کہوٹہ پولیس کی بڑی کاروائی موٹر سائیکل چوری کی واردتوں میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
فرض شناس ایس ایچ او تھا نہ کہوٹہ حافظ مرزا محمد آصف کی قیادت میں کہوٹہ پولیس کی بڑی کاروائی موٹر سائیکل چوری کی واردتوں میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتارملزمان کے قبضہ سے چوری کیے گئے 9 عدد موٹر سائیکل اور سپئیر پارٹس برآمدکر لیا گرفتار ملزمان میں فرحان احمد اور ذیشان علی شامل ہیں ملزمان کہوٹہ شہر اور دیہی علاقوں میں مکمل ریکی کر کے موٹر سائیکل چوری کرتے ہیں ملزمان کو ایس ڈی پی او کہوٹہ سرکل میاں محمد افضال کی سر براہی میں ایس ایچ او کہوٹہ محمد آصف،ایس آئی اعجاز احمد اور پولیس ٹیم نے ٹریس آوٹ کیاملزمان کا دوران انٹروگیشن چوری شدہ موٹر سائیکل کو اسپئیر پارٹس کی شکل میں فروخت کرنے کے انکشاف کیا ملزمان کے سہولت کاروں و دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کر کے چالان کیا جائیگاایس پی صدر ضیاء الدین احمد کی موٹر سائیکل گینگ کی گرفتاری پر ایس ڈی پی او کہوٹہ سرکل،ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ اور تمام پولیس ٹیم کو شاباش دی اور پولیس تھانہ کہوٹہ کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مزید کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایات کی۔
Kahuta; Police arrest two-member gang involved in motorcycle theft in Kahuta region, total of nine motorcycles were recovered by the police.
بیور سے کہوٹہ زبح خانہ چوک تک سڑک کی تعمیر کا کام شروع ایم پی اے راجہ صغیراحمداور راجہ وحید احمد خان نے سڑک کا افتتاح
MPA Raja Saghir Ahmad and Raja Waheed Ahmad Khan inaugurated the road from Bior to Kahuta Zebah Khana Chowk.
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
بیور سے کہوٹہ زبح خانہ چوک تک سڑک کی تعمیر کا کام شروع ایم پی اے راجہ صغیراحمداور راجہ وحید احمد خان نے سڑک کا افتتاح کیا اس موقع پر صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحیداحمدخان جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ راجہ الطاف حسین،سینئر نائب صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ ایم رضا،راجہ محمد یوسف،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی کہوٹہ نصیر ستی،نائب صدر پی ٹی آئی کہوٹہ سردارمظہر،خالدستی اور دیگر بھی موجود تھے سڑک کا کام شروع ہونے پر دعائے خیر کی گئی۔
صدر پریس کلب کہوٹہ و معروف کالم نگار راجہ عمران ضمیر کرونا وائرس سے مکمل صحت یاب ہو گئے
President Press Club Kahuta and renowned columnist Raja Imran Zamir has fully recovered from the corona virus
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صدر پریس کلب کہوٹہ و معروف کالم نگار راجہ عمران ضمیر کرونا وائرس سے مکمل صحت یاب ہو گئے گذشتہ روز ان کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا جس پر ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے ان کو مکمل صحت یاب ہونے کا سرٹیفکیٹ دیا۔نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ عمران ضمیرنے کہا کہ میں قائد احزب اختلاف سنیٹ سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق، صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن،سابق وزیر اعلی پنجاب کے معاو ن خصوصی وممبر صوبائی اسمبلی راجہ محمد علی،سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان، چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مر تضیٰ،سابق ناظم و چیئرمین یوسی نڑھ بلال یامین ستی امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ،پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے صدر خورشید احمد ستی،سیکرٹری گڈگورنس و فوکل پر سن محکمہ ایجوکیشن کرنل ظفر عباسی، سابق ٹی ایم او کہوٹہ سید امیر احمد شاہ ہمدانی، ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ بھٹی،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد،ٹی ایم او مخدوم احمد بلال،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی، پریس کلب کہوٹہ کے جملہ ممبران،کہوٹہ کے دیگر سیاسی وسماجی شخصیات اور ڈویژنل بھر کے صحافیوں کا شکریہ ادا کر تاہوں جنہوں نے لمحہ بہ لمحہ فون پر میری خیریت دریافت کی اور میری صحت یا بی کے لیے خصوصی دعاہیں کیں۔
موجودہ حکومت عوام کو اگر ریلیف نہیں دے سکتی تو گھر چلے جاہیں
If the present government cannot provide relief to the people, then go home; PML-N
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق بلدیاتی نمائندوں چوہدری صداقت حسین،راجہ ندیم احمد،راجہ سعید احمد، راجہ علی اصغر اور تنویر ناز بھٹی نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو اگر ریلیف نہیں دے سکتی تو گھر چلے جاہیں آئے روز کی بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جیناعذاب بنا دیا ہے پٹرولیم مصنوعات کے بعد ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں الیکشن سے کنٹینر پر کھڑے ہو کر بڑھی بڑھی باتیں کر نے والوں کی کارکردگی عوام نے دیکھ لی انشاء اللہ اب ن لیگ ہی اقتدار میں آئے گئی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماؤں سابق چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین،سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد،ن لیگی رہنماء راجہ سعید احمد،ن لیگی رہنماء راجہ علی اصغر اورسابق امیدوار برائے چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں تنویر ناز بھٹی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں وزیر اعظم پاکستان کا دورہ کہوٹہ ناکام رہا مسلم لیگ ن پر تنقید کرنے والے بتائیں کہ انکے وزیر اعظم نے کہوٹہ کو کیا دیا جبکہ مسلم لیگ ن کے دور میں گیس،سڑکیں اور دیگر اربو ں روپے کے ترقیاتی کام ہوئے ہیں انشاء اللہ آنے والی حکومت مسلم لیگ ن کی ہو گئی۔