DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Budget of over 49 Caror Rps approved for MC Kallar Syedan and Tehsil union councils for the financial year of 2020/21

ایم سی کلر سیداں اور تحصیل کونسل کلر سیداں کے نئے مالی سال برائے 2020/21 کے بجٹ کی منظوری

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ ایڈمنسٹریٹر کلر سیداں ملک ناصر ولایت لنگڑیال نے ایم سی کلر سیداں اور تحصیل کونسل کلر سیداں کے نئے مالی سال برائے 2020/21 کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔ایم سی کلر سیداں کیلئے 49کروڑ12 لاکھ 32 ہزار روپے جبکہ تحصیل کونسل کیلئے 16 کروڑ 21 لاکھ 17 ہزار روپے کا بجٹ پیش کیا گیا تھا۔ایم سی کلر سیداں کا موجودہ بیلنس 26 کروڑ 78 لاکھ 19 ہزار روپے تھاجس میں سالانہ آمد ن 22 کروڑ 34 لاکھ 13 ہزار روپے تھی۔ تنخواہوں کی مد میں پانچ کروڑ 52 لاکھ 45 ہزار روپے رکھے گئے ہیں۔غیر ترقیاتی منصوبہ جات کیلئے 13 کروڑ 9 لاکھ 52 ہزار،ترقیاتی منصوبہ جات کیلئے 28 کروڑ 4 لاکھ 74 ہزار روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔تحصیل کونسل کے بجٹ میں سالانہ آمدن 9 کروڑ 61 لاکھ 60 ہزار روپے ظاہر کی گئی ہے۔تنخواہوں کی مد میں چار کروڑ 77 لاکھ 80 ہزار روپے،غیر ترقیاتی فنڈز کیلئے چار کروڑ دس لاکھ 88 ہزار روپے جبکہ ترقیاتی فنڈز کیلئے چھ کروڑ 55 لاکھ 44 ہزار روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ایم سی اور تحصیل کونسل کی جانب سے مشترکہ طور پر ایم او فنانس محمد عمر صغیر نے بجٹ تیار کیا جبکہ اس کی منظوری اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں ملک ناصر ولایت لنگڑیال جنہیں ایڈمنسٹریشن کے اختیارات بھی حاصل ہیں نے باقاعدہ طور پر بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔

Kallar Syedan; Budget approved for MC Kallar Syedan and Tehsil union councils for the financial year of 2020/21. Budget for MC Kallar Syedan is 12 Caror 49 Lakh and 32 thousand Rps while union councils are allocated with 16 Caror 21 Lakh and 17 thousand Rps.

زمین میں تعمیرات پر جھگڑا متعدد افراد نے دو خواتین سمیت تین افراد کو زخمی

Three people, including two women, were injured in a land dispute in Manianda

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔زمین میں تعمیرات پر جھگڑا متعدد افراد نے دو خواتین سمیت تین افراد کو زخمی کر دیا زوجہ محمد رفیق سکنہ منیاندہ نے کلرسیداں پولیس کو دوخواست دی کی کہ اقبال وغیرہ نے اس کی ملکیتی آراضی پر تعمیرات شروع کر رکھی تھی اس نے موقع پر جا کر انہیں ایسا کرنے سے منع کیا تو اسلحے اور ڈنڈوں سے مسلح ملزمان نے مسمات بلقیس اختر،شاہین اور ریاض کو لاتوں مکوں سے مارا اور شاہین کے کپڑے پھاڑ دیئے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں

کشمیر کے یوم الحاق پاکستان کے موقع پر میونسپل کمیٹی کلرسیداں میں دو الگ الگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا

On the occasion of Kashmir’s accession day, two separate events were held in Municipal Committee Kallar Syedan.

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کشمیر کے یوم الحاق پاکستان کے موقع پر میونسپل کمیٹی کلرسیداں میں دو الگ الگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا دونوں تقاریب میں ایک ہی مقام پر دو بار قومی پرچم لہرایا گیا پہلی تقریب میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں قمر ایاز،شہزاد بٹ ٹائیگر فورس کے ارکان کے علاؤہ تمام یوسیز کے سیکرٹری صاحبان اور بلدیہ کے عملے نے شرکت کی تقریب کے دو تین گھنٹے بعد پھر دوسری تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر ناصر ولایت لنگڑیال مہمان خصوصی تھے اس تقریب میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں آصف محمود کیانی،میڈم نبیلہ انعام،عاقب علی،ہارون جنجوعہ،راجہ اسرار ایڈووکیٹ،سید جنید عباس شاہ اور دیگر نے شرکت کی اس طرح کلرسیداں میں کشمیر کے حوالے سے ایک ہی عمارت میں دو الگ الگ تقریبات منعقد کی گئیں اور قومی پرچم سربلند کیا گیا۔

لاک ڈاؤن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم چور ہوٹل کے تالے توڑ کر ہوٹل میں رکھا گیا مسجد کا چندہ بکس چرا کر فرار ہو گئے

Taking advantage of the lockdown, the unidentified thieves broke the locks of the hotel and stole the donation box of the masjid

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلر سیداں مغل بازار میں ہفتہ اور اتوار کے دوران لاک ڈاؤن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم چور ہوٹل کے تالے توڑ کر ہوٹل میں رکھا گیا مسجد کا چندہ بکس جس میں 25ہزار روپے کی رقم پڑی ہوئی تھی چرا کر فرار ہو گئے۔ہوٹل کے مالک محمد منیر نے واقعہ کی اطلاع تھانہ کلر سیداں پولیس کو دے دی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button