DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Unidentified thieves broke the locks and entered the Kallar Syedan post office

کلر سیداں پوسٹ آفس میں چوری کی واردات میں نامعلوم چور تالے توڑ کر اندر داخل ہوئے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلر سیداں پوسٹ آفس میں چوری کی واردات میں نامعلوم چور تالے توڑ کر اندر داخل ہوئے اور تمام الماریوں اور درازوں کی تلاشیاں لے کر فائلیں اور ضروری کاغذات الٹ پلٹ دہئے اور کیش ہاتھ نہ لگنے پر ناکام واپس لوٹ گئے۔دریں اثناء کالج روڈ پر واقع مدینہ جنرل سٹور کے تالے توڑ کر دس ہزار روپے کی نقدی،موبائل فون کارڈز، جوس کے ڈبے اور دیگر سامان جن کی مجموعی طور پر مالیت بیس ہزار روپے سے زائد کی بتائی جاتی ہے چوری کر کے لے گئے۔کلر سیداں میں واقع نوشاہی مسجد اور مسجد شیخاں میں موجود دو عدد گلوں سے ہزاروں روپے کی نقدی چرا لی جبکہ ضیاء الرحمان نامی شخص کے گھر میں داخل ہو کر ضیاء کی جیب سے موبائل فون اور نقدی نکال لی۔

Kallar Syedan; Unidentified thieves broke the locks and entered the Kallar Syedan post office but left empty handed but managed to throw all the paper work files.

راستہ سے گزرنے پر دھمکیا ں

Ghazala Parveen of Awan Abbad registers police report against neighbour over public way dispute

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ مسماۃ غزالہ پروین سکنہ اعوان آباد کلر سیداں نے پولیس کو بتایا کہ میں نے اپنا گھر تعمیر کر رکھا ہے۔گھر کی طرف آنے والی گلی جو کہ پختہ سڑک سے میرے گھر کی طرف آتی ہے جو کہ سال 2011/12میں محکمہ ہیلتھ انجینئرنگ نے پختہ کی تھی کو میرے پڑوسی عابد نے اکھیڑ دیا ہے اور کنکریٹ کو باقاعدہ کدال سے اکھیڑ دیا۔مجھے اس راستہ سے گزرنے پر دھمکیا ں دیتا ہے میں اپنے خاوند کی جگہ پر محکمہ ٹریفک راولپنڈی آفس میں کام کرتی ہوں جبکہ گھر میں میری دو چھوٹی بیٹیاں جن کی عمریں 7 اور 8برس ہیں کو بے جا تنگ کرتا ہے۔عابد مسلح پسٹل ہمراہ بیٹوں آفتاب اور اعجاز وغیرہ مجھے اور میری بچیوں کو جان سے مارنے کی دھمکیا دیتا ہے۔

پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کے قبضہ سے 48 بوتل شراب برآمد

Police, acting on a tip-off, recovered 48 bottles of liquor from the drug dealer

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلر سیداں پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کے قبضہ سے 48 بوتل شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک شخص جس کے پاس پاسٹک توڑوں میں بھاری مقدار میں شراب موجود ہے اور لونی بائی پاس پر کسی گاڑی کے انتظار میں ہے اگر بروقت کارروائی کی جائے تو کامیابی یقینی ہے جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور منشیات فروش جس نے اپنا نام و پتہ سید شاہ زیب سکنہ موہڑہ بنی بتایا سے تین عدد پاسٹک کے توڑے قبضہ میں لے کر جب تلاشی لی گئی تو ان میں 48 عدد شراب کی بوتلیں موجود تھیں۔

ویڈیو بنانے کے بعد مجھے دھمکی دی کہ اگر پولیس کو بتایا یا کسی اور کو یہ بات بتائی تو تمہیں گولی مار دیں گے ,عبید اللہ سکنہ سیری سروہا

After making the video, i was threatened to be shot if I told the police or anyone else, Obaidullah, resident of Seri Saroha.

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔عبید اللہ سکنہ سیری سروہا نے پولیس کو بیان دیا کہ گزشتہ روز شب 8 بجے کے قریب میں مسمی محمد زیبر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر اپنے گھر کی جانب جا رہا تھا کہ 8بجکر بیس منٹ پر مجھے ایک لڑکی مسماۃ ردا سکنہ جوچھہ ممدوت کا ایس ایم ایس آیا کہ تم کدھر ہو،میں نے جواب دیا کہ بائی پاس پر ہوں، دو منٹ کے وقفے سے ایک سفید رنگ کی مہران کار نے آ کر موٹر سائیکل کا راستہ روکا جس میں سے پانچ لڑکے مسلح آتشیں اسلحہ و خنجر تھے،گاڑی سے باہر نکل آئے۔ان میں مسمی شہروز سکنہ معصوم نگر مسلح پسٹل، ثاقب سکنہ مغل آباد مسلح پسٹل،عمر مسلح خنجر سکنہ قاسم مارکیٹ، شہروز کا کزن اسم نامعلوم مسلح پسٹل اور ایک اور نامعلوم شخص مسلح اے کے 47 رائفل نے اسلحہ کی نوک پر گاڑی میں ڈال لیا، عمر اور نامعلوم شخص نے محمد زبیر سے موٹر سائیکل کی چابی چھین کر اس پر سوار ہو کر کار کے پیچھے ہو گئے،مذکوران ہمیں نامعلوم ویران مقام واقع کلر سیداں لے گئے اور ہمیں زمین پر بیٹھا کر لاتوں اور مکوں سے مارنا شروع کر دیا۔مذکوران کہہ رہے تھے کہ ان کو ایسی مار دو جس سے زخم وغیرہ ظاہر نہ ہو سکیں۔مزاحمت کرنے پر نامعلوم شخص نے رائفل کا بولٹ مارا اور کہا کہ ان کو ادھر ہی گولیاں مار دو کوئی نہیں دیکھ رہا۔مسمی ثاقب نے میری جیب سے میرا ٹچ موبائل اور ایک عدد موبائل، ایک ہزار روپے کی نقدی نکال لی اور پھر زبیر کی جیب سے موبائل اور سات ہزار روپے نکال لئے۔شہروز اور اس کے کزن نے کہا کہ ان کیساتھ وہی کام کرو جس پر نامعلوم شخص جس کے پاس اے کے 47 رائفل تھی نے شہروز کے کزن کو رائفل دی جس نے میری گردن پر رکھ دی،ثاقب مسلح پسٹل اور عمر مسلح خنجر نے اسلحہ کی نوک پر زبردستی میرے کپڑے اتارے اور نامعلوم شخص مجھے تھپڑ مارتا رہا اور پھر جب میرے کپڑے اتار چکے تو نامعلوم شخص جس کے پاس رائفل تھی نے زبردستی میرے ساتھ بدفعلی کی جس کی ویڈیو مسمی شہروز نے موبائل پر بنائی۔محمد زبیر ان کی منت سماجت کرتا رہا کہ میں نے اپنے گھر اپنی بچی کیلئے دوائی لے کر جانی تھی ہمیں چھوڑ دوجس پر رات ایک بجے کے قریب مسمی زبیر کو جانے کا کہا جس پر زبیر نے کہا کہ وہ اکیلا نہیں جائے گا اکیلا گیا تو میرے والدین مجھے نہیں چھوڑیں گے لہذا عبید اللہ کو بھی ساتھ لے کر جاؤنگاجس پر مذکوران نے کہا کہ ایک شرط پر ہم تمہیں چھوڑیں گے کہ اگر تم اپنی ویڈیو ریکارڈ کروا کر کہو کہ ہم چوری کرنے آئے تھے پھر ہماری ویڈیو ریکارڈکی اور ہم سے کہلوایا کہ ہم چوری کرنے آئے تھے۔شہروز نے ویڈیو بنانے کے بعد مجھے دھمکی دی کہ اگر پولیس کو بتایا یا کسی اور کو یہ بات بتائی تو تمہیں گولی مار دیں گے اور یہ بھی کہا کہ اگر تم نے 25 جولائی تک پچاس ہزار روپے نہ دہئے تو تمہیں گولی مار دیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button