Chakswari, AJK; Tribute to SSP Mirpur District Raja Irfan Saleem for his outstanding performance in Mirpur District
ایس ایس پی ضلع میرپور راجہ عرفان سلیم کو ضلع میرپورکے عوام کے جان ومال کے تحفظ قانون کی بالادستی مظلوم کی داد رسی کے لئے شاندار کارکردگی پرخراج تحسین
چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈااٹ کوم)تنگ دیو یونین کونسل فیض پورشریف کے معروف سیاسی وسماجی راہنماچودھر ی اعظم المعروف لالہ مندری نے ایس ایس پی ضلع میرپور راجہ عرفان سلیم کو ضلع میرپورکے عوام کے جان ومال کے تحفظ قانون کی بالادستی مظلوم کی داد رسی جرائم پیشہ سماج دشمن عناصر کی سرکوبی اور جرائم کی بیخ کنی کے لئے شاندار کارکردگی پرخراج تحسین پیش کیاہے اورکہاکہ محکمہ پولیس آزادکشمیر کے افسران کی کارکردگی قابل ستائش ہے بالخصوص ایس ایس پی ضلع میرپور راجہ عرفان سلیم فرض شناس باصلاحیت بااصول دیانتدار پولیس آفیسر ہیں ضلع میرپور کے عوام ان کی کارکردگی پرزبردست اطمینان کااظہارکرتے ہیں اورخراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ جعلی بیع نامے جاری کرنے والے ملزم باؤ اکرام اوراس کے ساتھیوں ضیغم اورکامران چوہان کی گرفتاری شاندار کارنامہ ہے ملزمان بیرون ملک فرار ہونے کوشش کررہے تھے ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم کی سربراہی میں ڈی ایس پی سٹی چودھری عنصر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی سردار سہیل یوسف ایڈیشنل ایس ایچ اوتھانہ سٹی راجہ جاویدالرحمن ان کی خصوصی ٹیم کی کامیاب اوربروقت کارروائی کے نتیجے میں ملزمان کی گرفتاری کامشکل ٹاسک انجام پایاایس ایس پی ضلع میرپور کی پوری ٹیم کومبارک باداورخراج تحسین پیش کرتاہوں اوران کی قابل فخر کارکردگی پرفخر محسوس کرتاہوں انہوں نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کیاہے۔ انہوں نے سکیورٹی ایجنسز کی خصوصی معاونت پران بھی شکریہ اداکیا
Chakswari, AJK; Ch Azam has paid Tribute to SSP Mirpur District Raja Irfan Saleem for his outstanding performance in protecting the lives and property of the people of Mirpur District ۔
چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈااٹ کوم)پی ٹی آئی کشمیر کے مرکز ی راہنمامنشی چودھری عبدالرشیدآف بوعہ نے سابق چیئرمین چودھری فضل حسین روپیال کے فرزندشہیدچودھری ندیم حسین روپیال اورپوتے شہیدچودھر ی رحیم حسین روپیال کی سانحہ روپیال میرج ہال میں شہادت پرگہرے رنج والم کااظہارکیاہے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحومین کے درجات کی بلندی اورمغفرت کے لئے دعائے مغفرت اورسوگواران کے لئے صبرجمیل کی دعاہے اوراپنے رنج والم کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ روپیال میرج ہال کے سانحہ میں میرج ہال کے مالک چودھری ندیم حسین روپیا ل اوران کے فرزندچودھری رحیم حسین روپیال کی شہادت ہمارے لئے بہت بڑاصدمہ ہے روپیال میرج ہال کازمین بوس ہونے اوراس کے ملبے تلے دب کرشہیدہونے والے باپ بیٹے کی شہادت کاسانحہ بہت ہی المناک افسوس ناک واقعہ ہے جوناقابل تلافی اورناقابل فراموش ہے یہ سانحہ چودھری فضل حسین روپیا ل کے خاندان کے لئے بہت بڑ ی آزمائش ہے اللہ تعالی اس آزمائش اورعظیم صدمہ پرسوگوار خاندان کوصبرجمیل عطاکرے یہ آزمائش شہداء کی آخرت کی منزلیں آسان کرے
چکسواری (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)وزیر وائلڈلائف وفشریزآزادکشمیر راجہ جاویداقبال نے وزیر قانون وان لینڈ ریونیوآزادکشمیر سردار فاروق احمدطاہر سے ان کی والدہ محترمہ کی وفات پردلی تعزیت اورگہرے رنج والم کااظہارکرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔