نوجوان سیاسی رہنما حامد رشید ستی کو مسلم لیگ ن جواٸنٹ سیکریٹری ضلع راولپنڈی منتخب
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… نوجوان سیاسی رہنما حامد رشید ستی کو مسلم لیگ ن جواٸنٹ سیکریٹری ضلع راولپنڈی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کوٹلی ستیاںصدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ نوید یونس ستی جنرل سیکریٹری محمد عقیل ستی سینٸر ناٸب صدر سید ساجد گیلانی سینٸر ناٸب صدر راجہ احسان دھنیال ناٸب صدر ساجد ستی مطیع اعوان طارق ستی اور دیگر نے حامد رشید ستی کو جواٸینٹ سیکرٹیری ضلع راولپنڈی منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ جماعت کے فورم پہ تحصیل کوٹلی ستیاں کے سیاسی معاملات کے لٸے جدوجہد کریں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ تحصیل کوٹلی ستیاں اور یونین کونسلز کی تنظیم سازی وقت کی اہم ضرورت ہے أٸیندہ الیکشن کے لٸے جماعت کو بر وقت فیصلے کرنے چاھیے تاکہ کارکنان جماعت کی مظبوطی کے لٸے اپنا کردار ادا کر سکیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں سیاسی انتقام کا سلسلہ جاری ہے وہ مسلم لیگ کے کارکنان کے حوصلے پست نہی کر سکتا۔ حلقے میں اس وقت مفاد پرستی اور اقربا پروری کی سیاست جاری ہے پی ٹی أٸی کا اصلی چہرہ عوام پہ عیاں ہو چکا ہے۔ أج ووٹ دینے والے شرمندگی کا اظہار کرتے ہوٸے اللہ پاک سے معافی طلب کر رہے ہیں۔
Kotli Sattian; The PML-N on Saturday notified its new organisations for Rawalpindi and Jhelum. Workers have opposed the new body, urging party leaders Maryam Nawaz, Shahbaz Sharif and Rana Sanaullah to incorporate workers in it as well.
According to the notification, Malik Umer Farooq has been appointed Rawalpindi district president and Shaukat Iqbal Janjua has been appointed general secretary. Asghar Abbas and Qazi Abdul Ghaffar Kazmi have been appointed senior vice presidents, Mohammad Tayyab and Bashir Qureshi have been appointed vice presidents and Hamid Rasheed Satti has been made joint secretary.
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…محمد امتیاز ستی سابق نائب صدر یونین کونسل ملوٹ ستیاں نے اپنیایک بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنماء ڈاکٹر فیاض ستی ایک مثبت سوچ اور علاقے کا درد رکھنے والے رہنماء ہیں ذاتی مفادات سے بالا ہو کر عوامی فلاح کے کام کرتے ہیں۔ ان 22 مہینوں میں انھوں نے ہماری وارڈ میں 2 راستے بنواۓ۔ بجلی کے 12 پول لگواۓ۔ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول ایمنہ جو 18 سال سے بجلی سے محروم تھا وہاں بجلی پہنچائی گی امید ہے کہ جلد سکول کا اپنا میٹر بھی لگ جاۓ گا۔ پچھلے 25 سالوں میں اس وارڈ میں صرف ایک سڑک بنائی گئ جو آج بھی قابل استعمال نہیں ہے۔ ایم این اے اور ایم پی اے کے قریبی ساتھی ہونے کے باعث انہوں نے کئ بار یہاں کا وزٹ کیا اور مسائل کو دیکھا اور خصوصی فنڈز کو ڈاکٹر فیاض ستی نے بگلوٹیاں اور ایمنہ روڈ کو آپس میں ملا کر وارڈ کے لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کیں مگر وہاں بھی مخالفین روڑے اٹکانے رہے۔الیکشن کے فوراً بعد انہوں نے وارڈ کے تمام لوگوں کی مشاورت سے ایک 5 سالہ پلان ترتیب دیا تھا جس کے مطابق ایمنہ چھجہ روڈ کو وارڈ نمبر 8 سانٹھ انوالی (کٹلوٹیاں) اور وگہل (بیال) سے منسلک کرنا بھی شامل تھا آج الحمداللہ وارڈ 8کے ساتھ منسلک ہو چکی ہے۔ کٹلوٹیاں کے ساتھ منسلک کرنے کے لیے کام جاری ہے۔ ایمنہ روڈ پر ویل ٹریک کا کام شروع ہے۔ یہ سب کام پی ٹی آئی وارڈ 7 کی نگرانی میں ہو رہے ہیں. ہم اہل علاقہ انشائاللہ عوامی فلاح کے کاموں میں ان کے شانہ بشانہ ہیں۔
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… صحافی عمران ستی کے چچا غلام مصطفی ستی باڑیاں پٹھویرا میں سپرد خاک،کوٹلی ستیاں کے نواحی علاقے باڑیاں پٹھویرا والے غلام مصطفی ستی رضائے الہی سے وفات پاگئے تھے ان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی علاقے ملوٹ ستیاں باڑیاں پٹھویرا میں ادا کر دی گئ پریس کلب کوٹلی ستیاں کے تمام عہدیداروں اور راولپنڈی اسلام آباد کی صحافی برادری نے افسوس کا اظہار کیا
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… تحریک لبیک پاکستان و علمائے اہلسنت یوسی دھیرکوٹ ستیاں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جسمیں علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں جید علمائے کرام نے شرکت کی جن میں علامہ قاری مبارک انجم ستی سرپرست اعلی تحریک لبیک پاکستان یوسی دھیرکوٹ ستیاں، علامہ ثناء الحق قادری راہنماء TLP, علامہ ناصر رضوی راہنماء TLP، علامہ فہیم اختر صدیقی راہنماء TLP,علامہ مفتی انجم شہزاد ستی،علامہ مفتی حق نواز عطاری، علامہ عبدالستار عطاری، علامہ قاری معظم رضاء رضوی،علامہ شجاعت علی رضوی،قاری حفیظ ستی،قاری تاجر محمود و دیگر شامل تھے اجلاس میں علاقائی سطح پر اہلسنت اور تحریک کو درپیش مسائل کا جائزہ اور انکے حل پر غور و فکر کیا گیا جبکہ اس موقع پر شرکاء نے گزشتہ دنوں اپوزیشن لیڈر خواجہ آصف کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں مذہب کے متعلق جاہلانہ گفتگو پر شدید الفاظ میں مذمت اور سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ سے اسلام اورپاکستان پہلے ہی سے بہت رنجیدہ ہیں جسکی وجہ غازی ممتاز حسین قادری شہید کی پھانسی اور ختم نبوت حلف نامے میں ترمیم سمیت دیگر واقعات شامل ہیں شرکا ء اجلاس کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف فورا مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے پر معافی مانگیں اور رب کے حضور رجوع کریں اور معافی مانگیں حافظ زاہد ستی تحریکی ڈیزائینر۔06 TLP PPنے اپنے ایک بیان میں یہ بھی کہا کہ حکومت مکمل طور پر نظریہ پاکستان اور نظریہ اسلام سے انحراف کرچکی ہے اقلیتی تحفظ کے نام پر قادیانیوں اور غیر مسلموں کو نوازا جارہا ہے خالصتا اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں کفار کے اڈے بنانا تشویش ناک ہے دو سالوں میں مسلمانوں کو مہنگائی اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا جبکہ اربوں روپے گردواروں اور مندروں کیلیے منظور کیے گئے مدینہ کی ریاست کے نام پر عوام کے ساتھ کھلا مذاق کیا جارہا ہے ہر جگہ عوام اپنی مدد آپ یا فلاحی اداروں کے توسط سے کام کروا رہی ہے جبکہ حکومتی نمائندے ووٹ لینے کے بعد روپوش ہوگئے ہیں انکا کہنا تھا کہ ملک کی تقدیر بدلنے اور پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی آخری امید اب تحریک لبیک پاکستان ہی ہے
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… میونسپل کمیٹی کوٹلی ستیاں کرل کی معروف سماجی شخصیت کرنل گل نواز ستی نے اپنے بیان میں کہا کہ راجہ عباس ستی ایڈووکیٹ ایم سی میں صدارت کے لیے مضبوط امیدوار ہیں پی ٹی آئی کی بقا و استحکام کے لیے ضروری ہے کہ راجہ عباس ستی جیسے نڈر بے باک جرئت مند لیڈرکو میونسپل کمیٹی کی زمہ داریاں دی جائیں جس سے میونسپل کمیٹی کو ٹلی ستیاں میں تحریک انصاف مضبوط ہو سکتی ہے یہی وجہ ہے اس وقت مشکل اور سوچ سمجھ کیساتھ کیے جانے والے فیصلوں کے مثبت نتائج بر آمد ہوں گے انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کو ٹلی ستیاں کی صدارت کے لیے تنظیمی زمہ داریوں سونپنے میں میرٹ کو بھی مد نظر رکھنا ہو گا۔
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… سنئیر صحافی وقار ستی کے ماموں پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے رہنما معروف سیاسی سماجی و مذہبی شخصیت سابق نا ظم واجد ستی کا ختم چہلم مرکزی جا مع مسجد نو روزیہ سانٹھ انوالی میں انعقاد پذیر ہوا جسمیں علما ے کرام مفتی ذکاء اللہ سعیدی علامہ صوبیدار مرتضی ستی ،حافظ عبد الستار الخیری ، حافظ بشارت محمود نقشبندی ،مولانہ محمود نقشبندی ،ثنا ء خوان مصطفی صلی اللہ و علیہ وسلم قاری گل تعارف نقشبندی ،حفاظ کرام سمیت پیپلز پا رٹی حلقہ این اے 57 کے رہنما آ صف شفیق ستی ، ممبر فیڈرل کونسل پی پی پی عبد الجبار ستی ،سابق ممبر ضلع کو نسل ثنا ء الحق ستی ، حاجی زاہد حسین ستی ،چئرمین کو ہسار ڈیویلپمنٹ فورم تبسم منیر ستی ، تصدق ستی ، حاجی اورنگ زیب ستی ،حا جی مو سی ستی ،پروفیسر ڈاکٹر عابد عباسی ،پی پی کوٹلی ستیاں کے صدر اسد ستی ،سنئیر رہنما فاروق ستی ، راجہ ضیاء ایڈووکیٹ ، مسلم۔لیگ ن کے رہنما ء ارشد ستی ، ستی ویلفئیر ٹرسٹ کے جزل سیکرٹری جہانزیب ستی ،لیگی رہنما رضوان ستی ،تحریک منہاج القرآن کے صدر حاجی عبد الحفیظ ستی ،بابو عباس ستی نے شرکت کی انجمن نوروز یہ کے نوجوانوں نے حاجی ظفر ستی کی نگرانی میں اور لواحقین نے شاندار میزبانی کا ثبوت دیتے ہوے شرکاے چہلم کی خدمت کے لیے چوکس رہے مہمان خصوصی مفتی وقار مدنی خطیب اعظم راولپنڈی نے اپنے خطاب میں مرحوم واجد ستی کی سیاسی سماجی مذہبی خدمات کو سراہتے ہو ے خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ جس نے اللہ تعالیٰ سے تجارت کی وہ دنیا و آخرت میں کا میابی ہو گا آخرت کی سرمایہ کا ری اللہ کی راہ میں خرچ کرنا ،اولاد کی نیک تربیت کرنا صدقہ و زکوٰۃ ادا کرنا ہے انہوں نے کہاکہ جس نے ذلحج کا ادب کیا اللہ تعالیٰ اسکی اولاد کی حفاظت فرماتے ہیں والدین کی اولاد کے لیے سب سے بڑی وراثت ہی نیک تربیت ہے
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے رہنما معروف سیاسی سماجی و مذہبی شخصیت سابق نا ظم واجد ستی کا ختم چہلم مرکزی جا مع مسجد نو روزیہ سانٹھ انوالی میں انعقاد پذیر ہوا جسمیں علما ے کرام مفتی ذکاء اللہ سعیدی علامہ صوبیدار مرتضی ستی ،حافظ عبد الستار الخیری ، حافظ بشارت محمود نقشبندی ،مولانہ محمود نقشبندی ،ثنا ء خوان مصطفی صلی اللہ و علیہ وسلم قاری گل تعارف نقشبندی ،حفاظ کرام سمیت پیپلز پا رٹی حلقہ این اے 57 کے رہنما
آ صف شفیق ستی ، ممبر فیڈرل کونسل پی پی پی عبد الجبار ستی ،سابق ممبر ضلع کو نسل ثنا ء الحق ستی ، حاجی زاہد حسین ستی ،چئرمین کو ہسار ڈیویلپمنٹ فورم تبسم منیر ستی ، تصدق ستی ، حاجی اورنگ زیب ستی ،حا جی مو سی ستی ،پروفیسر ڈاکٹر عابد عباسی ،پی پی کوٹلی ستیاں کے صدر اسد ستی ،سنئیر رہنما فاروق ستی ، راجہ ضیاء ایڈووکیٹ ، مسلم۔لیگ ن کے رہنما ء ارشد ستی ، ستی ویلفئیر ٹرسٹ کے جزل سیکرٹری جہانزیب ستی ،لیگی رہنما رضوان ستی ،تحریک منہاج القرآن کے صدر حاجی عبد الحفیظ ستی ،بابو عباس ستی نے شرکت کی انجمن نوروز یہ کے نوجوانوں نے حاجی ظفر ستی کی نگرانی میں اور لواحقین نے شاندار میزبانی کا ثبوت دیتے ہوے شرکاے چہلم کی خدمت کے لیے چوکس رہے مہمان خصوصی مفتی وقار مدنی خطیب اعظم راولپنڈی نے اپنے خطاب میں مرحوم واجد ستی کی سیاسی سماجی مذہبی خدمات کو سراہتے ہو ے خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ جس نے اللہ تعالیٰ سے تجارت کی وہ دنیا و آخرت میں کا میابی ہو گا آخرت کی سرمایہ کا ری اللہ کی راہ میں خرچ کرنا ،اولاد کی نیک تربیت کرنا صدقہ و زکوٰۃ ادا کرنا ہے انہوں نے کہاکہ جس نے ذلحج کا ادب کیا اللہ تعالیٰ اسکی اولاد کی حفاظت فرماتے ہیں والدین کی اولاد کے لیے سب سے بڑی وراثت ہی نیک تربیت ہے-