DailyNewsKahuta

Kahuta; Livestock market of Doberan Kalan should be maintained., Raja Nadeem Ahmed.

دوبیرن کلاں کی منڈی مویشاں برقرار رکھی جائے۔, راجہ ندیم احمد۔

https://www.facebook.com/KabirAhmedJanjua/videos/2452285298394760

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق چیرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں سے اپیل کی ہے کہ دوبیرن کلاں کی منڈی مویشاں برقرار رکھی جائے۔ منڈی ختم کرنا دوبیرن کلاں اور گرد و نواح کے لوگوں سے زریعہِ معاش چھیننے کے مترادف ہے۔گرد و نواح کے کہیں علاقے جن کا مرکز دوبیرن کلاں ہے وہ سارا سال مال مویشی پال کر اس موقع یعنی بقرہ عید کا انتظار کرتے ہیں تا کہ وہ اپنی محنت کا پھل وصول کر سکیں اور اپنے گھروں کا چولہا جلا سکیں ان کا ذریعہ معاش چھیننا انتہاظلم اور زیادتی ہے۔میری اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں سے گزارش ہے کہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں اور دوبیرن کلاں کی اس قدیم منڈی مویشیاں کو بحال کیا جا تا کہ وبا اور تنگدستی کے اس مشکل وقت میں لوگ مزید لوگ اپنے ذریعہ معاش سے محروم نہ ہوں۔

سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سردار محمد اسلم مرحوم کی رسم قل دارلعلوم قادریہ جیلانیہ جیوڑہ میں ادا کی گئی

Former Chief Justice Islamabad High Court Sardar Muhammad Aslam’s Dua e Qul performed at Darul Uloom Qadri Jilaniya Jiora

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سردار محمد اسلم مرحوم کی رسم قل دارلعلوم قادریہ جیلانیہ جیوڑہ میں ادا کی گئی۔تقریب سے ممتاز عالم دین مولانا آصف قادری، مولانا ادریس ہاشمی، مولانا افضل رضوی، مولانا عبد المجید نقشبندی نے خطاب کیا جبکہ پیر سیدخالدحسین شاہ نے دعا کرائی۔جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سردار طاہر صابر نے سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سردار محمد اسلم مرحوم کی زندگی پر روشنی ڈالی اور شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب،سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی حاٖظ عثمان عباسی،پٹواری راجہ محمد فیصل آف ہنیسر، سپریم کورٹ کے وکیل راجہ ایم ستار اللہ ایڈوکیٹ،سابق چیئرمین یوسی بیور راجہ محمد فیاض، وائس چیئرمین سردار طاہر محمود،مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ، ملک کرامت حسین ایڈوکیٹ،راجہ سخاوت حسین ایڈوکیٹ، ڈاکٹر محمد عارف قریشی، سابق وزیر،علمائے کرام، ججز،وکلاء،سیاسی و سماجی شخصیات سمیت اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر پیر سیدخالدحسین شاہ نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا فرمائی۔

وزیر اعظم عمران خان کا دورہ کہوٹہ ناکام ترین دورہ رہا۔ڈاکٹر محمد عارف قریشی

Prime Minister Imran Khan’s visit to Kahuta was the most failed visit. Dr Muhammad Arif Qureshi

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سٹی صدر مسلم لیگ ن کہوٹہ ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ کہوٹہ ناکام ترین دورہ رہا۔ قومی اور علاقائی مسائل کے حل کے بجائے اپنی ہی پارٹی کے اندر مسائل کو جنم دیا گیا۔PTIورکرز اور کارکنان کی ناراضگی حلقے میں تحریک انصاف کی تاریکی کا سبب بن گئی۔۔ ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے مزید کہا کہPTIکے دوستوں کو ہمیشہ شکوہ رہا کہ سابقہ وزرائے اعظم نے کہوٹہ کے دورے کیے مگر کچھ نہ دیا لیکن عمران خان کے دورے نے انکے ورکرز کارکنان کے زخموں پر نمک چھڑکا۔ یہاں تک کے وزیر اعظم نے منتحب نمائندوں کا نام تک لینا گوارہ نہ سمجھا۔ انھوں نے مزید کہا کہ بہتر ہوتا اگر وزیر اعظم شجرکاری مہم کے افتتاح کے ساتھ کہوٹہ کے خوبصورت علاقے نڑڑ اور پنجاڑ جو مری سے کم نہ ہیں کو سیاحتی مقامات کا درجہ دیتے اور ان علاقوں کے لیے سڑک کا افتتاح بھی کر جاتے جس سے علاقے کی تقدیر بدل جاتی۔ ایک پودا ملکی خزانے سے ملین کے اخراجات سے لگا۔اگر ایک پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح ہی کرنا تھا تو بجائے کہوٹہ آکر عوام کو رسوا کرنے کے وزیر اعظم ہاوس یا پارلیمنٹ میں لگا دیتے۔ جس سے نہ کہوٹہ کے غیور عوام کو مایوسی ہوتی اور نہ ملکی خزانے کا بے دردی سے اخراج۔ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے مزید کہا کہ منتحب نمائندوں کے لیے اس دورے کا دفاع کرنے انتہائی مشکل ہے۔۔ عوامی نمائندوں کی ناقص حکمت عملی نے کہوٹہ کو پسماندہ ترین کر دیا ہے۔ آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہے انشااللہ مسلم لیگ ن ہی ملک میں خوشحالی اور تعمیر و ترقی کا بول بالا کریگی۔

تعزیت

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق چیئرمین مرزا محمد مسعود کی والدہ محترمہ کی وفات پر پی ٹی آئی کہوٹہ کے صدر راجہ وحید احمد کا اظہار تعزیت۔ یونین کونسل دوبیرن خورد کے سابق چیئرمین معروف سیاسی وسماجی شخصیت مرزا محمد مسعود کی والدہ محترمہ چند دن قبل وفات پا گیں تھیں گذشتہ روز معروف سیاسی وسماجی شخصیت پی ٹی آئی کہوٹہ کے صدر راجہ وحید احمدنے سابق چیئرمین مرزا محمد مسعود کی رہائش گاہ بٹالہ شریف جا کر ان سے دلی تعزیت کی اور مر حومہ مائی صاحبہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button