Norway; Islamic Literature Society published 15 books in a period of 2 years
اسلامک لٹریچر سوسائٹی نے 2 سال کے عرصہ میں اسلام کی اشاعت کے لیے 15 کتابوں کو شائع کیا۔پرویز اختر بھٹی
ناروے، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔عقیل قادر۔ ناروے میں اسلامی لٹریچرکی نارویجن زبان میں اشاعت کے لیے اسلامک لٹریچر سوسائٹی ناروے کا قیام دو سال قبل 2018 میں لایا گیا تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے نارویجن زبان میں لٹریچر دستیاب ہو۔ اسلامک لٹریچر سوسائٹی نے نور 92پبلیکیشن اور نارویجن مسلم آرٹ اینڈ کلچرل سوسائٹی کے ساتھ مل کر نارویجن زبان میں 15 مختلف اسلامی کتابوں کی اشاعت کی۔ ان خیالات کا اظہار اسلامک لٹریچر سوسائٹی کے صدر پرویز اختر بھٹی نے لٹریچر سوسائٹی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت کے فضل و کرم اور حضور نبی کریم ﷺ کی رحمت کے صدقے میں ان دو سالوں میں دونوں تنظیموں کے ساتھ مل کر ان پندرہ مختلف اسلامی کتابوں کی 20 ہزار سے زائدکاپیاں پرنٹ کی گئیں۔ انہوں نے اس موقع پر لٹریچر سوسائٹی کے تمام ممبران اور باالخصوص نور 92پبلیکیشن کے روح رواں یاسر حسین کی کاوشوں کوسراہا اور کہا کہ یاسر حسین تمام کتابوں کو نارویجن زبان میں لکھتے اور ترجمعہ کرتے ہیں اور وہ اسکے لیے کوئی بھی مالی معاونت نہیں لیتے۔ اس موقع پر عقیل قادر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یاسر حسین بلاشبہ ایک جہاد کر رہے ہیں اور ہم سب کی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی دین اسلام کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو اپنی بارگاہ اقدس میں قبول و منظور فرمائے۔اجلاس کے اختتام پر عقیل قادر نے بتایا کہ نور 92 پبلیکیشن اور نارویجن اسلامک آرٹ اینڈ کلچر سوسائٹی کے ساتھ مل کر مزید 3کتابوں پر کام جاری ہے، جن میں عشرہ مبشرہ، ازواج مطہرات اورفقہ کے چار امام شامل ہیں۔ اجلاس میں جن دیگر اراکین نے شرکت کی ان میں افتخار حسین، افتخار ناز، عبدالحمید، حماد حسین قادر اور حاجی شوکت سرور شامل ہیں۔
Norway Ch Parvez Akhtar has praised Islamic Literature Society which has published 15 books fon Islam in a period of 2 years.