد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے اس پر پورااُترونگاانھوں نے کہا اگر چھ مہینہ میں میں نے اپنے عہدے سے بڑھ کر ملک و قوم اور مرکزی تنظیم رحمانی برادری پاکستان کے مشن کو بھرپور انداز میں نہ چلایا تو اپنے عہدے سے دستبردار ہو جاؤنگا۔ اپنے والد محترم کے مشن کو جاری و ساری رکھوں گا میرا مقصد غریب اور نادار افراد کا سہارا بننا ہے آخر میں انھوں نے تمام مہمانوں اور جن افرد نے غلام ربانی قریشی ویلفئیر ٹرسٹ میں اپنا کردار ادا کیا ان تمام کا شکریہ ادا کیا جبکہ اس موقع پر مرحومین غلام ربانی قریشی ایڈووکیٹ و دیگر افراد کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی اور غلام ربانی قریشی ایڈووکیٹ مرحوم کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

Kahuta; A Function was held in Kahuta where Ghulam Rabbani Qureshi was nominated to be general secretary of Rehmani organisation all Pakistan.

اسد محمود ستی کی والدہ محتر مہ کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں ہوتھلہ ڈھوک کوٹلی میں ادا کیا گیا

Mother of Asad Mahmood Satti passed away in Dhok Kotli, Hothla

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی، خالد ستی ایس ڈی او ہائی وے اورعاطف محمود انجینئر ہائی وے کی والد ہ محترمہ وفا ت پا گیں نمازے جنازہ میں ہزاروں افراد کی شر کت۔اسد محمود ستی کی والدہ محتر مہ کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں ہوتھلہ ڈھوک کوٹلی میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں سابق ممبر قومی اسمبلی غلام مرتضیٰ ستی،سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ،سابق چیئرمین یوسی نڑھ بلال یامین ستی امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدررفاقت جنجوعہ، یوتھ ونگ کے دیگر عہدیداران عاصی جنجوعہ،حامد لطیف ستی، وقار جنجوعہ،سابق چیئرمین یوسی پنجاڑ ماسٹر محمد ظہور عباسی، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء راجہ عقیل اختر ستی ایڈوکیٹ،سابق چیئرمین یوسی دکھالی راجہ شوکت حسین،سابق چیئرمین یوسی دوبیرن خورد راجہ ظفر بگہاروی، محکمہ آئی وئے کے ایس ای، ایکسین آئی وئے،کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی ملک منیر اعوان،ن لیگی کارکن راشد مبارک عباسی،جابر کیانی آف کلیال،ذوالفقار علی ستی امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، ٹھکیدار قمر عباسی،صوبیدار رشید،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت ہزاروں افراد نے شر کت کی۔

تعزیت

ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق چیئرمین مرزا محمد مسعود کی والدہ محترمہ کی وفات پرایم پی اے راجہ صغیر احمد کا اظہار تعزیت۔ یونین کونسل دوبیرن خورد کے سابق چیئرمین معروف سیاسی وسماجی شخصیت مرزا محمد مسعود کی والدہ محترمہ چند دن قبل وفات پا گیں تھیں گذشتہ روز ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد نے سابق چیئرمین مرزا محمد مسعود کی رہائش گاہ بٹالہ شریف جا کر ان سے دلی تعزیت کی اور مر حومہ مائی صاحبہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صدرپی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان،راجہ الطاف حسین اور راجہ ظفر سابق چیف جسٹس سردار اسلم کی وفات پر اظہار تعزیت۔ کہوٹہ کی معروف شخصیت سابق چیف جسٹس اسلام آباد سردار محمد اسلم مرحوم کی وفات پر ان کے گھر جا کر ان کے لواحقین سے دلی تعزیت کی مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی بعد میں سردار اسلم کی قبر پر جاکر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button