AJKDailyNewsHeadline

Chakswari, AJK; The body of Ch Raheem Hussain Roopyal pulled out of fallen building by rescue services and the Army

چودھر ی رحیم حسین روپیال کاجسدخاکی باہرنکال لیاگیا

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) سانحہ روپیال میرج ہال کے ملبے تلے دبے ہوئے افراد کی تلاش کے لئے بغیر کسی وقفہ کے امدادی کارروائیاں جاری رہیں مسلسل 49گھنٹوں کی انتھک محنت سے چودھری فضل حسین کے جواں سالہ پوتے چودھری ندیم حسین ر وپیال مرحوم فرزنداورچودھر ی قاسم حسین روپیال کے چھوٹے بھائی چودھر ی رحیم حسین روپیال کاجسدخاکی باہرنکال لیاگیاامدادی کارروائیوں میں ضلعی انتظامیہ میرپور پاک فوج اورریسکیو1122کی ٹیموں نے بھرپور حصہ لیاضلعی افسران ہمہ وقت نگرانی کرتے رہے دوروز ہ امدادی کارروائیوں کی چکسواری کے صحافیوں نے لائیوکوریج کی پرنٹ الیکٹرانک اورسوشل میڈیا نے اس سانحہ سے عوام کوباخبررکھنے اورتازہ ترین اطلاعات ومعلومات بہم پہچانے میں بڑی ذ مہ داری کے ساتھ اپنے صحافتی فرائض انجام دیے پہلے روز کی امدادی کارروائیوں میں رات گئے تک پانچ منزلہ عمارت کے پہاڑ جیسے ملبہ میں دبے ہوئے23افراد میں 20افراد کوزندہ نکال لیاگیاجبکہ اگلی صبح تین بجے میرج ہوٹل کے ایم ڈی چودھر ی ندیم حسین روپیال مرحوم کاجسدخاکی نکالاگیااورملبے تلے دبے مزیددوافراد ندیم حسین روپیال مرحوم کے بیٹے چودھر ی رحیم حسین روپیال اورایک مزدور کی تلاش کے لئے رات بھر امدادی کارروائی جاری رہی اوراگلے روز 49گھنٹوں کے بعد رحیم حسین روپیال کا ملبہ کے اندردباہوا جسدخاکی مل گیااسے باہرنکال لیاگیااس خاندان کے غم میں دوسرے فرد جواں سالہ رحیم حسین روپیال کی المناک موت سے اوراضافہ ہوگیااس خاندان کے دوچراغ بجھ گئے اورچکسواری کی فضا میں ہرطرف غم کے اندھیر ے چھاگئے فضا سوگوار ہوگئی اس خاندان پرغموں کاپہاڑ آن پڑا پوراعلاقہ غمناک ہوگیادوہری موت سے ہرفرد غمگین اوراداس دکھائی دیاچکسوار ی غم میں ڈوب ہوگیاروپیال میرج چکسواری کاسانحہ چکسواری کی تاریخ کابہت بڑاسانحہ تھاجس میں چودھری فضل حسین روپیال کے خاندان کے دوبہت ہی قیمتی جانیں بہت ہی پیارابیٹااوربہت ہی پیاراپوتاضائع ہوگئیں باپ بیٹے کی ایک ساتھ شہادت سے روپیال خاندان گہرے رنج والم سے نڈھال ہوگیاناقابل تلافی جانی نقصان کے ساتھ ناقابل تلافی مالی نقصان بھی ہوا جس اس خاندان کے لئے عمر بھر کے لئے ناقابل فراموش صدمات بن گئے اللہ تعالی اس بہت بڑی آزمائش کوصبرجمیل میں بدل دے اوراس عظیم آزمائش کواس خاندان کے لئے اس جہان اوراگلے جہان کے لئے اجروثواب کاذریعہ بنائے چودھری ندیم حسین روپیال اورچودھری رحیم حسین روپیال کی اس شہادت کوان کے لئے اجرعظیم بنادے اس عظیم سانحہ پرنہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک بالخصوص برطانیہ اورامریکہ جہاں تارکین وطن کی ایک بڑی تعداد مقیم ہے اپنے غم کااظہارکیااورسوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہوئے اس سانحہ پرگہرے رنج والم کااظہارکیاسوگوار خاندان سے دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی اورسوگوار خاندان کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے اس موقع پرنیویارک امریکہ میں مقیم چودھری منیراخترآف ڈھانگری بہادر نے چودھری ندیم حسین روپیال شہیداورچودھری رحیم حسین روپیال شہیدکی المناک اموات پرگہر ے رنج والم کااظہارکیاہے اوراپنے جذبات کااظہار کیاہے۔

Chakswari, AJK; After 49 hours of search by rescue services and the Army, The body of Ch Raheem Hussain Roopyal pulled out of fallen building, His father Ch Nadeem Hussain Roopyal owner of the fallen Roopyal marriage hall body was pulled out yesterday. The incident has left shockwave and with sadness with public in AJK and around the world.

چکسواری (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) روپیال میرج ہال سانحہ کے ملبے میں دب کرشہیدہونے والے میرج کے ایم ڈی چودھری ندیم حسین روپیال شہیداوران کے جواں سالہ بیٹے چودھری رحیم حسین روپیال شہیدکی الگ الگ نمازجنازہ ادکردی گئی شہیدندیم حسین روپیال کی نمازجنازہ گزشتہ ہفتہ کے روز سہ پہر6 بجے بے نظیر شہیدگورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چکسواری کے گراؤنڈ میں اد کی گئی نمازجناز ہ عالمی مبلغ اسلام حضرت مولاناپیر محمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف نے پڑھائی نمازجنازہ سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجید مسعود خالدزیر حکومت آزادکشمیر سابق وزیر آزادکشمیر چودھری محمدسعیدسابق وزیر آزادکشمیر چودھری افسر شا ہدسابق وزیر حکومت آزادکشمیر چودھری محمدمطلوب انقلابی چودھر ی عظیم بخش چودھری ظفرانورمحمدعارف چودھری محمدنذیرانقلابی چیئرمین چودھری محمدمالک چودھری جمیل اعظم چکسواری پریس کلب کے صدر راجہ نثار احمدخان سمیت تمام عہدیداروں واراکین کے علاوہ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی نمازجناز ہ کے بعدمرحوم کوان کے آبائی گاؤں ٹھیکریا ں چکسواری میں سپرد خاک کردیاگیاشہیدرحیم حسین روپیا ل کی نمازجنازہ گزشتہ اتوار کے روز ٹھیکریاں میں اداکی گئی نمازجنازہ مفتی مولانامحمدوسیم رضا نے پڑھائی نمازجنازہ میں سیاسی وسماجی شخصیات او رعوام علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی نمازجناز ہ کے بعدمرحوم کومقامی قبرستان میں سپرد خاک کیاگیاسانحہ کے روز دن بھرکی امدادی کارروائیاں کے باوجود میرج ہال کے ایم ڈی چودھری ندیم حسین جسدخاکی نہ مل سکارات گئے تک تلاش جاری رہی اگلے روزصبح تین بجے سحری کے وقت جسدخاکی باہرنکال لیاگیااورہفتہ کے روز عصرکے وقت مرحوم کی نمازجنازہ اداکی گئی سانحہ کے 49گھنٹے کے بعدشہیدرحیم حسین روپیال کاجسدخاکی ملبے سے نکالا گیاامدادی کاروائیوں میں ضلعی انتظامیہ میرپورپاک فوج اورریسکیو 1122کی امدادی ٹیموں نے بھرپور حصہ لیااورانتھک محنت کے بعد جسدخاکی ھیوی مشینری کے مددسے بہت بڑے ملبے سے نکالنے میں کامیابی حاصل کی چودھری فضل حسین روپیال ان کے خاندان اورعوام علاقہ نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے والی تمام امدادی ٹمیوں کاشکریہ اداکیاعوام علاقہ نے روپیال خاندان کے ساتھ اظہارہمدردی کرنے والوں اورامداد ی کارروائیوں کے موقع پرجائے سانحہ پرآکراپنے جذبات کااظہارکرنے اوردعائیں کرنے والوں کادلی شکریہ اداکیاچکسواری کے عوام نے پرنٹ الیکٹرانک میڈیا کابھرپور صحافتی کردارادا کرنے پرشکریہ اداکیااورعوام کولمحہ لمحہ تازہ اطلاعات سے باخبررکھنے اور اورمعلومات بہم پہنچانے پران کے شاندارصحافتی کرداراداکرنے پرشکریہ اداکیااورخراج تحسین پیش کیاتین دن اوردوراتیں مسلسل کوریج کرنے والے صحافیوں کاخصوصی شکریہ اداکیاپورے آزادکشمیر کے لوگوں نے اس مشکل گھڑی میں غمزدہ خاندان اوراہل چکسواری کے ساتھ جس ہمدردی کااظہارکیاوہ بھی سانحہ کی طرح ناقابل فراموش ہے

Show More

Related Articles

Back to top button